مبارکباد عمار مبارک ہو

الف عین

لائبریرین
عمار مبارک ہو۔۔۔۔ ماشاء اللہ منفرد کے عہدے پر پہنچ چکے ہو۔ابنِ ضیاء سے عمار کا سفر تو خوب رہا عمار۔ اب زیادہ فعال ہو گئے ہو۔
عمار، کہیں یہ آ بیل مجھے مار تو نہیں ہو گیا۔ تمھارے نام سے مجھے یہ ہی یاد آیا۔
 
عمار مبارک ہو۔۔۔۔ ماشاء اللہ منفرد کے عہدے پر پہنچ چکے ہو۔ابنِ ضیاء سے عمار کا سفر تو خوب رہا عمار۔ اب زیادہ فعال ہو گئے ہو۔
عمار، کہیں یہ آ بیل مجھے مار تو نہیں ہو گیا۔ تمھارے نام سے مجھے یہ ہی یاد آیا۔

بہت شکریہ استادِ محترم۔ جب ’منفرد‘ کے عہدے تک پہنچنے میں ڈھائی، تین سو پیغامات باقی تھے تو مجھے اکثر خیال آتا کہ کب ’منفرد‘ کے عہدے تک پہنچوں گا اور اب سو پیغامات سے زیادہ اوپر ہوگئے، یاد بھی نہیں رہا۔ ابھی میں نے اس دھاگے کا موضوع دیکھا تو سوچنے لگا کہ خدایا، یہ کس چیز کی مبارک باد پر تھریڈ کھل گیا؟ نہ تو محفل پر دو سال مکمل ہوئے ہیں، نہ جنم دن ہے نہ منگنی/ شادی کی کوئی تقریب :grin:

ایک بار پھر بہت شکریہ
 
میں تو منفرد کے عہدے پر پہنچنے کے ساتھ ساتھ ایک مزید مبارک باد بھی خود کو دینا چاہوں گا۔ میری شہرت اب کافی بہتر ہوچکی ہے اور لال ڈبا اب سبز میں بدل گیا ہے۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
اس مرتبہ تو سب کچھ ڈبل ڈبل چل رہا ہے۔
ایک تو محفل پر منفرد کا عہدہ دوسری جانب اردو بلاگرز کی نمائندگی کر کے انفرادیت حاصل کرنے کا اعزاز۔
وہاں بھی شہرت بہتر ہوئی اور یہاں محفل پر بھی ۔۔
اس لیے ڈبل ڈبل مبارک بادیں :)
 
بہت بہت مبارک باد!۔۔۔۔۔۔۔آپ تو اردو بلاگرز میں بھی منفرد کے عہدے پر فائز ہوگئے ہیں ماشا؍اللہ سے۔ اس کے لئے بھی مبارک باد قبول کریں!
 

ماوراء

محفلین
عمار، بہت مبارک ہو۔ اردو بلاگنگ اور محفل پر منفرد ہونے کی اور شہرت بڑھنے کی بھی۔ :D

Congratulations.jpg
 
Top