مبارکباد عمار کو اردو محفل پر پہلی سالگرہ مبارک

زینب

محفلین
ہیں۔کب کہاں کیسے ہوئی سالگرہ مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔۔۔۔۔۔۔کیا مصیبت ہے کوئی عہدے میں بھگا جا رہا ہے کوئی سالگرہ مناتا پھر رہا ہے ایک میں ہوں جس کی کوئی ترقی نہیں ہو رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے مبارک ہو راہبر
 
السلام علیکم

مبارک باد عمار ! ان دنوں تو آپ کا بزنس ہی مبارک باد کا ہے کھلے دل سے مبارکباد وصولیں یعنی کہ کھلے دل اور کھلے ہاتھ سے مٹھائی بھیج دیں سمندر پار۔ :)

وعلیکم السلام۔ بہت شکریہ شگفتہ آپی۔ :) واقعی میں یہ مبارکبادوں کا سیزن ہے میرے لیے۔

شکریہ شاکر بھائی۔

حسن، عمار کا بلاگ پڑھو۔۔موقع کا پتہ چل جائے گا۔ کچھ دن ہی رہ گئے ہیں۔ کہیں مٹھائی ہاتھ سے نکل جائے۔ پہلے ہی عمار کو قابو کر لو۔

اور میرا تو اخبار نکلتا ہے نا۔۔۔تو اپنے نمائندے کو عمار کی منگنی کی تصویریں اور پوری رپورٹ لانے کے لیے بھیج رہی ہوں۔ واپسی پر میرے لیے بھی مٹھائی لیتا آئے گا۔;)

:eek:
اچھا۔۔۔۔ تو اب اس طرح تشہیر ہورہی ہے؟؟؟ یہ نہ ہو کہ بہت سارے اخبارات کے نمائندے پہنچ جائیں اور پھر مٹھائی کے بجائے چائے پلاکر رخصت کردیا جائے۔ :grin:

ماوراء یہ تو بڑی کام کی خبر سنائی آپ نے گرچہ عمار نے پردہ ڈالنے کی کافی کوشش کی کئی پوسٹس میں مگر ہم بھی کہاں ٹلنے والے ہیں عمار بھائی ذرا مٹھائی کے کچھ ٹوکرے تیار رکھیں ہو سکتا ھے کہ میں بھی اپنا کوئی نمائندہ بھیج سکوں ورنہ ماوراء کا نمائندہ تو ھے ہی نا اسی سے 'مُک مُکا' کر لیں گے;)

ارے۔۔۔۔ میں نے کہاں پردہ ڈالنے کی کوشش کی بھائی جی؟؟؟ آپ نمائندہ بھیجنے کے بجائے خود ہی تشریف لے آئیں تو مٹھائی کے ساتھ ساتھ اور بھی لوازمات کا لطف لے سکیں گے۔ :)
 
بعض کام ایسے ہوتے ہیں جن پر پردہ ہی پڑے رہے تو اچھا ہے۔ کیا خیال ہے عمار؟

بالکل ٹھیک شمشاد بھائی جان۔۔۔ پردہ میں رہنے دو۔۔۔ پردہ نہ اٹھاؤ۔۔۔ :cool:

ہیں۔کب کہاں کیسے ہوئی سالگرہ مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔۔۔۔۔۔۔کیا مصیبت ہے کوئی عہدے میں بھگا جا رہا ہے کوئی سالگرہ مناتا پھر رہا ہے ایک میں ہوں جس کی کوئی ترقی نہیں ہو رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے مبارک ہو راہبر

شکریہ زینب۔ تمہیں کیوں پتا چلے گا؟ اپنے سوا کس کی فکر ہے؟ اور بے فکر رہو۔ چند مہینوں میں محفل پر تمہاری بھی سالگرہ آنے والی ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
نہیں نہیں شمشاد بھائی، بے فکر رہیں۔ ابھی ایسا وقت نہیں آرہا۔

:lll:
کیسا وقت نہیں آ رہا اگلے گھر جا کے سکھی ہونے کا ۔۔:confused: :grin:

سارہ خان:

بہت شکریہ سارہ۔۔۔۔ اور یہ دانت کس خوشی میں نکل رہے ہیں؟ :lll:

آپ کو اتنی مزے کی دعائیں مل رہیں تھیں اس پر ۔۔:tounge:
 
شکریہ محب بھائی۔

اور سارہ! ہاں تو کیا، اگلے گھر جانے کا کون سا وقت آیا ہے؟ اور ویسے یہ وقت آئے گا بھی نہیں کبھی۔۔۔ :)
 
زینب

محفلین
بالکل ٹھیک شمشاد بھائی جان۔۔۔ پردہ میں رہنے دو۔۔۔ پردہ نہ اٹھاؤ۔۔۔ :cool:

شکریہ زینب۔ تمہیں کیوں پتا چلے گا؟ اپنے سوا کس کی فکر ہے؟ اور بے فکر رہو۔ چند مہینوں میں محفل پر تمہاری بھی سالگرہ آنے والی ہے۔

ارے فکر کیسے نا ہو۔۔۔میں فکر نا کرتی تو تمہیں میری مبارک کا شرف حاصل نا ہوا ہوتا۔۔۔دوسری بات میری سالگرہ محفل میں کسی کو پتا ہی نہیں۔۔۔۔۔
 
آپ کی معلومات کے لیے مودبانہ عرض ہے کہ یہاں اپنی سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی جارہی بلکہ محفل پر ایک سال مکمل کرنے کی مبارکباد دی جارہی ہے۔ :cool:
 
ماوراء

محفلین
ارے فکر کیسے نا ہو۔۔۔میں فکر نا کرتی تو تمہیں میری مبارک کا شرف حاصل نا ہوا ہوتا۔۔۔دوسری بات میری سالگرہ محفل میں کسی کو پتا ہی نہیں۔۔۔۔۔

زینب، ہمیں عمار کی سالگرہ بھی نہیں پتہ۔ یہ تو ہم اردو محفل پر ایک سال مکمل ہونے کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اور کیا چھوٹوں کو بڑوں سے مودبانہ ہی گفتگو کرنی چاہیے نہیں تو بے ادبی کا ڈر ہوتا ہے۔
 
زینب

محفلین
زینب کو ان ساری چیزوں کوئی غرض ہی نہیں، یہ تو ایسے گھپلے کرتی رہتی ہے۔

بالکل صحیح کہا شمشاد بھائی :lll:

میرے خلاف اتحاد کرنا نا بھولنا۔۔۔۔۔۔۔۔لو بھلا میں گھپلے کرتی ہوں تو کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گھپلے کرنے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے
 
Top