نیرنگ خیال
لائبریرین
عمران اکرم صاحب سے ہماری ملاقات ہونی ہی تھی۔ ہو ہی گئی۔ ہم دونوں دفتری ساتھی تھے اور ہیں۔ ابتدا میں جن عادات و خصائل نے ہمیں ان کی طرف متوجہ کیا۔ وہ ان کی خوش خلقی اور ملنساری تھی۔ موصوف کو تصاویر کھینچنے کا شوق تھا۔ شوقیہ فوٹو گرافر تھے۔ جب ہمیں اس بابت علم ہوا تو "ہم چپ رہے ہم ہنس دیے" والے طریق پر عمل پیرا ہوگئے۔ عہد حاضر میں چوں کہ فوٹو گرافر یوں بھی جابجا نظر آتے ہیں۔ لہذا ہم نے اس کو بھی دیوانے کانعرہ سمجھا۔ لیکن جب ان کی چند ایک تخلیقات ( جی ہاں! میں تخلیقات ہی کہوں گا کہ منظر کا وہ پہلو سامنے لے آنا جو اس کی خوبصورت میں ہزار گنا اضافہ کر دے تخلیق ہی کہلائے گا) دیکھنے کا اتفاق ہوا تو ہم اس بات پر صدق دل سے ایمان لے آئے کہ تخلیق کار کی خوبصورتی اس کی تخلیقات سے چھلکتی ہے۔ بلاشبہ یہ کسی تخلیق کار ہی کا کمال ہے کہ جب وہ منظر کو اپنی آنکھوں سے تراشتا ہے تو اس کی خوبصورتی اور بھی بڑھ جاتی ہے اور انسان تعریف کے لیے قلّت الفاظ کا رونا روتا نظر آتا ہے۔
پیشے کے اعتبار سے جیو سائنٹسٹ اور فوٹوگرافی کے حوالے سے بےحد عمدہ فوٹوگرافر۔۔۔۔۔
میں ان کی کھینچی ہوئی چند تصاویر آپ احباب کی باذوق بصارتوں کی نذر کرنا چاہوں گا، اس امید کے ساتھ یہ مناظر آپ کو بھی اتنے ہی دلفریب نظر آئیں گے جتنے کے مجھے نظر آئے۔
تمام تصاویر عمران اکرم صاحب کے فیس بک صفحے عمران اکرم فوٹوگرافی سے لی گئی ہیں۔