عمران خان نے بشری ٰ مانیکا سے شادی کی تصدیق کر دی

شاہد شاہ

محفلین
عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ،تحریک انصاف نے تصدیق کردی

news-1518977293-4901.jpg

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بشری ٰ مانیکا سے شادی کر لی ،تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔تفصیل کے مطابق کئی ہفتوں سے تیسری شادی کی تردید کرنے والی تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی کا ا علان کردیا اور تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔بتا یا جا رہا ہے کہ عمران خان نے کچھ دن قبل سادگی کے ساتھ بشریٰ مانیکا سے نکاح کیا اور دونوں کا نکاح مفتی سعید نے بنا یا ۔

news-1518977362-7516.jpg

اس موقع پر عمران خان کی جانب سے عون چوہدری اور زلفی بخاری جبکہ بشریٰ مانیکا کی طرف سے چند قریبی رشتے دار وں کو دعوت دی گئی تھی ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان شادی کے پر مسرت موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ آج شام کو لاہور میں نکاح کی تقریب ہوئی ۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ولیمہ بھی ہو گا اور اس میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو بھی دعوت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سنیئر صحافی عمر چیمہ نے خبر دی تھی کہ عمران خا ن نے تیسری شادی کر لی ہے تاہم تحریک انصاف نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ شادی نہیں کی ابھی صرف پیشکش کی گئی ہے تاہم اب تحریک انصاف نے شادی کی خبر کی تصدیق کردی ہے ۔
اس حوالے سے ڈیلی پاکستان نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ عمران خان کی پاکپتن کی رہائشی خاتون بشریٰ بی بی سے نئے سال کے آغاز میں 230 وائے بلاک ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک محل نما گیسٹ ہاؤس میں نکاح کی انتہائی سادہ تقریب منعقد ہوئی ، نکاح کی یہ تقریب جس گھر میں منعقد ہوئی وہ بشریٰ بی بی کی والدہ یا ان کے کسی رشتہ دار کا نہیں بلکہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر عبد العلیم خان کے انتہائی قریبی ساتھی، عزیز اور گلبر گ ٹاون کے سابق ناظم فراز احمد چوہدری کا گیسٹ ہاو س ہے ۔
عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ،تحریک انصاف نے تصدیق کردی
 
فرقان احمد

محفلین
پنکی پیرنی، زلفی وغیرہ وغیرہ!
اپنے خان صاحب بھی کسی جاسوسی ناول کا ایک کردار معلوم ہوتے ہیں۔ کہیں ہم حد سے تجاوز تو نہیں کر گئے! شادی بہرحال خان صاحب کا ذاتی معاملہ ہے! :)
 
پنکی پیرنی، زلفی وغیرہ وغیرہ!
اپنے خان صاحب بھی کسی جاسوسی ناول کا ایک کردار معلوم ہوتے ہیں۔ کہیں ہم حد سے تجاوز تو نہیں کر گئے! شادی بہرحال خان صاحب کا ذاتی معاملہ ہے! :)
اور ذاتی معاملہ بھی ایک سرٹیفائیڈ صادق اور امین کا۔ ویسے صادق اور امین کو دن میں کتنے جھوٹ بولنے کی اجازت ہے؟
 
شاید اس بات کا انحصار کپتان کے وزیر اعظم بننے پر ہے، کیونکہ افواہ یہ سنی تھی کہ کپتان نے اس خاتون سے شادی اسی لئے کی ہے کہ ایسے وہ باآسانی وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
اس کے بعد تو پاکستان روحانی ملک بن جائے گا۔۔۔:laugh:
 
ہم ہمیشہ سے ایسے ہی ہیں۔ ہم نے تو نبی پاکؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی اعتراض کیے تھے ۔ کثرت اذدواج پر اعتراض ، منہ بولے بیٹے کی مطلقہ کے ساتھ شادی اور پھر جب حضرت عائشہؓ کے ساتھ شادی پر اعتراض ہم تو وہ کافر ہیں جو انبیاء پر اعتراض کرنے سے بعض نہیں آتے تو عمران خان کس کھیت کی مولی ہے
 
اے خان

اعتراض تو شادی پر کسی کا نہیں ہے.خوشی کی بات ہے.
ویسے دھڑادھڑ طلاق دینا اچھا نہیں.
 
Top