عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔۔۔

قربان

محفلین
پاکستان کی تاریخ میں اب تک کوئی بھی وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکاہے یہ ایک تاریخ ہے مسلسل، وجوہات چاہے جو بھی ہوں،
اب اگر عمران خاں درمیان ہی میں چلے گئے تو یہ بھی اسی تسلسل اور تاریخ کا حصہ ہیں ۔
یہ بھی ایک عالمی گیم ہے، اچھا اور ملک کے لیے مخلص آدمی چلا گیا، اچھے اور مخلص ہونے سے یہ ضروری نہیں کہ ملک "ترقّی " بھی کرجائے اب جو لوگ ملک کے وارث ہوں گے ان کا چہرہ تو صاف ہے بلکہ مولانا لوگوں کے چہروں پر بہ فضل ربّی گھنی داڑھیاں بھی خوب ہیں لیکن ضروری نہیں کہ دامن بھی داغدار نہ ہو، ان کے مخالف انہیں یہودی ایجنٹ کہتے ہیں لیکن خود یہود کے خاکے کا حصہ ہیں اور انہیں کے اشاروں پر "جہاد " بھی فرماتے ہیں، خان صاحب نے افغانستان اور روس میں امریکہ کو ناکوں تلے جو چنے چبوائے، عمران خاں کو یہ امریکہ کی انتقامی سوغات ہے ۔
اللہ ہمیں ایک خوشحال پڑوسی دے اس لیے کنگال ملک دوسروں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے ۔ ملک جن لوگوں کے ہاتھ میں منتقل ہوا ہے وہ "غلامی " کی زنجیریں مزید طویل اور دراز کر لیں گے ۔
ابو اشعر
 
Top