اخبارات کی اردو کا معیار بہت خراب ہو گیا ہے۔
جی بھیا آپ درست فرما رہے ہیں ،اخبارات کی اردو کا معیار بہت خراب ہو گیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے عہدہ کا حلف یا وزارتِ عظمیٰ کا حلف
بہت شکریہ نیک خواہشات کا۔۔۔پاکستان میں حکومت کی باگ ڈور عمران خان صاحب کے ہاتھوں میں آنے کے بعد ہم نیک خواہشات کے ساتھ بہتر پاکستان کی امید کرتے ہیں
پہلے اپنے پر توجہ دے لیں!!!جی بھیا آپ درست فرما رہے ہیں ،
ہم اس صورتحال سے خود پریشان ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہاہے اخبارات کے مالکان کیوں توجہ نہیں دے رہے اس مسئلے پر ،
لگتا ہے ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا ، ہم اور بھیا اپنی خدمات پیش کیے دیتے ہیں تاکہ عوام الناس کو اچھی اردو پڑھنے کو ملے ۔
ہم اس سے عارضی آرام گاہ کہتے ہیں ۔
عمران خان صاحب کی حالیہ کامیابی کے بعد ان کی ماضی میں کی گئی خدمات کا مختصراً جائزہ لے کر کہہ سکتے ہیں پچھلوں کے مقابلے بہت بہتر حکمران ہیںبس حکمران کسی طرح اچھے ہوجائیں
خدا آپ کے گمان کو یقین سے بدل دے!!!عمران خان صاحب کی حالیہ کامیابی کے بعد ان کی ماضی میں کی گئی خدمات کا مختصراً جائزہ لے کر گمان ہوا پچھلوں کے مقابلے بہت بہتر حکمران ہیں
اس لیے تو آپ کو اپنے ساتھ لے کر جائیں گے اخبارات کے دفتروں میں خدمات کے لیے تاکہ معیاری اردو کی ترسیلات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔پہلے اپنے پر توجہ دے لیں!!!
اس لیے تو آپ کو اپنے ساتھ لیے کر جائیں گے اخبارات کے دفتروں میں خدمات کے لیے تاکہ معیاری اردو کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
احمد بھائی کیوں پکڑوانے کے چکر میں ہیں ہم بھائیوں کو ،ذخیرہ اندوزی تو جرم ہے ۔ترسیلات کے بجائے ذخیرہ اندوزی کو ترجیح دیجے۔
ہمیں اپنے ساتھ لے کر جانے سے معاف رکھیں بابا!!!اس لیے تو آپ کو اپنے ساتھ لیے کر جائیں گے اخبارات کے دفتروں میں خدمات کے لیے تاکہ معیاری اردو کی ترسیلات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
اول تو عمران خان خود ان نکات کے خلاف عمل کرتے رہے ہیں۔ بلکہ ان کی بیشتر سیاست اسی پر مشتمل ہے۔میری بے جا تنقید کرنے والے پاکستانیوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے رویّے میں بہتری لائیں:
شکریہ۔
- عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم بن چکے ہیں۔
- ماضی میں اُن کے جو معاملات رہے ہیں اُنہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ سو وزیرِ اعظم بننے کے بعد پھر سے اُن کے ایک ایک معاملے کو اچھالنے سے گریز کریں۔
- چھوٹی چھوٹی باتوں پر نکتہ چینی گو کہ بہت لطف دیتی ہے لیکن اس سے احتراز کریں تاکہ نئی حکومت کو یکسو ہو کر کام کرنے کا موقع ملے۔
- اب جب ضمام اقتدار اُن کے ہاتھ آ ہی گئی ہے تو ہم سب پاکستانیوں کو چاہیے کہ اُن کے ہاتھ مضبوط کریں۔
- صرف ضروری اور مثبت تنقید جاری رکھیں اور اچھے اقدامات پر تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر اُن کی حوصلہ افزائی بھی کریں۔
نا جی نا !معافی کی گنجائش اب نہیں رہی بھیا ، افسوس آپ نے بہتتتتتتتتتتت دیر کردی ۔ہمیں اپنے ساتھ لے کر جانے سے معاف رکھیں بابا!!!
یہ بات درست ہے۔اول تو عمران خان خود ان نکات کے خلاف عمل کرتے رہے ہیں۔ بلکہ ان کی بیشتر سیاست اسی پر مشتمل ہے۔
دوسرا یہ کہ حکمران پر تنقید کے یہ معنی نہیں کہ اس کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔
تیسرا یہ کہ حکمران بننے کے بعد تنقید اور بھی ضروری ہے اور یہ عین جمہوری رویہ ہے۔
شائد ہی کوئی ناقد یہ تسلیم کرے کہ اس کی تنقید بے جا ہے۔یہ بات درست ہے۔
تنقید کے ساتھ بے جا کا لفظ بھی پڑنا چاہیے تھا آپ کو۔
شائد ہی کوئی ناقد یہ تسلیم کرے کہ اس کی تنقید بے جا ہے۔