عمران خان کا قوم اور الیکشن کمیشن کے نام پیغام

ساجد

محفلین
یہ انگوٹھوں کے نشانات چیک کرنے کا کٹا ایک بار کھل گیا تو باندھنا مشکل ہو جائے گا۔ ہر پارٹی کےہارنے والے کو "انگوٹھا" یاد آنے لگے گا۔
 
محمدصابر

محفلین
یہ انگوٹھوں کے نشانات چیک کرنے کا کٹا ایک بار کھل گیا تو باندھنا مشکل ہو جائے گا۔ ہر پارٹی کےہارنے والے کو "انگوٹھا" یاد آنے لگے گا۔
اگر کسی نے یہ لسٹ بنا لی کہ کونسا انگوٹھا کدھر لگا تھا تو کیا یہ سیکورٹی رسک نہیں ہو جائے گا؟
 
یوسف-2

محفلین
اگر کسی نے یہ لسٹ بنا لی کہ کونسا انگوٹھا کدھر لگا تھا تو کیا یہ سیکورٹی رسک نہیں ہو جائے گا؟
پھر آخر یہ انگوٹھا لگوانے کا کوئی مقصد تھا بھی یا نہیں۔:eek: کہیں الیکشن کمیشن کو انگوٹھا لگوانے کا یونہی شوق تو نہیں تھا ۔ بھئی اس کا مقصد یہی تھا کہ اگر ”اعتراض“ ہو تو اسے بعد ازاں چیک کیا جاسکے کہ ووٹ اصل ووٹر نے دالا ہے یا فرشتوں نے ۔ جیسا کہ کراچی مین پلاسٹک کے بنے بنائے انگوٹھے تھوک کے حساب سے اس طرح لگائے گئے کہ بہت سے حلقوں میں پولنگ کی شرح 100 فیصد سے بھی زائد ہوگئی۔:D
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ انگوٹھوں کے نشانات چیک کرنے کا کٹا ایک بار کھل گیا تو باندھنا مشکل ہو جائے گا۔ ہر پارٹی کےہارنے والے کو "انگوٹھا" یاد آنے لگے گا۔

یوسف بھائی نے صحیح کہا۔۔۔۔! ای سی پی کو انگوٹھے لگوانے ہی نہیں چاہیے تھےکم از کم کوئی جماعت یہ "ناقابلِ عمل" مطالبہ تو نہ کرتی۔
 
مجھے آپ کی بات سمجھنے میں اسی لیے غلطی ہوئی کہ پی ٹی آئی کے لوگ یہ ہی کچھ کہہ رہے ہیں جو کچھ میں سمھجی فیس بک بھرا پڑا ہے ایسے بیانات سے :)
اگر آپ کو بُرا لگا ہے تو معذرت :)
مجھے تو بذات خود بھی عمران خان پہ کوئی اعتراض نہیں ہے ۔عمران خان اور نوازشریف اگر دونوں مل کے کام کرے تو بہت اچھا ہو۔
لیکن عمران خان کی جن بھی باتوں پہ اختلاف ہو وہ ڈسکس ضرور کرتی ہوں :)
ووٹ کسے ڈالا تھا نیلم یہ کام کی بات تو بتائی ہی نہیں۔
 
یوسف بھائی نے صحیح کہا۔۔۔ ۔! ای سی پی کو انگوٹھے لگوانے ہی نہیں چاہیے تھےکم از کم کوئی جماعت یہ "ناقابلِ عمل" مطالبہ تو نہ کرتی۔

اصل میں احمد ، یہ تجویز پہلے نہیں دی جا سکی کہ یہ انگوٹھے کے نشان کی "مصیبت" نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ اس سے پھر ہارنے والی جماعتیں اس نشانی کو محض جمع خرچ ہی نہیں بلکہ عمل میں لانے کے لیے بھی کہیں گی۔

اب تمام تحریک انصاف کے ناقدین کو یہ بہت بڑی الجھن درپیش ہے کہ یہ کیا انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کا جھگڑا کھڑا کر دیا ہے ، یہ تو بس ایک رسمی عمل تھا ، واقعی تصدیق کے لیے تھوڑی تھا۔

اب مختلف بہانوں اور حیلوں کا بازار گرم کیا جا رہا ہے مگر جائز اور قانونی شکایت کا ازالہ کرنے کی کوشش نہیں۔
 
اگر کسی نے یہ لسٹ بنا لی کہ کونسا انگوٹھا کدھر لگا تھا تو کیا یہ سیکورٹی رسک نہیں ہو جائے گا؟
صابر ، اگر کسی نے نادرا کا ڈیٹابیس ہیک کرکے وہاں سے انگوٹھوں کے نشان سمیت تمام پاکستانیوں کی اہم معلومات چرا لیں تو کتنا بڑا رسک ہو جائے گا، اس پر بھی غور کریں ہم کیا۔

رسک تو اس میں بھی بہت تھا اور ہے کہ بڑی سیاسی تنظیموں کے پاس ووٹروں کے تمام کوائف شناختی کارڈ کی کاپیوں سمیت پہنچ جاتے ہیں اور وہ اس سے بہت سے حساب کتاب لگاتے رہتے ہیں۔

سیکیوریٹی کے خدشات کے پیش نظر اگر کام روکنے شروع کیے جائیں تو شاید سب سے پہلے انٹرنیٹ کو آرام دینا ہوگا کہ تمام ہیکنگ کے معاملات میں سب سے اہم ذریعہ "نیٹ ورکنگ" اور حساس معلومات کا جمع کرنا ہی ہوتا ہے۔
 
عمران خان جن چار سیٹوں کی بات کر رہا ہے اُس میں ایک ہمارے اٹک کی سیٹ بھی ہے جس پر ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد اور پی ٹی آئی کے ملک امین اسلم صاحب ایکدوسرے کےمد مقابل تھے۔میں نے اور میری سسٹر نے بھی پورا دن پولنگ سٹیشن پر گزارہ تھا۔ساری پارٹیز کی ایجنٹ ہماری فیملی کی تھیں۔تیر کی بھی شیر کی بھی اور پی ٹی آئی کی ایجنٹ بھی ہماری فیملی کی تھیں سب نے بہت فرینڈلی ماحول میں وؤٹ پوسٹ کی ،،بظاہر تو ایسا کچھ نہیں تھا کہ جس سے لگے کہ دھاندلی ہو رہی ہے سب مخلاف پارٹیز کی تھیں لیکن سب اکھٹیں ہی مل جل کے فرینڈلی ماحول میں کام کر رہی تھیں۔کسی کو کسی سے کوئی شکایت نہیں تھی ۔فوج بھی تھی پولیس بھی تھی میڈیا کے لوگ بھی چکر لگا رہے تھے گورمنٹ کے ورکرز بھی تھے ،بظاہر تو سب ٹھیک تھا باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
کتنے ووٹ دیے؟؟؟؟:p
 
نیلم

محفلین
بہت دوغلی ہو تم ، آئندہ تمہاری کسی بات پر یقین نہیں کروں گا۔ :angry:
ہم لوگ شروع سے ن لیگ کو وؤٹ دیتے آئے ہیں لیکن اس بار عمران سے بھی اچھائی کی اُمید تھی ۔ہم اگر نواز شریف کو بُرا نہیں سمجھتے تو عمران خان پہ بھی کوئی اعتراض نہیں تھا ،ہاں پی پی پی سے ہماری کبھی نہیں بنی ۔آپ کی طرح میری یوکے والی اور کراچی والی سس عمران خان کی حماتی تھیں ۔:D
 
محمدصابر

محفلین
صابر ، اگر کسی نے نادرا کا ڈیٹابیس ہیک کرکے وہاں سے انگوٹھوں کے نشان سمیت تمام پاکستانیوں کی اہم معلومات چرا لیں تو کتنا بڑا رسک ہو جائے گا، اس پر بھی غور کریں ہم کیا۔

رسک تو اس میں بھی بہت تھا اور ہے کہ بڑی سیاسی تنظیموں کے پاس ووٹروں کے تمام کوائف شناختی کارڈ کی کاپیوں سمیت پہنچ جاتے ہیں اور وہ اس سے بہت سے حساب کتاب لگاتے رہتے ہیں۔

سیکیوریٹی کے خدشات کے پیش نظر اگر کام روکنے شروع کیے جائیں تو شاید سب سے پہلے انٹرنیٹ کو آرام دینا ہوگا کہ تمام ہیکنگ کے معاملات میں سب سے اہم ذریعہ "نیٹ ورکنگ" اور حساس معلومات کا جمع کرنا ہی ہوتا ہے۔
نادرا کا ڈیٹا ہیک کرنا اور معاملہ ہے۔ اور حتمی طور یہ پتا چل جانا کہ آپ نے کس امیدوار کو ووٹ دیا اور معاملہ ہے۔
 
Top