عمران خان کو خراجِ تحسین

زبیر مرزا

محفلین
جناب ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اورتمام پاکستانیوں کا جو گرمی میں طویل قطاروں میں کھڑے ہوئے
اورووٹ دیا جو لوگ گھروں سے قومی ذمہ داری کے لیے نکلے اوراسے احسن طورپرانجام دیا

پاکستان زندہ باد
پاکستانی عوام زندہ باد
آپ نہ ڈرتے ہیں نہ ہمت ہارتے ہیں اوران شاءاللہ ایک دن یہی جذبہ دنیا میں آپ کاوقاربلند کرے گا
 
ہمارا اس لیے تھوڑی، ہمارا اس لیے کہ ہم نے یو ایس ایڈ کی مدد سے کروڑوں روپے کا ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے تشہیری مواد گاؤں دیہاتوں میں تقسیم کیا، ہر ہر گلی محلے کی سطح پہ رابطے کیے ووٹ کے لیے راضی کیا اور اس طرح پہلے سے متوقع رزلٹ کو اچھی طرح گہرائی سے جان کر آگے بھیجا تاکہ جیتنے والی پارٹی سے مذاکرات کے لیے بہتر حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔ اور اس کامیابی کا سہرا "اپنے "سر لیا جا سکے۔
 
ساجد

محفلین
حضراتِ گرامی ، ذرا اس تحریرپر غور فرما لیں گو کہ مندرجات تھوڑے غیر متعلقہ ہوں گے لیکن مقصد وہی ہے جو اس تحریر کو وہاں پیش کرنے کا ہے۔
 
ساجد

محفلین
بلا شبہ تحریکِ انصاف اور عمران خان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی جامد سیاست کو متحرک کیا اور سیاست کے لئے نئی راہیں اور منزلیں متعین کیں۔ تحریکِ انصاف کے اراکین اور لیڈران اس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
 
جہانزیب

محفلین
عمران خان بلاشبہ پاکستانی سیاست کے افق پر ابھرنے والا ایک روشن ستارہ ہیں ۔ اگر عمران خان پچھلے عرصہ میں منفی سیاست اور نفرتوں کو فروغ دینے والی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے تو لازمی اس الیکشن میں ان کی حمایت کرتا ۔ ان کی منفی سیاست کا اثر کیا ہو رہا ہے سوشل میڈیا پر تعصب اور نفرت انگیز پیغامات انصافین کے پڑھ کر پتہ چل جاتا ہے ۔ دعا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور اگلی دفعہ ایک بہتر قیادت کی صورت میں سامنے آئیں گے، انشااللہ۔
 
عمران خان نے ایک حد تک لیڈر شپ کا خلا پر کیا ہے، لیکن پی ٹی آئی نظریاتی جماعت ہے اس پر احمد بھائی سے اتفاق نہ کرنے پر مجبور ہوں ۔ پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ ادھر ادھر سے شامل ہوئے ہیں، ابھی یہ ان کے خلاف جیتے ہیں جو پچھلی حکومت میں بری کارکردگی کی وجہ سے معتوب ہوئے لیکن اگلے الیکشن تک جیسا کہ اس کے ووٹرز اور سپورٹرز کا جذباتی رویہ سب کے سامنے ہے ۔ بہر حال اللہ کرے کہ سب مل کر کچھ اچھا کر جائیں۔
 
رانا

محفلین
اب عمران خان کو روایتی سیاست کا انداز چھوڑ کر بابائے قوم کے انداز کو اسٹڈی کرنا چاہئے کہ جو بات درست ہے وہ درست ہے چاہے پوری قوم اسے مسترد کردے۔ میں جو عمران خان کے حق میں ہوں تو صرف اس کی ایمانداری اور ملک سے اخلاص یہ دوخوبیاں ہیں جن کی بنا پر میں اسے میدان میں موجود باقی لوگوں سے بہتر سمجھتا ہوں۔ ورنہ قیادت کے لئے اور بھی خوبیاں چاہئے ہوتی ہیں۔ ان کا فقدان نظر آتا ہے اور وجہ ایک ہی ہے جو بذات خود بہت بڑی برائی ہے۔ وہ یہ کہ عمران خان یہ سمجھتا ہے کہ اس ملک کے حالات صرف وہی سدھار سکتا ہے اور یہ کہ اگر اسے عوام کے ووٹ نہ ملے تو وہ کچھ نہیں کرسکے گا اس لئے وہ بعض روایتی طریقے اپنانے میں بھی عار نہیں سمجھتا جو ایک لیڈر کے شایان شان نہیں۔ اسے صرف خدا پر بھروسا رکھتے ہوئے ایک لیڈر کا کردار ادا کرنا چاہئے اور یہ یقین رکھنا چاہئے کہ اگر اس کی نیت واقعی نیک ہے اور خدا بھی اس ملک کے حالات بدلنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو وہ اسے موقع ضرور دے گا چاہے پوری قوم خلاف ہی کیوں نہ ہو۔
 
چلو مٹی پاو
 
ویسے پری پلان الیکشن تھے۔۔۔
عدلیہ فوج سب نواز لیگ کے ساتھ تھے۔۔۔
اگر صاف الیکشن ہوتے تو یقیناً تحریک انصاف کلین سوئپ کرتی۔۔۔
کراچی سے بھی ایم کیو ایم کو جتوایا گیا۔۔۔ ورنہ 6 سیٹس تو پکی تھیں تحریک انصاف کی۔۔۔
سندھ سے پی پی پی کو جتوایا گیا۔۔ ورنہ ان کی اوقات نہ تھی اس دفعہ۔۔
میں فوج اور عدلیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ اس گھٹیا ترین الیکشن کے انعقاد کے لیے۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
عمران خان کو سلام کہ اُس نے ناراض اور نئے ووٹر کو الیکشن کے عمل کی طرف راغب کیا۔ یہ سب لوگ وہ تھے جو کسی شخصیت کی بجائے پاکستان کے حالات بدلنے کے لئے گھر سے نکلے تھے کراچی میں تحریکِ انصاف نےکسی حد تک خوف کے بُت کو توڑا۔

دیکھا جائے تو الیکشن نتائج کچھ ایسے خوش کُن نہیں۔
پنجاب میں ن لیگ سندھ میں پی پی پی کے پی کے میں تحریکِ انصاف اور بلوچستان میں کھچڑی
یعنی مرکز میں حکومت بنانے والی جماعت کو تین صوبوں کی حمایت نہیں ملی
اللہ سے دُعا ہے کہ ن لیگ کے راہنماؤں کی بصیرت میں اضافہ کرے وہ باقی صوبوں کو مساوی اہمیت دیں اور انتقامی سیاست سے گریز کریں۔ پاکستان کے دشمنوں کو پہچانیں اور ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد کے لئے کام کریں
 
عمران خان کو سلام کہ اُس نے ناراض اور نئے ووٹر کو الیکشن کے عمل کی طرف راغب کیا۔ یہ سب لوگ وہ تھے جو کسی شخصیت کی بجائے پاکستان کے حالات بدلنے کے لئے گھر سے نکلے تھے کراچی میں تحریکِ انصاف نےکسی حد تک خوف کے بُت کو توڑا۔

دیکھا جائے تو الیکشن نتائج کچھ ایسے خوش کُن نہیں۔
پنجاب میں ن لیگ سندھ میں پی پی پی کے پی کے میں تحریکِ انصاف اور بلوچستان میں کھچڑی
یعنی مرکز میں حکومت بنانے والی جماعت کو تین صوبوں کی حمایت نہیں ملی
یہی تو ناانصافی ہے کہ پنجاب سے جیتو اور پاکستان پر حکومت کرو۔۔
میں تو جُزوی گنجے کو کسی صورت اپنا وزیرِاعظم نہیں مانوں گا۔
 
زرقا مفتی

محفلین
ہاہاہا۔ آج جو سیٹیں پی پی پی، مسلم لیگ ق کو ملنی تھیں وہ پی ٹی آئی لے گئی ہے۔ کیا یہ انقلاب سے کم ہے؟
میرا ذاتی خیال ہے کہ ن لیگ کی کامیابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس نے ق لیگ اور پی پی پی کے ١۴۰ الیکٹبلز کو ٹکٹیں دیں
ق لیگ کا سارا مینڈیٹ ن لیگ کو منتقل ہوا
پی پی پی کا مینڈیٹ ن لیگ اور تحریکِ انصاف میں تقسیم ہوا
تحریک ِ انصاف نے اپنی جگہ قومی سیاست میں بنائی یہ ایک بڑی کامیابی ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
اسی لیے کہا ہے میں نے کہ عمران اب ڈرون روک لے، کالاباغ ڈیم بنالے، طالبان سے مذاکرات کرلے۔اب پتہ چلے گا کہ کہنا اسان ہے پر کرنا مشکل
نوجوان عموما جذباتی ہوتے ہیں اور ان کے جذبات کو عمران نے ایکسپلائیٹ کیا۔ عمران کوئی اچھا لیڈر نہیں بلکہ لیڈر ہی نہیں۔

کراس لگانے سے صرف یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ مخالف کو میری بات سمجھ نہیں ائی۔ کیونکہ بات میری ہی اکثر درست ہوتی ہے

ایچ اے خان صاحب ڈرون روکنا کالا باغ ڈیم بنانا اور طالبان سے مذاکرات کرنا یہ سب وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے اورعوام نے یہ ذمہ داری تحریکِ انصاف کو نہیں سونپی ۔ درحقیقت توانائی کے بحران کے بعد یہ سب چیلنجز ن لیگ کو فیس کرنے ہیں
دیکھتے ہیں کہ ن لیگ اس کے لئے کیا حکمتِ عملی اپناتی ہے
ڈرون کے خلاف تو انہوں نے کوئی بات نہیں کی
البتہ طالبان سے مذاکرات کا عندیہ دیا سو دیکھتے ہیں یہ مذاکرات وہ کب شروع کرتے ہیں
 
ہا ہا ہا
اب کیا کہوں بہن۔ ذمہ داری جھڑک کر حکومت کرنی ہے؟
کہاں تو ہر چیز کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی؟ کہ نہیں؟
 
میرا ذاتی خیال ہے کہ ن لیگ کی کامیابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس نے ق لیگ اور پی پی پی کے ١۴۰ الیکٹبلز کو ٹکٹیں دیں
ق لیگ کا سارا مینڈیٹ ن لیگ کو منتقل ہوا
پی پی پی کا مینڈیٹ ن لیگ اور تحریکِ انصاف میں تقسیم ہوا
تحریک ِ انصاف نے اپنی جگہ قومی سیاست میں بنائی یہ ایک بڑی کامیابی ہے

ق لیگ تو پہلے ن لیگ ہی تھی
فردوس عاشق اعوان کس کو سپورٹ کررہی تھی

حقیقت یہ ہے کہ ن نے اپنا ووٹ بینک بچایاہے۔دعادو شہباز کو

اچھا ہے تحریک انصاف اب حکومت کے مزے بھی لے لے ۔ مشرف کے ساتھ لیمیٹیڈ انجوامنٹ تو ہو ہی چکی ہے
 
رانا

محفلین
میں تو جُزوی گنجے کو کسی صورت اپنا وزیرِاعظم نہیں مانوں گا۔
ماننا پڑے گا بھائی۔ جو جیسا بھی ہو جب ملک کا وزیر اعظم بن جائے تو اپنے وزیراعظم کی ایک حد تک تکریم تو ملک کی خاطر ضروری ہوتی ہے۔ البتہ تکریم کے ساتھ ساتھ اس پر کڑی نگرانی بھی ضروری ہے جس کا بدقسمتی سے یہاں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ البتہ اپوزیشن یہ ذمہ داری اچھے انداز میں نبھا سکتی ہے۔

ویسے جُزوی کی شرط کیوں لگائی ہے آپ نے؟:) جزوی کا برعکس عمران بھی ہوتا ہے اور چوہدری نثار بھی۔:)
 
زرقا مفتی

محفلین
ہا ہا ہا
اب کیا کہوں بہن۔ ذمہ داری جھڑک کر حکومت کرنی ہے؟
کہاں تو ہر چیز کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی؟ کہ نہیں؟
ہم نے ڈرون روکنے ، طالبان سے مذاکرات کرنے کی ذمہ داری کب پنجاب پر تھوپی تھی ہاں بجلی نہ بنانے پر ہمیں اعتراض رہا اور رہے گا ۔
مزید سٹریٹ کرائم اور امن امان کی صورتِ حال کو بہتر کرنے کی ناکامی ان کے سر تھی اور رہے گی
 
عمران خان کو شاباش کہ اس نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ، جو ابھی تک پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے تسلیم نہیں کی ۔ خیر وقت سے بڑا مرہم کوئی نہیں ۔ اللہ کرے کہ اب عمران ناراض بچے جیسی سیاست کرنے کی بجائے گھر کے بڑے جیسی سیاست کرے جو اس کے سابقہ مزاج کو دیکھتے ہوئے مشکل ہے ناممکن نہیں۔
 
جہانزیب

محفلین
بجلی نہ بنانے پر ہمیں اعتراض رہا اور رہے گا ۔
خیبرپختونخوا کی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کالا باغ ڈیم منظور کروا کے اس مشکل سے تو جان چھڑوا ہی دے گی اب تحریک انصاف، اے این پی مخالف تھی وہ تو ہے ہی نہیں اب۔
 
حسان خان

لائبریرین
کالا باغ ڈیم کا بننا اتنا آسان بھی نہیں ہے دوستو۔ سندھ کی سیاست میں یہ مسئلہ بہت حساس ہے اور یہاں کی جماعتوں نے ہمیشہ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی ہے۔
 
Top