عمران خان کی تا دم مرگ بھوک ہڑتال

نبیل

تکنیکی معاون
اپڈیٹ : تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان کو رہا کر دیا گیا ہے۔
حوالہ: ڈیلی ایکسپریس
خبر کے مطابق عمران خان نے جیل میں عدلیہ کی بحالی کے لیے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ کل برطانیہ میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی احتجاجاً بند رہے گی۔ واضح رہے کہ عمران خان بریڈ فورڈ‌ یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔
 
عمران خان کو رہا کر دیا گیا

حکومت نے ڈیرہ غازی خان کی جیل میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت قید پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو رہا کر دیا ہے۔ عمران خان نے ایمرجنسی اور مشرف حکومت کے خلاف جیل میں تا دمِ مرگ بھوک ہڑتال کر رکھی تھی۔
تحریکِ انصاف کے سربراہ کو چودہ نومبر کو پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ پنجاب یونیورسٹی میں طلباء کے مظاہرے کی قیادت کے لیے گئے تھے لیکن مبینہ طور پر جماعتِ اسلامی کے طلباء ونگ اسلامی جمعیتِ طلبا نے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
بی بی سی نے ابھی ابھی خبر دی ہے کہ عمران کو ڈیرہ غازی خان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ کاشف اور تلمیذ صاحب۔
عمران خان کی رہائی سے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ اللہ تعالی اس کی بہتر رہنمائی فرمائے اور اسے اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین۔
 
Top