عمران کا بک شلیف

ملنگ

محفلین
عبداللہ بھای آپ کا بک شیلف دیکھ کر مجھے اپنے ماموں‌کا بک شیلف یاد آگیا بہت سی کتابیں وہاں‌پر سے ہی پڑھی تھیں‌میں‌نے جیسے نسیم حجازی کے ناول اور داستان ایمان فروشوں کی ویسے مجھے پردیسی درخت پڑھنے کا شوق ہے اور میں آخری معرکہ بھی ڈھونڈ رہا تھا ۔۔۔۔۔ آپ کو تحفہ اثناعشریہ کی تصویر پوسٹ نہیں‌کرنی چاہیے تھی اب آٰی ایس آی والے آپ کو ڈھونڈ رہے ہونگے ۔۔۔ لول ۔۔۔۔۔ ویسے میرے پاس بھی یہاں‌چند ایک کتابیں‌ہیں‌انشااللہ کبھی تصویریں پوسٹ کروں‌گا کسی کا کیمرہ لے کر
 

عسکری

معطل
بھائی میری کوئی سوچ نہیں کہ میں کسی ایک طرھ کی کتابیں پڑھوں مجھے جو اچھا لگا وہ لے لیا۔یہ سن کر آپ کو خوشی ہو گی کہ میں پاکستان ڈیفنس کا سنیئر ممبر ہوں آئی ایس آئی اپنے گھر کی بات ہے فکر نا کرو۔
 

علی ذاکر

محفلین
جناب پردیسی درخت تو ناول ھے نسیم ھجازی صاحب کا پاکستان کی آزادی سے پہلے کے بارے میں اور دنیا کے ممالک کا انسائیکلوپیڈیا میں ممالک کی تاریخ جغرافیہ اکانومی سیاست نقشہ اور دوسری تفاسیل ھیں

عبداللہ تم نے عزیز صاحب کا دل توڑ دیا تھا یہ بات کہہ کر وہ بیچارے تم سے کچھ اور پوچھنا چاہ رہے تھے !

مع السلام
 

خرم

محفلین
اوئے کاکے یہ نمبر 16 کتاب کس لئے ہے؟ اوپر اوپر سے کہتے ہو کہ شادی نہ کرنا ہی بہتر ہے :)
 

عسکری

معطل
او بھائی جی یہ جنسی بیماریوں بری عادات سے بچاؤ اور جنسی تربیت کی کتاب ہے اب یہ تو نہیں کہ مجھ میں جنس ہی نہیں ہے میں ایک نارمل انسان ہوں۔پر شادی نا کرنے کی وجہ جنسی نہیں معاشی زاتی خوا ہشات اور پسند نا پسند کی وجہ سے ہے پر ایک بات تو پکی ہے جتنا میں بھاگ سکتا ہوں بھاگ رہا ہوں شادی سے لیکن ایک دن یہ ہو گی ضرور جو کہ قدرتی بات ہے
 

علی ذاکر

محفلین
میں نے تو پہلے کہا تھا عبداللہ تم دو کشتیوں پر سوار ہو ورنہ لوگ ایسے بھی ہیں جو ایک بار جو بات کہہ دی سو بس کہہ دی !

مع السلام
 

خرم

محفلین
دال میں‌تو کافی کچھ کالا نظر آ رہا ہے لیکن باقی کا کام شمشاد بھائی پر چھوڑے دیتے ہیں۔
 

ملنگ

محفلین
بھائی میری کوئی سوچ نہیں کہ میں کسی ایک طرھ کی کتابیں پڑھوں مجھے جو اچھا لگا وہ لے لیا۔یہ سن کر آپ کو خوشی ہو گی کہ میں پاکستان ڈیفنس کا سنیئر ممبر ہوں آئی ایس آئی اپنے گھر کی بات ہے فکر نا کرو۔

واہ کمال ہو گیا
ویسے میں‌نے سنا تھا کہ تحفہ اثنا عشریہ جیسی کتابیں رکھنے والوں‌پر آی ایس آی کی گھری نظر ہوتی ہے کہ کہیں‌وہ لشکر جھنگوی سے نہ ہوں‌لول ۔۔۔ خیر میرے پاس محمد حسین ھیکل کی کتاب ہے حضرت عمر پر کیا آپ مجھے محمد حسین ھیکل کے بارے میں کچھ بتا سکتے ہیں ساتھ میں‌اک پردیسی درخت کا پلاٹ بھی اگر آپ بتا سکیں‌
 

عسکری

معطل
یار یہ جہاں تک مجھے یاد ہے محمد حسین ہیکل مصر سے تعلق رکھنے والے ہیں اور ان کی کئی اسلامی کتابیب ہین جن کا اردو ترجمہ ہوا ہے باقی اب مجھے یاد نہیں
 

نعمان برنی

محفلین
واہ کمال ہو گیا
۔۔۔ خیر میرے پاس محمد حسین ھیکل کی کتاب ہے حضرت عمر پر کیا آپ مجھے محمد حسین ھیکل کے بارے میں کچھ بتا سکتے ہیں۔۔۔

محمد حسین ھیکل ( 1956-1888 ) مصری دانشور و صحافی گزرے ہیں جنہوں نے اسلامی تاریخ و سیر پر بھی قلم اٹھایا ہے۔عملی سیاست میں حصہ لینے کے لئےانہوں نے صحافت کو خیر باد کہا اور مصر کے وزیر تعلیم اور سینٹ کے اسپیکر جیسے عہدوں پر فائز رہے۔ ابتدآ ان کے خیالات کچھ اس قسم کے تھے کہ مصری کلچر کی بقاءو تسلسل کے لئے فرعونی تہذیب سے استفادہ ضروری ہے مگر تدریجآ وہ اس بات پر یکسو ہو گئے کہ عرب تہذیب اور مذہب اسلام ہی کے ذریعے مصری کلچر فروغ پا سکتا ہے۔ بہر حال ان کے خیالات میں تجدد پسندی کا عنصر آخر تک شامل رہا جس کے باعث ان کی اسلامی تاریخ و سیر کے حوالے سے کاوشیں قابل قدر ہونے کے باوجود جا بجا تجدد پسندانہ افکار و خیالات سے لبریز ہیں۔
 

mrkk

محفلین
ماشاءاللہ
اچھی کتابیں ہیں۔کائنات کے ان کھلے راز اگر دوبارہ سے اپلوڈ ہو جا ئے تو کیا بات ہو گی۔ نیٹ پر ایک مو جو د ہے لیکن اس کی سکینینگ کا فی گندی ہو ئی ہو ئی ہے۔

ریاض
 
Top