عمران کے نوجوان امیدوار

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
دیکھئے جناب ، دو چیزوں پر غور کیجئے جو اس الیکشن میں تحریکِ انصاف نے متعارف کروائیں اول: غیر روایتی سیاست ، دوم: نیا پاکستان یعنی تبدیلی۔ اب ان دونوں چیزوں کو روبہ عمل لانے کے لئے کیا کچھ درکار تھا بھلا؟؟؟۔ آپ اور میں سب جانتے ہیں کہ ایسا کام نعروں سے تو کبھی نہیں ہو سکتا تھا اس لئے جب تک عمران خان نے دوسروں سے ہٹ کر تحریک انصاف کو چلایا اور موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کے ستونوں کو اپنی پارٹی میں جگہ نہیں دی تھی تو میرے جیسے کم فہم اور میرے بعض ناقدوں کے مطابق ذو وہم بھی عمران کو تبدیلی کا استعارہ اور اہل سمجھتے تھے اور سچ مُچ میں تبدیلی لانے کے لئے عمران نے اپنی سیاست کو بہت درست سمت میں چلایا تھا۔ گو کہ عمران کی سابقہ زندگی کا سایہ اس کا پیچھا کر رہا تھا لیکن میں اس بات سے متفق ہوں کہ انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں اور کم از کم عمران اپنی غلطیوں کو تسلیم ضرور کرتا تھا جو اس کا ایک مثبت اندازِ فکر تھا ۔
معاملات تب ایک ڈرامائی شکل اختیار کرنے لگے جب عمران نےاپنے دعووں اور اصولوں سے ہٹ کر ایسے لوگوں کو اپنی جماعت میں قبول کیا جو پاکستان میں جاگیردارانہ نظام کے سرپنچ ، انگریز کے تاریخی وظیفہ خوار اور موروثی سیاست کے نقیب تھے۔ اگرچہ بابا ہارون الرشید اور حسن نثار اس وقت بھی عمران کی بلے بلے کرتے رہے لیکن میرے نزدیک عمران کے تبدیلی کے غبارے کی ہوا تبھی نکل چکی تھی اور یہ دونوں کالم نویس نہ جانے کس مصلحت کے تحت عمران کو اس وقت خبردار نہ کر سکے حالانکہ میں خود عمران کو اس غلطی پر ذاتی حیثیت سے اس پر خبردار بھی کر چکا تھا اور ایک کارکن ہونے کے ناطے جماعت سے الگ ہونے کا بھی لکھ چکا تھا۔ اب اگر تحریکِ انصاف ان آزمائے ہوئے کرپٹ لوگوں کو اپنی پارٹی کے کلیدی عہدوں پر رکھ کر تبدیلی کی بات کہے یا نیا پاکستان کا دعوی کرے تو نہ صرف یہ عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہو گا بلکہ خود تحریک انصاف کے نظرئیے کے تابوت میں کیلیں ٹھونکنے کے مترادف۔ اس کے بعد کی کہانی بھی بڑی لمبی ہے جس میں سب سے اہم بات عمران کی پاکستان کی سیاست کے مزاج کو سمجھنے میں انتہا کی ناتجربہ کاری سر فہرست ہے ۔ عمران آخر یہ کیوں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کا 80 فیصد سے زیادہ ووٹ گاؤں ، گراؤں ، گوٹھوں ، دیہات اور کٹڑوں میں ہے ۔ عمران بڑے شہروں میں اپنے ارد گرد ناچتے تھرکتے چند ممی ڈیڈی لوگوں کو ہی اپنی پارٹی کا سرمایہ کیسے سمجھ بیٹھا ۔ کیا انقلابی سیاستدان کا دعوی کرنے والے کی سیاسی سوجھ بوجھ اسے اتنے بڑے نکتے سے روشناس نہ کروا سکی؟؟؟۔
میری یہ خوش قسمتی ہے کہ میں ایک گاؤں میں پلا بڑھا اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں کے دیہات سے لے کر بڑے بڑے شہروں اور کھوکھے سے لے کر فائیو سٹار ہوٹلوں میں ہونے والی سیاست کا چشم دید رہ چکا ہوں۔ اپنےا س تجربے کی بدولت کم از کم میں عمران کے ان اقدامات کو تب بھی دانش مندی نہیں سمجھتا تھا اور نہ ہی اب عمران کے بارے میں کسی خوش فہمی کا شکار ہوں۔ لیکن عمران کی مخالفت ہی میرا مقصود نہیں ہے ۔ حالات کی اصلاح کے لئے میں نے ماضی میں بھی عمران کو لکھا تھا اور اب جبکہ بڑے بڑے جغادری قسم کے سیاسی بابے بھی تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں تب بھی میں اصلاح کا دامن نہیں چھوڑ سکتا ۔ عمران اگر سیاسی میدان میں غلطی کر چکا ہے تو اس کے پاس بہت وسیع مواقع اب بھی موجود ہیں کہ وہ ان غلطیوں کا مداوا کرے جس میں سر فہرست اپنے اچھے کاموں کو اپنی سیاسی جیت سے غیر مشروط کرنا سر فہرست ہے۔ اور اگر عمران نے بھی اچھے کاموں کے لئے اپنی جیت کی شرط رکھی جیسا کہ ڈرائنگ روم سیاست کرنے والے لوگوں کی تحریکِ انصاف میں شمولیت کے بعد سے رکھی جا رہی ہے تو آپ سمجھ لیں کہ اب تحریکِ انصاف اور موروثی سیاست کی دیگر جماعتوں کا فرق ختم ہو چکا ہے۔
بجلی بند ہونے کو ہے باقی تبصرے جاری رکھوں گا بس میری شرط یہ ہے کہ خود کو عمران کے حد سے زیادہ خیر خواہ کہنے والے بات کو سمجھے بغیر جذبات میں آ کر روایتی سیاست کا شو یہاں نہ چلائیں۔
اس کا جواب اس ادھر پڑھیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/فوج،-صنعت-کار-اور-جاگیردار-طبقہ-کی-جنگ.62784/
 
سید ذیشان

محفلین
2606_91655176.jpg

میں پی ٹی آئی کا فین بوائے کبھی نہیں رہا لیکن مجھے کہنا پڑے گا کہ یہ تحریر کافی بچگانہ ہے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ انسان رات کو سوئے تو اس کے کچھ اور خیالات ہوں اور صبح اٹھے تو کچھ اور۔ حسن نثار کے پچھلے کالموں میں پی ٹی آئی کی اتنی تعریف اور اس کالم میں اتنی بدظنی کچھ سمجھ میں نہیں آتی۔ خیالات آہستہ آہستہ بدلتے ہیں، یکدم اسطرح کی تبدیلی کچھ ہضم نہیں ہو رہی۔
 
زرقا مفتی

محفلین
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ دوسروں کے عیب گنواتے گنواتے اپنے عیبوں کی طرف دھیان کیوں نہیں جاتا۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جذباتیت پسند اپنے اندر حوصلہ پیدا کریں اور بات کو سمجھنے کی عادت ڈالیں۔ ہمہ وقت دوسری جماعتوں پر برسنے والے اپنی جماعت کی بہتری پر توجہ کریں تو یہ خود ان کے مفاد میں ہو گا۔ عمران ، اس کی پارٹی اور اسکے سیاسی نظرئیے کے ساتھ وفاداری اس چیز میں نہیں ہے کہ آنکھیں بند کئے سب اچھا کی رٹ لگائے رکھی جائے بلکہ ہر چیز کو کھلی آنکھوں سے پرکھنا چاہئیے اور یہی بات اب بابا ہارون الرشید اور حسن نثار بھی کہہ رہے ہیں۔
اگر میں تحریکِ انصاف کو ہائی جیک کرنے والوں کی کرپشن کے ثبوت یہاں دے بھی دوں تو پھر وہی لن ترانی شروع ہو جائے گی جو پہلے سے ہوتی رہی ہے۔ اگر تحریکِ انصاف اپنی کارکردگی اور نظرئیے کے حوالے سے دودھ کی طرح سفید اور خالص تھی تو اس میں گندی سیاست کا ایک قطرہ بھی جب پڑا تو یہ دودھ گندا ہو گیا اب اس بات پر کیا بحث کہ وہ قطرے کتنے ہیں اور ان کی نجاست کی سنگینی کیا ہے۔
انقلاب اور تبدیلی روایت و سمجھوتے کے قائل نہیں ہوتے اور جو کوئی ان کے وجود کے ہوتے ہوئے تبدیلی اور انقلاب کی بات کرتا ہے وہ یا تو بہت معصوم ہے یا بہت زیادہ چالاک۔
اگر ثبوت ہوتے تو یہ میڈیا طوفان نہ برپا کر دیتا ۔ تحریکِ انصاف کو کسی نے ہائی جیک نہیں کیا۔ اکثر موقع پرست اسے چھوڑ کر ن لیگ کی چھتری تلے جا چکےہیں ۔ بقیہ دو افراد شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی اگر پارٹی میں رہتے ہیں تو ناقدین اسے روایتی پارٹی کہتے رہیں گے اور اگر یہ پارٹی چھوڑ جاتے ہیں تو کہیں گے ایک بھی الیکٹیبل نہیں رہا۔
حسن نثار نے کیا کہا دیا کہ ایک امیدوار کھانا پکا کر لاتا تھا تو اُسے ٹکٹ دے دی گئی
اور ہارون رشید نے کیا کہہ دیا یہی کہ اُنہیں تنہائی میں مشاورت کے لئے بُلایا جائے اور جماعت اسلامی کو ساتھ ملایا جائے
یہ دونوں افراد پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے افضل نہیں یہ محض ناقدین ہیں۔ تحریکِ انصاف کی قیادت اگر بہتر سمجھے گی تو ان سے مشاورت کرے گی ورنہ ایک باقاعدہ نظام کے تحت جن افراد کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں اُنہیں عوام کے ووٹوں کی کسوٹی ہی پرکھے گی
بہتر ہوگا کہ آپ الزامات سامنے لائیں جیسے کہ ہم سامنے لاتے ہیں ورنہ مثبت تنقید کریں
میں نے یہاں نوجوان امیدواروں کی تصاویر اُن کے حلقوں اور شناختی کارڈوں کے نمبروں کے ساتھ ارسال کی ہیں کسی کے خلاف الزام ہیں تو سامنے لائیں۔ ایچ اے خان صاحب اب دم سادھ کر بیٹھے ہیں اور آپ کے پاس بھی کوئی ٹھوس ثبوت یا جواز نہیں۔ بس صرف اس شکایت پر کہ آپ کی تجاویز پر غور نہیں ہوا اتنی غیر حقیقی مخالفت ۔۔۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
میں پی ٹی آئی کا فین بوائے کبھی نہیں رہا لیکن مجھے کہنا پڑے گا کہ یہ تحریر کافی بچگانہ ہے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ انسان رات کو سوئے تو اس کے کچھ اور خیالات ہوں اور صبح اٹھے تو کچھ اور۔ حسن نثار کے پچھلے کالموں میں پی ٹی آئی کی اتنی تعریف اور اس کالم میں اتنی بدظنی کچھ سمجھ میں نہیں آتی۔ خیالات آہستہ آہستہ بدلتے ہیں، یکدم اسطرح کی تبدیلی کچھ ہضم نہیں ہو رہی۔
بغیر ثبوت اتنی باتیں کرنا اور ایک لحظے میں موقف تبدیل کرنا ہی ان صاحب کی غیر متوازن شخصیت کی طرف اشارہ کرتی ہے
 
اگر ثبوت ہوتے تو یہ میڈیا طوفان نہ برپا کر دیتا ۔ تحریکِ انصاف کو کسی نے ہائی جیک نہیں کیا۔ اکثر موقع پرست اسے چھوڑ کر ن لیگ کی چھتری تلے جا چکےہیں ۔ بقیہ دو افراد شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی اگر پارٹی میں رہتے ہیں تو ناقدین اسے روایتی پارٹی کہتے رہیں گے اور اگر یہ پارٹی چھوڑ جاتے ہیں تو کہیں گے ایک بھی الیکٹیبل نہیں رہا۔
حسن نثار نے کیا کہا دیا کہ ایک امیدوار کھانا پکا کر لاتا تھا تو اُسے ٹکٹ دے دی گئی
اور ہارون رشید نے کیا کہہ دیا یہی کہ اُنہیں تنہائی میں مشاورت کے لئے بُلایا جائے اور جماعت اسلامی کو ساتھ ملایا جائے
یہ دونوں افراد پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے افضل نہیں یہ محض ناقدین ہیں۔ تحریکِ انصاف کی قیادت اگر بہتر سمجھے گی تو ان سے مشاورت کرے گی ورنہ ایک باقاعدہ نظام کے تحت جن افراد کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں اُنہیں عوام کے ووٹوں کی کسوٹی ہی پرکھے گی
بہتر ہوگا کہ آپ الزامات سامنے لائیں جیسے کہ ہم سامنے لاتے ہیں ورنہ مثبت تنقید کریں
میں نے یہاں نوجوان امیدواروں کی تصاویر اُن کے حلقوں اور شناختی کارڈوں کے نمبروں کے ساتھ ارسال کی ہیں کسی کے خلاف الزام ہیں تو سامنے لائیں۔ ایچ اے خان صاحب اب دم سادھ کر بیٹھے ہیں اور آپ کے پاس بھی کوئی ٹھوس ثبوت یا جواز نہیں۔ بس صرف اس شکایت پر کہ آپ کی تجاویز پر غور نہیں ہوا اتنی غیر حقیقی مخالفت ۔۔۔ ۔

اپ مجھ سے کیا کہلوانا چاہتی ہیں
میرا تاثر تو یہی ہے کہ نوجوانوں کو ٹکٹ دینا ایک طرح سے لوٹ مار کی اجازت دینے کے مترادف ہے اگر وہ جیت جائیں۔

باقی رہا کیوں حسن نثار اور باباجی امیدواروں کی مخالفت کررہیں اچانک۔ اپ کی بات سے اتفاق ہے کہ ان کے گھوڑے نہیں چنیں۔

مجھے نجم سیٹھی کی اس بات سے اتفاق ہے کہ انھوں نے پہلا گھوڑا قادری کے کیس میں ہارا ٹارگٹ سپریم کورٹ تھا۔ پلان بھی عمران خان ہے شاید وہ یہ گھوڑا بھی ہار گئے ہیں کہ ان کے امید وار نامزدنہیں ہوئے۔
پلان ب مکمل طور پر جب فیل ہوگا جب عمران 11 مئی میں ہار جائے گا۔ اس کے بعد پلان سی ہے
جو اج کے نصرت کے کالم میں سوال کی صورت میں ہے
 
حسن نثار کی باتوں میں انتہا پسندی کی وجہ سے میں اس کی کسی بات کو تحقیق کی کمی اور جذباتیت کی زیادتی کی وجہ سے بہت سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ میں نے خود حسن نثار کے بہت سے پروگرام دیکھے ہیں پچھلے چار ماہ میں اور ہر تنقید پر وہ عمران اور تحریک انصاف کی حمایت کرتا اور دلائل دیتا نظر آیا۔ ایک تنقید جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے اپنے الیکشن میں اتنی ہنگامہ آرائی ہوئی تو جناب کا جواب تھا کہ آپ کی عوام ہے ہی ایسی تو وہی منظر دیکھا ہے جو لوگوں کی عادت ہے حالانکہ وہاں اس سے کہیں زیادہ افسوس کیا جا سکتا تھا کہ یہ کیا کر رہے ہیں لوگ اور عمران کی پارٹی کے لوگوں کو تو ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا یا حقیقت میں بہت تھوڑی جگہ ایسا ہوا ہے اور اکثر جگہوں پر امن امان رہا۔

اب ٹکٹوں کی تقسیم اور چند امیدواران کو بنیاد بنا کر موصوف نے پوری جماعت کو ہی باقی جماعتوں کے ہم پلہ بلکہ ان میں شامل لوگوں کو خالی پیٹ چور قرار دے دیا ہے جو کہ انتہا سے بڑھ کر زیادتی ہے ،۔

کیا کسی چور کا پیٹ بھرا بھی دیکھا ہے کسی نے ؟

چور جتنی چوری کرتا جاتا ہے اس کا تجربہ اور ہوس اتنی ہی اور بڑھتی ہے ، شروع کا چور تو محتاط اور شرمیلا ہوتا کہ کہیں ابھی سے ہی نہ پکڑا جاؤں۔

ہارون رشید اب پھر آہستہ آہستہ نرم ہو رہا ہے ۔ :)
 
اس کو نرم ہونا ہی ہے۔ پلان بی فیل ہوگیا ہے
مگر پلان سی تو چلانا ہے

یہ بات بھول جائیں کہ عمران کو پنجاب سے اکثریت ملے گی۔ جو صورت حال ہوگی وہ نصرت کا آج کا سوال ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
اپ مجھ سے کیا کہلوانا چاہتی ہیں
میرا تاثر تو یہی ہے کہ نوجوانوں کو ٹکٹ دینا ایک طرح سے لوٹ مار کی اجازت دینے کے مترادف ہے اگر وہ جیت جائیں۔

باقی رہا کیوں حسن نثار اور باباجی امیدواروں کی مخالفت کررہیں اچانک۔ اپ کی بات سے اتفاق ہے کہ ان کے گھوڑے نہیں چنیں۔

مجھے نجم سیٹھی کی اس بات سے اتفاق ہے کہ انھوں نے پہلا گھوڑا قادری کے کیس میں ہارا ٹارگٹ سپریم کورٹ تھا۔ پلان بھی عمران خان ہے شاید وہ یہ گھوڑا بھی ہار گئے ہیں کہ ان کے امید وار نامزدنہیں ہوئے۔
پلان ب مکمل طور پر جب فیل ہوگا جب عمران 11 مئی میں ہار جائے گا۔ اس کے بعد پلان سی ہے
جو اج کے نصرت کے کالم میں سوال کی صورت میں ہے
آپ نے اور ساجد صاحب نے تحریکِ انصاف کے اُمیدواروں پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے تھے اب وہ الزامات پیش کیجیے۔
عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں کیونکہ وہ اسٹیٹس کو کا حامی نہیں نظام میں تبدیلی کا روڈ میپ دے چکا ہے۔ البتہ ن لیگ اپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ سے اُس کا راضی نامہ ہو جائے ۔ مشرف کے معاملے میں زباں بندی بھی اسی کوشش کا حصہ ہے
 
آپ نے اور ساجد صاحب نے تحریکِ انصاف کے اُمیدواروں پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے تھے اب وہ الزامات پیش کیجیے۔
عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

اپ نے نواز پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ وہ اصغرخان کیس کا اصل مجرم ہے۔
مجھے امید ہے کہ اپ جھوٹا الزام لگانے پر معذرت کریں گی
 
اس کو نرم ہونا ہی ہے۔ پلان بی فیل ہوگیا ہے
مگر پلان سی تو چلانا ہے

یہ بات بھول جائیں کہ عمران کو پنجاب سے اکثریت ملے گی۔ جو صورت حال ہوگی وہ نصرت کا آج کا سوال ہے

عمران کو اکثریت نہیں ملتی ، یہ تو الیکشن کے بعد ہی پتہ چلے گا مگر اس سے یہ لازم کہاں سے آیا کہ وہ کسی پلان کا حصہ ہے۔

البتہ نواز شریف کو ضرور ہدایات آ گئی ہیں کہ مشرف کے خلاف کچھ نہین بولنا اور چپ چاپ آرام سے الیکشن الیکشن کھیلو باقی کام تمہارے کرنے کا نہیں۔
 
نواز شریف کو بولنا ہے یا نہیں یہ اس کا اپنی ترجیح ہے
کسی کے کہنے پر کیوں بولیں؟
بولنا جب ہے جب ضرورت ہو۔ مشرف اب پولیس ہیڈکوارٹر میں ہے ۔ بعد میں سب جیل پر اپنے گھر ہوگا۔ اگرچہ میدیا مشرف کے ساتھ زیادتی کررہا ہے مگر مشرف کے اپنے کام خراب تھے اور بے وقوفی یہ کی کہ پاکستان اگیا۔ یہ بھی ممی ڈیڈی بوائز گرلز کے چکرمیں مارا گیا۔ فیس بک ٹیوٹر سے اس کو اپنی اکثریت پاکستان میں لگ رہی تھی ۔ عمران بھی ایس ایم ایس اور سوشل میدیا پر تکیہ کررہاہے۔ 11 مئی کو پتہ چلے گا کہ یہ کتنے پانی میں ہے۔ مگر اس کے بعد "اُن" کا پلان سی ہے جس کا عمران حصہ بنے گا۔ چاہے ارادی چاہے غیر ارادی
 
کیوں جی اس کی اپنی ترجیح کیسی ہو گئی ، اس کی تو منتخب حکومت ختم کرکے آئین سے غداری کی تھی اور اب آرٹیکل 6 لگنا چاہیے مشرف پر۔

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ ہو :LOL:
 
زرقا مفتی
میری دانست میں مہذب لوگ اپنی غلطی پر معذرت کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتے

ہاہاہاہاہا

ہمت خان ، برائے کرم سیاست کے زمرے میں سیاست پر ہی بات کریں۔

لطیفوں کا زمرہ علیحدہ خاص لطیفوں کے لیے بنایا گیا ہے فورم پر۔ :LOL:

یعنی اصغر خان کیس میں نواز شریف نے پیسہ نہیں لیے ، فرشتہ آئے اور رقم وصول کرکے چلتے بنے کہ روز محشر تمہارے اکاؤنٹ میں ڈال دیں گے بھئی ابھی ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ :ROFLMAO:
 
یہ الزام ہے
جرم اس نے کیا جس نے قوم کی رقم بانٹی

میرا خیال ہے کہ اپ بھی ذرا احتیاط سے بات کیا کریں۔ عمران کی حمایت اپنی جگہ اور اسکا اپ کو حق بھی ہے مگر اس میں غلط بیانی اور ایک قومی لیذر کومجرم قراردینا بدیانتی ہے۔ اس پر اپنی غلطی کی معذرت نہ کرنا بھی بد تہذیبی ہے
 
میں احتیاط سے ہی کام لے رہا ہوں اور آپ کو بھی مشورہ دے رہا ہوں کہ اندھا دھند تقلید کسی کی بھی اچھی نہیں ہوتی۔

اس میں غلط بیانی کچھ بھی نہیں ہے البتہ کسی نے ایک طرف سے آنکھیں بند کر لیں ہوں تو اور بات ہے۔

آپ پہلے خود اخلاقیات کا درس کسی صاحب اخلاق سے باقاعدگی سے لے کر آ جائیں پھر اس کے محاسن و معائب گنوانا شروع کیجیے گا۔

بڑی بدتہذیبی ہے کہ ہر کسی کو کسی کی تقلید میں معذرت پر مجبور کرنا ، پہلے ہی محفل پر ایک بھاری اکثریت آپ کے رویے سے نالاں ہے ۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہ الزام ہے
جرم اس نے کیا جس نے قوم کی رقم بانٹی

میرا خیال ہے کہ اپ بھی ذرا احتیاط سے بات کیا کریں۔ عمران کی حمایت اپنی جگہ اور اسکا اپ کو حق بھی ہے مگر اس میں غلط بیانی اور ایک قومی لیذر کومجرم قراردینا بدیانتی ہے۔ اس پر اپنی غلطی کی معذرت نہ کرنا بھی بد تہذیبی ہے

حدیث میں تو رشوت لینے اور دینے والے دونوں کو مطعون ٹہرایا گیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top