عمرخیام کے مزید ظریفے

تہذیب

محفلین
کچھ دوست ہرنوں کے شکار کیلیئے ایک جنگل میں گئے۔ ایک مناسب سی جگہ پر کیمپ لگایا گیا۔ اور پھر سب دو دو کی ٹولیوں میں جنگل کی مختلف اطراف میں پھیل گئے۔ شام کو سب ٹولیاں واپس آگیئں ۔ سوائے ایک ٹولی کے۔
شام کے دھندلکے میں سب نے دیکھا کہ زوہیب ایک ہرن کو کندھے پرلادے آرہا ہے ۔
" شعیب کہاں ہے؟"
"اس کی ٹانگ زخمی گئی ہے اور وہیں پڑا ہے۔ میں ایک وقت میں ایک ہی کو کندھے پر اٹھا کر لاسکتا تھا، سوچا کہ شعیب کو کون چوری کر کے لے جائے گا، اس لیے ہرن ساتھ لے آیا۔"
 

تہذیب

محفلین
پولیس کا سپاہی نیا نیا بھرتی ہوا تھا، اس کی ڈیوٹی جیل میں لگائی گئی ۔
ایک دن ایک قیدی فوت ہوگیا۔ جیلر نے اس نئے سپاہی کو بلایا اور کہا کہ پرانے سپاہی کے ساتھ ساتھ رہو اور سیکھو کہ چائے پانی کیسے لیتے ہیں ؟
پرانے سپاہی نے لاش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ان کو کہا ۔ “اوئے اس قیدی کی سزا پوری ہونے میں ابھی چار مہینے باقی ہیں ۔ سزا پوری کرنے کے لیے اپنا کوئی بندہ دو ۔۔۔۔۔ یا پھر ۔۔۔۔ چائے پانی دے دو ۔ “
 

تہذیب

محفلین
ہمارے دفتر میں اہم دفتری کاغذات کو لِیرو لِیر کرنے یعنی ان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنےوالی مشین ۔۔ شریڈر بھی ہے۔ تاکہ کوئی دستاویز ردی کی ٹوکری میں صحیح سلامت نہ چلی جائے۔ اور دفتری راز فاش نہ ہوجائے۔

ایک دن ایک نئی لڑکی اس شریڈر کے پاس ایک کاغذ پکڑے کھڑی تھی ۔ میں نے اس کو مشین چلانے کا طریقہ زبانی سمجھایا۔ پھر اس کو عملی مشق کرانے کی خاطر کاغذ کو پکڑ کے اس شریڈر میں ڈال دیا۔۔ لڑکی بڑے غور سے دیکھ رہی تھی اور شاید میری مہارت سے متاثر بھی تھی۔۔ کچھ دیر بعد پوچھنے لگی کہ اس کی کاپی کہاں سے نکلے گی؟ باس نے کہا تھا کہ یہ بہت ضروری دستاویز ہے اس کی تین چار کاپیاں بنا کے اس کو محفوظ کرلو۔
 

تہذیب

محفلین
ایک شرابی کو مےخانے کے ساقی نے مزید شراب دینے سے انکار کردیا کہ تم کو پہلے ہی سے بے حد چڑھی ہوئی ہے ۔
شرابی نے یہ ثابت کرنے کیلیئے کہ وہ ابھی تک اپنے ہوش وحواس میں ہے ، اس کو کہا کہ دیکھو یہ جو بلی دروازے سے اندر آرہی ہے اس کی دو آنکھیں ہیں ۔ اگر مجھے چڑھی ہوتی تو مجھے چار نظر آتیں ۔
ساقی نے کہا۔" تم میری توقع سے زیادہ آؤٹ ہو ۔۔ یہ بلی اندر نہیں آرہی ۔۔۔۔ بلکہ باہر جارہی ہے"
 

تہذیب

محفلین
ایک آدمی دفتر میں اپنے باس کے پاس گیا اور کہا۔ " باس! کل ہم نے گھر میں صفائی کرنی ہے ، میں نے اپنی بیوی کا ھاتھ بٹانا ہے۔کاٹھ کباڑ اکٹھا کرکے پھینکنا ہے۔ آپ سے کل کی چھٹی مانگنی ہے، بہت اشد ضرورت ہے "
باس نے کہا۔" کل کیلیئے بہت زیادہ کام ہے، پہلےہی آدمی کم ہیں۔ کل کی چھٹی نہیں مل سکتی۔"
" بہت بہت شکریہ سر! " آدمی نے خوش ہوکر کہا۔ " مجھے یقین تھا آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔"
 

تہذیب

محفلین
ایک صاحب جو کنجوسی میں اپنا ثانی نہ رکھتے تھے ، اپنی بیگم کے ساتھ ساحل سمندر کی سیر کررہے تھے، اچانک صاحب نے بیگم نے پوچھا۔ " کیا خیال ہے بیگم ! ایک آئیس کریم اور ہوجائے ؟"
بیگم نے حیرت سے پوچھا۔ " ایک اور کا کیا مطلب؟ ابھی تک آئس کریم تو لی ہی نہیں "
"ارے بیگم آپ بھی بہت بھلکڑ ہو" صاحب نے فرمایا۔ " کیا یاد نہیں رہا کہ شادی سے پہلے بھی ہم ایک بار ہم یہاں آئے تھے اور آئس کریم کھائی تھی "
 

تہذیب

محفلین
ایک کار میں ایک سعودی ، ایک امریکی اور ایک پاکستانی سفر کررہے تھے کہ کار کو حادثہ پیش آگیا۔ تینوں کو ایمبولینس میں ڈال کے ہسپتال لے جایا گیا لیکن آپریشن تھیٹر تک پہنچتے پہنچتے ان کی نبض اور دل کی دھڑکن رک گئی اور وہ ٹھنڈے ہوگئے۔ ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔۔ ان کو سردخانے کی طرف لے جایا جارہا تھا کہ اچانک سعودی اٹھ بیٹھا ۔ سب اس معجزے پر حیران رہ گئے۔ چیف میڈیکل آفیسر کو بلایا گیا۔ اس نے آکے حیرت سے کہا یہ میڈیکل ہسٹری کا انوکھا ترین واقعہ ہے۔
سعودی نے کہا ۔۔" مجھے سب کچھ یاد ہے۔ ہمارا حادثہ ہوا پھر ایک تیز روشنی ہوئی ۔اورہم تینوںواقعی مر گئے تھے ۔ ہمیں ایک فرشتے کے سامنے لے جایا گیا، اور فرشتے نے رجسٹر چیک کیا تو پتہ چلا کہ غلطی سے کسی اور کے بجائے ہم کو اوپر بلا لیا گیا ہے۔ اس لیے فرشتے نے پیشکش کی کہ اگر آپ سو سو ڈالر دیں تو وہ ہمیں زمین پر بھیج دیں گے۔ میں نے اسی وقت جیب سے سو ڈالر نکال کر دے دیے اور وہ مجھے یہاں چھوڑ گئے ۔"
" باقی دو کا کیا ہوا؟ وہ کیوں واپس نہیں آئے ؟ " ڈاکٹر نے پوچھا۔
سعودی نے کہا ۔ " امریکی تو اپنی انشورنس کمپنی کی طرف سے پے منٹ کا انتظار کررہا ہے اور پاکستانی بھاؤ تاؤ کررہا ہے کہ پچاس پر مک مکا کرلو "
 

تہذیب

محفلین
ایک ڈبل ڈیکر بس سٹاپ پر آن کر رکی ، قطار کے سب سے آگے کھڑے آدمی نے اپنی نقلی آنکھ نکال کر اوپر ہوا میں اچھالی ، اور پھر اس کو کیچ کر کے دوبارہ آنکھ کے ساکٹ میں جما دی ۔ قطار میں اس کے پیچھے کھڑے شخص سے رہا نہ گیا اور اس نے اس سے پوچھا کہ آپ کی اس حرکت کا کیا مطلب تھا؟
" اوہ ! کچھ نہیں ، میں صرف یہ دیکھنا چاہ رہا تھا کہ بس کی اوپر والی سیٹوں پر جگہ خالی ہے کیا؟ "
 

تہذیب

محفلین
ایک برطانوی اپنے کسی امریکی دوست کو بتارہا تھا کہ ان کے ملک کے جھنڈے میں سفید ، نیلا اور سرخ رنگ اصل میں ان کے ٹیکس سسٹم کو ظاہر کرتے ہیں ۔ ٹیکس کا سوچتے ہیں تو رنگ خوف سے سفید پڑ جاتا ہے۔ ٹیکس کا بل دیکھ کر خون رگوں میں جم کر نیلا ہوجاتا ہے اور ٹیکس دیتے ہوئے غصے اور طیش سے سرخ ہوجاتے ہیں ۔
امریکی نے کہا ۔ " ہمارا بھی یہی حساب ہے ۔ ہم کوتو تارے بھی نظر آتے ہیں ۔"
 

شمشاد

لائبریرین
عمر خیام نے فوٹو گرافی کی دکان کھولی۔ ایک خاتون آئی اور اپنے والد کی ایک پرانی سی تصویر دکھا کر کہنے لگیں کہ اس کو بڑا کر دیں۔ تصویر ایک بوڑھے آدمی کی تھی جس نے سر پر جناح کیپ اور جسم پر شلوار قمیض کے اوپر واسکٹ پہنی ہوئی تھی۔ عمر خیام نے کہا کہ تصویر بڑی ہو جائے گی۔ آپ پرسوں آ کر لے جانا۔ خاتون واپسی کے لیے مڑی، پھر کچھ یاد آنے پر عمر خیام سے مخاطب ہوئی کہ دیکھیں تصویر میں انہوں نے ٹوپی پہنی ہوئی ہے، آپ ایسا کریں کہ جو نئی تصویر بنائیں، اس میں ٹوپی اتار دیں۔ عمر خیام نے رضا مندی ظاہر کی۔ خاتون واپس جانے لگی تو عمر خیام نے اسے آواز دے کر پوچھا کہ یہ بتائیں کہ آپ کے والد صاحب مانگ درمیان میں نکالتے تھے، دائیں طرف نکالتے تھے یا پھر بائیں طرف؟

خاتون نے کچھ دیر سوچنے کے بعد کہا کہ یہ تو مجھے یاد نہیں، لیکن جب آپ ٹوپی اتاریں گے تو خود ہی دیکھ لیجئے گا۔ :eek:
 

تہذیب

محفلین
ٹرین میں بغیر ٹکٹ مولوی سفر کررہا تھا۔ جب مولوی نے ٹی ٹی کو اپنی طرف آتے دیکھا تو نماز پڑھنی شروع کردی ۔ ٹی ٹی مولوی کا انتظار کرنے کیلیئے اس کے قریب بیٹھ گیا ۔ مولوی جب نماز سے فارغ ہوا تو ٹی ٹی کو اپنے قریب پاکر دوبارہ نماز شروع کردی ۔ ٹی ٹی پھر بیٹھ گیا ۔ دوبارہ مولوی نے ٹی ٹی کو اپنے قریب پاکر زور سے کہا ۔" ایک سو رکعت نماز نفل واسطے اللہ کے۔ منہ طرف کعبہ شریف ۔ اللہ اکبر "
 

تہذیب

محفلین
عمرخیام کے تجربوں کا نچوڑ
آزمائش شرط ہے

مرد کو توقع ہوتی ہے کہ جس عورت سے وہ شادی کررہا ہے۔ وہ ویسی ہی رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی نہیں بدلے گی ۔
۔۔۔ لیکن عورت بدل جاتی ہے !!
عورت کو توقع ہوتی ہے کہ جس مرد سے وہ شادی کررہی ہے ۔ اس کو وہ بدل دے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسا نہیں رہے گا۔
۔۔۔ لیکن مرد ویسا ہی رہتا ہے !!
 

تہذیب

محفلین
دنیا کی تمام اچھی چیزیں مہنگی ہیں
یا
ممنوع ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی بھی کام کو کرنے کی دو وجہیں ہوتی ہیں ؛
اچھی وجہ
اور اصل وجہ !!
 
Top