عمر خیام پہاڑی کے لطیفے

تہذیب

محفلین
ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پر ایک ائیر پورٹ سیکیورٹی نے ایک سکول ٹیچر کو ہوائی جہاز پر چڑھنے سے پہلے گرفتار کرلیا ہے، کیونکہ اس کے سامان سے ایک پُرکار، رُولر، سیٹ سکوئر اور کیلکولیٹر نکلے ہیں ۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اس سکول ٹیچر کا تعلق مشہور زمانہ بدنام دہشت گرد تنظیم " الجبرا" سے ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے قبضے سے " ویپن آف میتھ انسٹرکشن " برآمد ہوئے ہیں۔
 

تہذیب

محفلین
" دیکھو جی ! ہماری شادی کو دو سال ہوگئے ہیں اور میں نے محسوس کیا ہے کہ آپ اب تک " میری کار"، " میرا گھر" ، " میرا ٹی وی "، میرا کیمرہ " کہتے ہیں ، اب ہم ایک ہیں ، سب چیزیں ہماری ہیں ، ہم سب کی ہیں ۔ بتائیں ٹھیک کہہ رہی ہوں نا! ۔۔۔۔ اور یہ آپ ادھر اُدھر کیا دیکھ رہے ہیں ؟ کیا ڈھونڈ رہے ہیں ؟"

" اوہ بیگم !مجھے ہمارے جوتے، ہماری جرابیں اور ہماری شلوار قمیص نہیں مل رہی"
 

سیما علی

لائبریرین
ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پر ایک ائیر پورٹ سیکیورٹی نے ایک سکول ٹیچر کو ہوائی جہاز پر چڑھنے سے پہلے گرفتار کرلیا ہے، کیونکہ اس کے سامان سے ایک پُرکار، رُولر، سیٹ سکوئر اور کیلکولیٹر نکلے ہیں ۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اس سکول ٹیچر کا تعلق مشہور زمانہ بدنام دہشت گرد تنظیم " الجبرا" سے ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے قبضے سے " ویپن آف میتھ انسٹرکشن " برآمد ہوئے ہیں۔
یہی عالم تھا اُس وقت 😊
 
Top