lion Of The Desert بہت شاندار فلم ہے، پہلی بار بچپن میں دیکھی تھی اور اس نے بہت متاثر کیا تھا لیکن ہمت بھائی! مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ایک طرف آپ Kingdom Of Heaven اور عمر مختار جیسی فلموں میں اپنے آئیڈیلز کو تلاش کرتے ہیں اور موجودہ حالات میں آپ کے آئیڈیل دوسرے ہیں، کہیں آپ کو بھی وہ مرض تو لاحق نہیں جو ہمارے اہل خاندان کو ہے جو اسلام کے خلاف تو کوئی بات سننا برداشت نہیں کرتے لیکن ووٹ بہرحال پیپلز پارٹی کو دیتے ہیں بقول سہیل وڑائچ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
نہیں یہ تضاد نہیں ہے
دیکھیے ظلم اور جارحیت کے خلاف کھڑے ہونے والے لوگ عوام کے ہیرو ہوتے ہیں۔ چاہے عمر مختار ہو یا صلاح الدین یہ عوام کی آواز تھے جو جارحیت کے خلاف ظلم کے خلاف عوام کے نمائندہ تھے۔
موجودہ دور میں کون عوام کے نمائندہ ہیں؟ ہہی نقطہ مشترک ہے۔
میں کبھی بھی پیپلز پارٹی کا کارکن نہیں رہا۔ جب میںپاکستان میںتھا کبھی بھی پیپلز پارٹی کی حمایت نہیںکی۔ مگر اب جب یہ دیکھتا ہوں کہ بھٹو نے پاکستان پر کتنے احسانات کیے تو دل سے واہ نکلتی ہے۔
سب سے پہلے بھٹو نے احسان عظیم کیا اور قادیانیوںکے فتنے کو ختم کیا۔
90 ہزار قیدیوںکو رہائ دلوائی
غریبوں اور کمزوروں کو اعتماد دیا
تعلیم مفت کی۔ مجھے یاد ہے کہ کل بارہ روپے پہلے جماعت سے دسیویں تک ہر سال فیس کے طور پر جمع کراتے تھے۔ تیس روپے ہر سال کالج میں اور ایک سو کچھ روپے یونی ورسٹی میں۔ ہم اٹھ بھائی بہن ہیں ماشاللہ سب ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ۔ میرے والد ایک سرکاری افسر تھے ہم سب کی اعلیٰتعلیم بھٹو کی اس فری تعلیم کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ یہ احسان کیسے بھلایا جاسکتا ہے۔
مزدورں کو ان کے حقوق دیے
پاکستان کو ائین دیا۔ اسلامی ائین
۔۔۔
۔۔
اتنے احسانات ہیںکہ گنوائے جائیںاور ختم نہ ہوں۔