عمیرہ احمد سے ملاقات ۔۔۔ !

متلاشی

محفلین
بہت شکریہ ... پسندیدگی کا.. :) :) :) کون کون سے ناول پڑھے ہیں ؟

پیرِ کامل پڑھا تھا سب سے پہلے ۔۔۔۔ تھیم تو بہت اچھا ہے اس کا ۔۔۔ مگر ذاتی طور پر مجھے اس میں بعض جگہ بے جا طوالت لگی ۔۔۔ یعنی کہانی کو جان بوجھ کر طول دیا گیا ہو۔۔۔ اس سے قاری اکتاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔ (یہ میری ذاتی رائے ہے ، آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں :) )
اور کچھ زیادہ نہیں پڑھ سکا انٹرویو پڑھا تھا ان کا۔۔۔۔
باقی وہ بہت اچھا لکھتی ہیں ماشاء اللہ
 
نور وجدان

لائبریرین

میں متفق ہوں! طوالت سے کام نہ لیں تو مارکیٹ نہیں چلتی ۔۔۔ سو خیال اس کا اچھا ہے ۔ اس سے مطلب ہے مجھے
 
آبی ٹوکول

محفلین
عمیرہ احمد سے یاد آیا کہ آج تلک مجھے زیک بھائی کا اردو محفل پر فقط ایک ہی تبصرہ پسند آیا جوانھوں نے بانو قدسیہ اور عمیرہ احمد کے تقابل پر مبنی درج ذیل دھاگے
" کیا عمیرہ احمد بانو قدسیہ سے بہتر لکھاری ہیں " میں کیا تھا
یعنی
" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بانو قدسیہ ایک اچھی مصنفہ ہیں اور عمیرہ محض ڈائجسٹی لیول کی"
 
میں اس بارے میں مکمل تبصرہ تب ہی دے سکتی تھی جب میں نے راج گدھ کو پڑھا ہو۔۔۔ ابھی تک پڑھنا نصیب نہیں ہوا کہ سننے کو یہی مل جاتا تھا کہ معیاری کتب پڑھنی ہے ۔ مگر کچھ عرض کرسکتی ہوں۔۔۔

کچھ لکھاری اوسط عمر کا تجزیہ کرکے ان کے ذہن کو اپیل کرکے لکھتے ہیں، بات کم عمری میں لکھنے کی نہیں بلکہ ایک پیغام پہنچانے کی ہے ۔شاید وہ ٹین ایج کو ایڈریس کرنا چاہتی ہوں جس میں وہ کافی حد تک کامیاب رہیں ہیں ۔ بانو قدسیہ شاید پختہ عمر کے حضرات یا میچور ذہنوں کو متاثر کرتی ہوں گی ۔

ایک ڈرامہ ٹی وی پر چل پڑے تو لکھاری کی موت نہیں ہوتی اور ان کی بیشتر تصانیف چلی ہیں یہ تو وقت کے کام ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے ۔۔رضیہ بٹ کون ہیں ، کیا کرتی ہیں اس کا مجھے نہیں پتا۔ میں نے عمیرہ کو کم عمری میں پڑھا ہے یا کہ لیں بچپن میں ۔

اور ایم اے کرلینے کے بعد میرا ٹیسٹ ہی بدل گیا۔۔۔اردو کا کوئی بھی لکھاری اچھا ہی نہیں لگا۔۔۔۔۔۔۔ پڑھا تو انگریزی کے ناول ۔۔ حالانکہ انگلش لکھاری بھی کافی میچور ہیں۔۔شاید اسی وجہ سے محسن حمید کے خوبصورت ناول ''موتھ سموک '' کو میں سراہ نہیں سکی ۔۔مگر اگر بات ''ٹونی ماریسن کے ہوم '' کی جائے تو باوجود میچور زبان کے اس کا خیال اتنا اچھا ہے کہ مجھے اس سے بہتر کوئی ناول لگا ہی نہیں ۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
وہ دھاگا در اصل دونوں کے تقابل پر تھا حالانکہ تقابل سرے سے بنتا ہی نہیں کہاں بانو آپا اور کہاں عمیرہ احمد رہ گئی "انگریجی" کی بات تو وہ ہمیں آتی ہی نہیں " سو سانوں کی" کوئی انگریجی کا "کنا ہی وڈا" رائٹر کیوں نہ ہو ویسے "انگریجی "سے یاد آیا "انگریجی "کے فقط ایک ہی" رائٹر کم ڈرامہ نگار" کا نام محض سن رکھا ہے وہ کیا بھلا سا نام تھا ہاں یاد آیا شیکسپئیر
 
تقابل پر مبنی دھاگہ تقابل کے لیے نہیں تھا!!! اس بات کو اُس دھاگے میں بھی پڑھا۔ ہم تصنیف میں اپنا عکس دیکھنا چاہتے اور جب نہیں ملتا تو اس طرح کی بات بھی کہ دیتے ہیں ۔ جس طرح آپ انگریزی ناول سوائے ایک شاعر اور پلے رائٹر کے ناواقف ہیں تو ان کے بارے میں بتا دوں کہ شیکسپیر بھی عمیرہ کی طرح اوور ریٹڈ شاعر اور پلے رائٹر تھا مگر کیا وجہ کہ وہ آج تک زندہ ہیں جب کہ اس کا ہم عصر کسٹوفر مارلو اس سے کئی گنا قابل ہونے کے باوجود یاد نہیں کسی کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ فیصلہ تو تاریخ کرتی ہے کس کو زندہ رہنا ہے اور کس کو نہیں۔۔۔مگر عمیرہ نے وہی تکنیکس استعمال کی جو شیکسیر نے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوور ریٹڈ عمیرہ کو کہا جاسکتا ہے مگر برا لکھاری نہیں۔۔کم ازکم پیر کامل کے بعد تو ہر گز نہیں
 
آبی ٹوکول

محفلین
مجھے تو عمیرہ کے لفظوں میں سوائے ڈائجیسٹی لیول کی سطحی جذباتیت کے اور کچھ دکھائی نہیں دیتا جبکہ بانو آپا جب لکھتی ہیں تو لگتا ہے جیسے انکا وجدان ایک تاریخی تہذیبی معنویت کو جنم دے رہا ہو جوکہ یقینا ندرت خیال اور بلندی فکر کا نتیجہ ہوا کرتا ہے ۔ معافی چاہوں گا والسلام
 
حسیب

محفلین
جہاں تک میرا خیال ہے انہوں نے زندگی میں کچھ اصول وضع کیے ان کو آج تک نہیں توڑا۔۔وہ پچھلے سال کی بیسٹ لکھاری منتخب ہوئی مگر ایوارڈ لینے والا کوئی نہیں تھا تب مزاح کی خاطر یہ کہ دیا گیا تھا ''فیس بک سے رجوع کریں '' )ایوارڈ پہنچانے کے لیے)
کچھ ہفتے پہلے ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں عمیرہ احمد بیسٹ ڈرامہ رائٹر کاایوارڈ موصول کرنے آئیں تھیں
 
نور وجدان

لائبریرین
کچھ ہفتے پہلے ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں عمیرہ احمد بیسٹ ڈرامہ رائٹر کاایوارڈ موصول کرنے آئیں تھیں

سچ میں۔۔۔ ہا ہا ہا۔۔!!
مجھے یہ بتائیں میں کیا کروں ۔۔ فرق ان کو پڑے جو ان کو پوجتے ہیں ۔۔ہم نے کتاب کی تعریف کی یا سوچ کی
 
نور وجدان

لائبریرین
دیکھیں روحانی بابا نے آپ کے شیخ ہونے کا کیسانقشہ کھینچا ہے :)

میرا تعلق کبھی بھی اکاؤنٹنگ سے نہیں رہا ۔۔۔ انہوں نے مجھے سی ایس پی بنا ڈالا۔۔۔میں نے زندگی میں بہت شدت سے خواہش کی ہے کہ میرا تعلق اکاؤنٹنگ سے نہ ہو۔۔یہ احتراما چپ رہی ہے ۔۔روحانی بابا کو پتا ہوگا ۔۔کیا ٹھیک اور کیا غلط ۔۔ ہم تو بس پردہ پوشی کرتے :) :) یہ اور بھانڈا آپ نے پھوڑ دیا :) :)

گُڈ یہ اُن کا حق تھا رکھ لیں یا چھوڑ دیں اُن کی مرضی :)

یہ بات۔۔۔اس لکھاری کو جینے دو۔۔ چار دن کی چاندنی ہے۔۔۔۔:)

اپنے آئیڈیل کو پانا آئیڈیل اِزم کی موت ہے۔ کسی چیز کی اہمیت تب تک ہی برقرار رہتی ہے جب تک آپ اُس کی تلاش میں ہیں :)

خود سے ملنا خود پرستی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟کہ لیں۔۔یا کہیں میں نے پہلی تحریر جو اُردو میں لکھی اس کے لیے مجھے ایک تخیلاتی فضا چاہیے تھی ۔۔۔میں نے اپنے آپ سے اتنی شدت سے ملاقات کی کہ میری موت ہوگئی ۔۔۔۔۔۔۔:) :) :)۔۔۔تخیل کا تحفہ مجھے اس تحریر پر ملا تھا گوکہ پہلے بہت لکھتی تھی مگر کبھی تخیل نصیب نہیں ہوا۔۔جب تک انسان خود سے مل نہ لے تب تک وہ کچھ لکھ نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں آئیڈیل نہیں بناتی ۔۔۔۔۔۔۔۔آئیدیلزم اپنی شخصیت نفی ۔۔دوسرے کی شخصیت کو اپنے اندر لانا ہے۔۔۔۔ ان کی شکل کو تصور نہیں کیا میں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں اُن کی عزت کرتی ہوں اس وجہ سے

جب میں نے پیرِ کامل پڑھا تھا تو یہ شعر ملا تھا
میرے ہونٹوں سے اور ہاتھوں سے خوشبو جاتی نہیں
میں نے اسمَ محمدص لکھا بہت اور پڑھا بہت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے ان سے اگر کوئی لگاؤ ہے تو وہ یہ نسبت ہے۔۔۔۔مگر اس نسبت سے لگاؤ کا مظہر اللہ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے بڑھ کر کیا میں عبدیت پر اور وہ مالک۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

حسیب

محفلین
گُڈ یہ اُن کا حق تھا رکھ لیں یا چھوڑ دیں اُن کی مرضی :)
جی بالکل
میں نے صرف انفرمیشن کی حد تک یہ بات پوسٹ کی ہے
سچ میں۔۔۔ ہا ہا ہا۔۔!!
مجھے یہ بتائیں میں کیا کروں ۔۔ فرق ان کو پڑے جو ان کو پوجتے ہیں ۔۔ہم نے کتاب کی تعریف کی یا سوچ کی
آپ کچھ بھی نہ کریں:D
 
Top