عنایت علی خان عنایت

رضوان

محفلین
ورغلانے کي اجازت نہيں دي جائے گي
شاميانے کي اجازت نہيں دي جائے گي

ايک رقاص نے گا گا کے سنائي يہ خبر
ناچ گانے کي اجازت نہيں دي جائے گي

اس سے انديشہ فردا کي جوئيں جھڑتي ہيں
سر کھجانے کي اجازت نہيں دي جائے گي

اس سے تجديد تمنا کي ہوا آتي ہے
دم ہلانے کي اجازت نہيں دي جائے گي

اس کے رخسار پہ ہے اور ترے ہونٹ پہ تل
تلملانے کي اجازت نہيں دي جائے گي

لان ميں تين گدھے اور يہ نوٹس ديکھا
گھاس کھانے کي اجازت نہيں دي جائے گي

بس تمہيں اتني اجازت ہے کہ شادي کر لو
شاخسانے کي اجازت نہيں دي جائے گي

اٹھتے اٹھتے وہ مجھے روز جتا ديتے ہيں
روز آنے کي اجازت نہيں دي جائے گي​
 

رضوان

محفلین
ہم ميکشوں کا کام ابھي زير غور ہے
جوتا چلے کہ جام ابھي زير غور ہے

بلقيس کے خصم کو ترقي بھي مل گئي
ميرے مياں کا نام ابھي زير غور ہے

چھ ماہ سے ميرے مريض کي حالت تباہ ہے
نزلہ ہے يا زکام ابھي زير غور ہے

ميں نے کہا کہ داد سخن ديجئے حضور
بولے تيرا کلام ابھي زير غور ہے

پي اے بنا ليا ہے پيا سے غريب کو
اس سے بھي نيچ کام ابھي زير غور ہے

ہر محفل سخن ميں ميں جاتا ضرور ہوں
ليکن ميرا مقام ابھي زير غور ہے

کہنے لگے عنايت عجلت پسند سے
بھيا تمہارا کام ابھي زير غور ہے
 

رضوان

محفلین
چمن ہے ابر ہے ٹھنڈي ہوا ہے کيا سمجھے؟
اسي سے آپ کو نزلہ ہوا ہے کيا سمجھے؟

وہ جس نے قيس وغيرہ کي جان لے لي تھي
مرض ہميں بھي وہي ہو گيا ہے کيا سمجھے؟

جسے محلے ميں رشتہ کوئي نہيں ديتا
وہ اب تمہارے يہاں آرہا ہے کيا سمجھے؟

اندھيري رات ميں ٹوٹو کہ روز روشن ميں
ہمارے ملک ميں سب کچھ روا ہے کيا سمجھے؟

حضور آپ کي تقرير پزيري کے بعد
ہر ايک شخص يہي پوچھتا ہے کيا سمجھے؟

مرے نکاح کا صدمہ فقط تمہي کو نہيں
تمہارا باپ بھي پچھتا رہا ہے کيا سمجھے؟

بس ابتدا ہي ميں تھوڑي پريڈ ہوتي ہے
پھر اس کے بعد مزا ہي مزا ہے کيا سمجھے؟

ہم اہل بزم کو سمجھا ہے کيا عنايت نے
بلا تکان کہے جا رہا ہے کيا سمجھے؟
 

برادر

محفلین
ذرا یہ ورلڈ کپ ہولےتواسکےبعددیکھیں گے

ذرایہ ورلڈ کپ ہولے تو اس کے بعد دیکھیں گے

زباں پر جب مریض ہجر فریادِ دلی لایا
وفورِ غم سے یوں تڑپا عناصر کو ترس آیا
زمیں سے آہ اٹھی اور فلک نے خون برسایا
اثر تو ڈاکٹر صاب پر بھی ہوا لیکن فرمایا
ذرایہ ورلڈ کپ ہولے تو اس کے بعد دیکھیں گے

مجھے ہمسائے کے گھر میں اٹھتے شعلے نظر آئے
توقبل اس سےکہ یہ آتش مرے گھر تک پہنچ جائے
فوراً تھانے اور فائر بریگیڈ میں دو فون کھڑ کائے
مگر دونوں جگہ سے یہ جوابِ لا جواب آیا
ذرا یہ ورلڈ کپ ہولے تو اس کے بعد دیکھیں گے

ابھی پچھلے دنوں جب ایک تاجر ہوگیا اغوا
اور اس اغوا کا اخباروں میں شدت سے ہوا چرچا
خود اس کے گھر میں تو گویا قیامت ہوگئی برپا
رپٹ لکھوانے تھانے پہنچے تو ایس ایچ بولا
ذرایہ ورلڈ کپ ہولے تو اس کے بعد دیکھیں گے

مرا اک دوست مدت بعد مجھ سے ملنے آیا کل
یہیں دل کا پڑا دورہ تو میں بھی ہوگیا بیکل
وہ بولا تیسرا دورہ ہے دل کے وارڈ میں لے چل
وہاں پہنچے تو بولا ڈاکٹر کچھ سوچ کر اک پل
ذرایہ ورلڈ کپ ہولے تو اس کے بعد دیکھیں گے

اور اس دُلہا کا قصہ آپ نے بھی تو سنا ہوگا
اسے جب آرسی مصحف کی خاطر گھر بلوایا
کہ لڑکا اندر آئے اور دلہن کا دیکھ لے چہرہ
تو دروازے پہ پہنچا اور یہ کہہ کر پلٹ آیا
ذرایہ ورلڈ کپ ہولے تو اس کے بعد دیکھیں گے



عنایت علی خان​
 

خرم

محفلین
داد دینے کو جی تو چاہتا ہے مگر
ذرا یہ ورلڈکپ ہولے پھر دیکھیں‌گے
 

برادر

محفلین
پسندیدگی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں لیکن

ذرا یہ ورلڈ کپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
کریں شکریہ ادا کریں، لیکن یہ ورلڈ کپ سے پہلے ادا کر دیجیئے گا، نہیں تو سود لگنا شروع ہو جائے گا۔
 
Top