عنوان آپ تجویز کیجیئے

نسیم زہرہ

محفلین
ہماری بد قسمتی کہ ہم اچھی بات کو سراہتے نہیں بلکہ ماخذ کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں

آج میں نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی کہ

لوگ جو چاہے الا بلا پوسٹ کرتے رہیں لیکن کبھی کوئی ماخذ یا حوالہ نہیں پوچھے گا لیکن اس ٹویٹ کے آتے ہی دو حضرات نے تنقیدی سوالات کا آغاز کردیا
بہرحال جواب دینا تو بنتا تھا لہذا

لیکن افسوس ان حضرات کی پھر بھی تسلّی نہ ہوئی
 
بہن میں احترام کے ساتھ اختلاف کرنا چاہوں گا۔
دین کا معاملہ دیگر باتوں کے مقابلہ میں اسی احتیاط کا محتاج ہے کہ بات حوالوں کے ساتھ کی جائے۔
جب انسان اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کی بنیاد پر کوئی اضافی احتیاطی عمل اپناتا ہے تو اسے اپنے عمل کے طور پر بتانا ہی مناسب ہے۔

یہ ایک انسان کا اپنا عمل ہے کہ اس برائی میں ملوث افراد سے سلام نہ کرے۔ البتہ ایسی کوئی ترغیب ہمیں قرآن اور سنت نبویﷺ سے نہیں ملتی۔

لہٰذا جب میں ایسی کوئی ترغیب کروں تو حوالہ پوچھنے والا حق رکھتا ہے۔ اور مجھے واضح کرنا چاہیے کہ یہ میرا عمل ہے اور اس وجہ سے ہے۔
 
محمد تابش صدیقی بھائی افسوس کہ آج ہی اردو محفل فورم پر اک نیا سلسلہ لڑی کی شکل میں دیکھا جس میں بمثل حکایت اک بہت ہی سبق آموز تحریر لکھی گئی تھی کسی محفلین کی جانب سے جو شاید ملک میں صفائی مہم سے متعلق تھی پوچھنے والے نے اس کا بھی ماخذ پوچھ ڈالا
بس وہاں ان کی بات کا کوئی تلخ جواب دینے سے بہتر سمجھا کہ میں اپنا آج کا تجربہ محفلین سے شیئر کرلوں

آپ کے نکتہ نظر سے سو فی صدی متفق، بہت شکریہ
 
آخری تدوین:

سید عمران

آپ کے نکتہ نظر سو فی صدی متفق، بہت شکریہ
ہم نے عدنان بھائی سے اس کا ماخذ اعتراض کے لیے نہیں پوچھا تھا بلکہ ہمیں تلاش تھی کہ سیف اللہ کشمیری صاحب سے رابطہ کا کوئی لنک مل جائے تو ان سے پوچھیں کہ وہ کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے کیا انتظام کرتے ہیں۔۔۔
نیز یہ لڑی ہمیں تلاش کرنے پر بھی نہیں ملی تھی تو ہم نے عدنان بھائی کو فون کرکے کہا کہ اس کو اوپر لائیں۔۔۔
انہوں نے اس لڑی میں ہمیں ٹیگ کیا جس سے لڑی بھی سامنے آگئی اور ہمیں ٹیگ بھی ہوگیا تاکہ بعد میں بھی کبھی دیکھ سکیں ۔۔۔
چوں کہ ہمیں نشان زدہ کیا گیا تھا اس لیے وضاحتی نوٹ لکھنا پڑا !!!
 
محمد تابش صدیقی بھائی افسوس کہ آج ہی اردو محفل فورم پر اک نیا سلسلہ لڑی کی شکل میں دیکھا جس میں بمثل حکایت اک بہت ہی سبق آموز تحریر لکھی گئی تھی کسی محفلین کی جانب سے جو شاید ملک میں صفائی مہم سے متعلق تھی پوچھنے والے نے اس کا بھی ماخذ پوچھ ڈالا
بس وہاں ان کی بات کا کوئی تلخ جواب دینے سے بہتر سمجھا کہ میں اپنا آج کا تجربہ محفلین سے شیئر کرلوں

آپ کے نکتہ نظر سے سو فی صدی متفق، بہت شکریہ
ماخذ یا حوالہ پوچھنا ہرگز کوئی بری بات نہیں ہے۔ بلکہ اچھی بات ہے۔ ہو سکتا ہے کہ حوالہ پوچھنے والا آگے وہی بات حوالے کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہو۔ حوالہ پوچھنا کسی بات کا رد نہیں ہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
ہم نے عدنان بھائی سے اس کا ماخذ اعتراض کے لیے نہیں پوچھا تھا بلکہ ہمیں تلاش تھی کہ سیف اللہ کشمیری صاحب سے رابطہ کا کوئی لنک مل جائے تو ان سے پوچھیں کہ وہ کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے کیا انتظام کرتے ہیں۔۔۔
سیف اللہ کشمیری صاحب کی فیس بک پروفائل؛ ایک تازہ پوسٹ میں اُن کا موبائل نمبر بھی آپ کو مل جائے گا؛ فی الوقت وہ وادیء نیلم میں ہیں۔ اور، اس ویڈیو ربط میں آپ کو اُن کا مستقبل نمبر بھی مل جائے گا۔
 
Top