عوامی نستعلیق الفا 2 ریلیز!

arifkarim

معطل
ایس آئی ایل والوں کی طرف سے ابھی ابھی ای میل وصول ہوئی کہ انہوں نے عوامی نستعلیق فانٹ کا الفا 2 ورژن ریلیز کر دیا ہے۔ فانٹ کی ٹیسٹنگ اور بگز کی رپورٹنگ یکم جون 2016 تک موصول کی جائے گی اسلئے احباب سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسائل فانٹ کے خالقین کو رپورٹ کریں۔ اگر یہ پراجیکٹ کامیاب ہو جاتا ہے تو اردو کیساتھ ساتھ خطے کی دیگر زبانیں بھی نستعلیقی رسم الخط میں لکھنا ممکن ہو جائیں گی ۔ اس ورژن کے چند نمونے ملاحظہ ہوں:
اردو
c000147.gif

سرائیکی
c000148.gif

c000149.gif

ڈاؤنلوڈ لنک
سعادت متلاشی عبدالمجید باسم ناظم رضا مصباحی محمد سعد شاکرالقادری دوست نبیل یاز محمد تابش صدیقی فاروق سرور خان علوی امجد سید منظر سویدا ابرارحسین سید ذیشان الف عین محمد صابر تجمل حسین افضل حسین آصف اثر عبدالحفیظ طمیم اشتیاق علی نعیم سعید ابن سعید محمد وارث سیدہ شگفتہ دوست لاریب مرزا مہوش علی محمد احمد
 
مدیر کی آخری تدوین:

جی ای میل موصول ہوئی ہے. صبح چیک کرتا ہوں
 
مدیر کی آخری تدوین:

دوست

محفلین
میرے پاس لبرے آفس بی ٹا نہیں چل رہا۔ اس لیے میں تو اس کی ٹیسٹنگ نہیں کر سکتا۔ ان کی ہدایات کے مطابق تازہ ترین ورژن بی ٹا میں ہی ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
فونٹ تو بہت عمدہ ہے۔ بس ایک مسئلہ ہے جو عوامی نستعلیق کی ٹیم کیا، ان کا بابا بھی حل نہیں کر سکتا۔ وہ ہے ان لوگوں کا مسئلہ جو اس کے باوجود اصرار کریں گے کہ اردو کے لیے کوئی قابل استعمال نستعلیق فونٹ موجود نہیں اس لیے مابدولت رومن و انگریزی میں لکھیں گے۔ :bulgy-eyes:
 
محمد سعد

محفلین
میرے پاس لبرے آفس بی ٹا نہیں چل رہا۔ اس لیے میں تو اس کی ٹیسٹنگ نہیں کر سکتا۔ ان کی ہدایات کے مطابق تازہ ترین ورژن بی ٹا میں ہی ہے۔
انترستنگ۔۔۔ میرے پاس لبرے آفس 5.0.6 میں چلا تو ہے۔ شاید بہترین انداز میں نہ چل رہا ہو لیکن چلا البتہ ہے۔ سسٹم میں گریفائٹ کا نسخہ 1.3.6 نصب ہے۔ شاید لبرے آفس اسے وہیں سے اٹھا رہا ہو۔
فائرفاکس میں البتہ الفاظ ٹوٹے ہوئے ہیں، یعنی تمام حروف ہی الگ الگ ہیں۔ تلاش کرنے پر یہ جواب ملا۔
Due to security concerns, Graphite has been disabled by default staring in Firefox 45.0.1. The security issues have been fixed in the Graphite engine, and we expect that it will be reenabled in a future version.
http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=projects&item_id=graphite_firefox
صفحے کے آخر میں خود فعال کرنے کا طریقہ بھی لکھا ہے۔
بنیادی طور پر about:config میں جا کر gfx.font_rendering.graphite.enabled کو فعال کرنا ہے۔
 
افضل حسین

محفلین
ایس آئی ایل کی محترمہ شیرن کرل نے گزشتہ کل ہی اس فونٹ کا لنک میل کردیا تھا مگر میں ابھی تک اسے اتار نہیں پایا ہوں. ایک بار فونٹ کو استعمال کرلوں تو شاید کچھ فیڈ بیک دے پاؤں.
 
سعادت

تکنیکی معاون
اس گفتگو کے آخر میں نومبر 2015 میں ہونے والے تبصروں میں کسی یونیورسل شیپنگ انجن کا ذکر ہے۔ یہ کیا چیز ہے اور گریفائٹ کے مقابلے میں کیسا ہے؟
https://bugs.chromium.org/p/chromium/issues/detail?id=140007
یونیورسل شیپنگ انجن کو آپ اوپن ٹائپ میں گریفائٹ کا مترادف کہہ سکتے ہیں، یعنی کسی بھی سکرپٹ کے شیپنگ کے اصولوں کو فونٹ ہی میں پروگرام کرنا اور اس بات سے بے نیاز ہو جانا کہ کیا اُس سکرپٹ کی سپّورٹ شیپنگ انجن میں موجود ہے یا نہیں۔

یونیورسل شیپنگ انجن مائیکروسوفٹ کا پروجیکٹ ہے، لیکن اس کی ڈویلپمنٹ میں ٹائپ ڈیزائن انڈسٹری کے تقریباً تمام حلقوں کی مدد شامل رہی ہے۔ حرف‌باز میں بھی اس کی سپّورٹ شامل ہے (اگرچہ بہداد اسفھبد کے مطابق عربی سکرپٹ کی شیپنگ فی الحال یونیورسل شیپنگ انجن کے ذریعے نہیں کی جا رہی)۔

ایک بات جو ذہن میں رہے: گریفائٹ کا collision fixing فیچر (جو عوامی نستعلیق میں خودکار کرننگ اور نقطوں کی خودکار پلیسمنٹ کی بنیاد ہے)، شیپنگ کے فیچرز سے علیحدہ ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے:
 
سعادت

تکنیکی معاون
جی ہو گیا تبدیل. لیکن فونٹ درست رینڈر نہیں ہوا.
کیا آپ نے فائر فوکس میں گریفائٹ کو فعال کیا ہے؟ (سیکیورٹی کے چند مسائل کی بنا پر فائر فوکس 45.0.1+ میں گریفائٹ کو بائے ڈیفالٹ غیر فعال رکھا گیا ہے۔) اوپر محمد سعد نے اسے فعال کرنے کا طریقہ لکھا ہے:
http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=projects&item_id=graphite_firefox
صفحے کے آخر میں خود فعال کرنے کا طریقہ بھی لکھا ہے۔
بنیادی طور پر about:config میں جا کر gfx.font_rendering.graphite.enabled کو فعال کرنا ہے۔
 
کیا آپ نے فائر فوکس میں گریفائٹ کو فعال کیا ہے؟ (سیکیورٹی کے چند مسائل کی بنا پر فائر فوکس 45.0.1+ میں گریفائٹ کو بائے ڈیفالٹ غیر فعال رکھا گیا ہے۔) اوپر محمد سعد نے اسے فعال کرنے کا طریقہ لکھا ہے:
جزاک اللہ
سعد بھائی کا مراسلہ نیند سے اٹھ کر پڑھا تھا. توجہ نہ گئی اس طرف. :)
 
انسٹال تو ہو گیا ہے۔ یہ نتیجہ آیا ہے۔
ق کی اختتامی شکل ف جیسی آ رہی ہے۔ درمیان میں آنے والی ہمزہ کے نیچے نقطے آ رہے ہیں۔ اللّہ کا یونیکوڈ کریکٹر بھی نہیں آ رہا۔
بہرحال ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، امید ہے حتمی نتائج خوش آئند ہوں گے
%20%20%202%20%20-%20%20%20%202016-05-15%2014-13-56_zpswvaxfm8n.png~original
 
محمد سعد

محفلین
یوں محسوس ہوتا ہے کرومیم براؤزر گریفائٹ کی سپورٹ شامل کرنے کے بجائے یونیورسل شیپنگ انجن کی سمت اختیار کرنے کو ترجیح دے رہا ہے۔ ایسے میں تو لگتا ہے گریفائٹ ویب پر زیادہ مقبول ہونے کے بجائے شاید صرف پبلشنگ تک ہی محدود رہ جائے گا۔ گریفائٹ پر مبنی کسی فونٹ کو یونیورسل شیپنگ انجن کے لیے ڈھالنا کتنا آسان یا کتنا مشکل ہو گا؟
 
دوست

محفلین
اوپر تابش صدیقی کی سکرین شاٹ میں "ٹائپ" ی کے ساتھ "ٹائیپ" لکھا نظر آ رہا ہے۔ جبکہ سعادت کے پیغام میں تو یہ ٹائپ ہی لکھا ہوا ہے۔
 
Top