عوامی نستعلیق الفا 2 ریلیز!

سعادت

تکنیکی معاون
یوں محسوس ہوتا ہے کرومیم براؤزر گریفائٹ کی سپورٹ شامل کرنے کے بجائے یونیورسل شیپنگ انجن کی سمت اختیار کرنے کو ترجیح دے رہا ہے۔ ایسے میں تو لگتا ہے گریفائٹ ویب پر زیادہ مقبول ہونے کے بجائے شاید صرف پبلشنگ تک ہی محدود رہ جائے گا۔ گریفائٹ پر مبنی کسی فونٹ کو یونیورسل شیپنگ انجن کے لیے ڈھالنا کتنا آسان یا کتنا مشکل ہو گا؟
اس بارے میں کچھ خاص آئیڈیا نہیں۔ گریفائٹ فونٹس کے لیے گریفائٹ ڈسکرپشن لینگوئج استعمال ہوتی ہے، جبکہ یونیورسل شیپنگ انجن کے لیے اوپن ٹائپ لُک اَپس، سو بنیادی طور پر تو یہ گریفائٹ سے اوپن ٹائپ کی کنورژن ہے، اور جس کی پیچیدگی کا دارومدار خود فونٹ کے اوپر ہے۔

رہا معاملہ کرومیم میں یونیورسل شیپنگ انجن کو ترجیح دیے جانے کا، تو یہ بات اس لیے بھی معقول لگتی ہے کہ یونیورسل شیپنگ انجن کی بنیاد اوپن ٹائپ ہے، جبکہ گریفائٹ کے بارے خود گریفائٹ کے خالقین کا یہ کہنا ہے کہ:
In effect OpenType addresses the 80% problem and Graphite the 20% problem (or is that the 98% problem and the 2% problem?)

(گریفائٹ میں میری دلچسپی تو اس کے collision fixing فیچرز کی وجہ سے ہے، جو فی الحال اوپن ٹائپ میں موجود نہیں۔)
 
فائر فوکس میں کچھ یوں نظر آ رہا ہے اب
%20%20%20%20%20%20-%20%20%20%202016-05-22%2014-46-37_zpso4p9emiz.png~original


اللہ کا لیگیچر ابھی بھی موجود نہیں، حالانکہ فکسز میں لکھا ہوا ہے۔
 

sayani

محفلین
شکریہ تابش صدیقی صاحب ۔۔۔۔ لبرا آفس کیا کوئی سوفٹ وئر ہے؟ اور کس کام کا ہے۔؟ آفس کے لاحقے سے لگتا ہے کہ جیسےمایکروسوفٹ آفس جیسی کوئی چیز ہے۔ اگر ایسی کوئی چیز ہے تو مائکروسوفٹ ک ہوتے ہوئے کسی اور آفس کی ضرورت تو نہیں۔ بہرحال اسکا مطلب یہ ہوا کہ یہ میرے کام کا نہیں۔
تابش صاحب ایک بات اور بتا دیں کیونکہ اس واقت آپ آنلائن ہیں۔۔۔ ک جمیل نستعلیق میں جو کشیدہ ڈالتے ہیں وہ کس طرح ڈالتے ہیں۔ مینے اسی محفل میں جہاں جمیل نستعلیق کے ورزن ۳ کی ریلیز کی بات کی ہے وہیں پر جمیل اور نستعلیق جو لکھا ہے وہ کشیدہ ہے جم کے بعد کشید کیا ہے پھیر یل ہے اسی طرح نستلعیق میں ۔ س۔ کو کشید کیا ہے؟
 
جی لبرے آفس ایسا ہی ہے جیسے آپ نے سمجھا

اگر آپ نے جمیل نوری نستعلیق کا کشیدہ ورژن انسٹال کیا ہوا ہے تو کسی بھی لفظ کو سیلیکٹ کر کے اٹالک کر دیں تو وہ کشیدہ ہو جائے گا
 
آخری تدوین:
Top