عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ

حسینی

محفلین
عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ
194422_85273978.jpg

حکومت نے عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمتوں میں 60 فیصد ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔ کل سے قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو جائے گا جس کے بعد سیکڑوں کا بل ہزاروں میں تبدیل ہو جائے گا.
اسلام آباد: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) یکم اکتوبر سے بجلی پانچ روپے نواسی پیسے یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے اپنے معاملات چلانے کیلئے آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قرضہ لیا لیکن اس کا خمیازہ بے چارے عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ 200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے 40 فیصد صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ باقی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیئے گئے۔ 300 یونٹ بجلی استعمال کی تو اصل قیمت ہوگی 3 ہزار 22 روپے لیکن 10 پیسے یونٹ نیلم جہلم سرچارج، ایک اعشاریہ پانچ فیصد محصول، 35 روپے ٹی وی فیس اور 17 فیصد جی ایس ٹی بھی ادا کرنا ہوگا۔ ایک ماہ میں میٹر 400 یونٹ چلا تو خالص بل 5 ہزار 5 سو 51 روپے آئے گا۔ 500 یونٹ کے استعمال پر 7 ہزار 4 سو57 روپے ادا کرنا پڑیں گے۔ 600 یونٹ کی قیمت 9ہزار 3 سو64 روپے اور700 یونٹ پر 11ہزار 2 سو70 روپے جیب سے جائیں گے۔ 800 یونٹ ماہانہ پر 13ہزار 4 سو 13۔ 900 یونٹ پر 15ہزار 5 سو56 روپے اور ایک ہزار یونٹ پر 17 ہزار 6سو99 روپے بل ادا کرنا ہوگا۔ نیپرا کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز الگ سے پڑیں گے۔ قصہ یہیں ختم نہیں ہوتا۔ ابھی تو آئی ایم ایف کی ایک شرط پر عمل ہوا ہے۔ عوام مہنگائی کے مزید جھٹکوں کے لئے تیار رہیں۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/194422_1
 

شمشاد

لائبریرین
مرتے وقت کفن چور باپ نے بیٹے سے کہا تھا "بیٹا کوئی ایسا کام کرنا کہ لوگ مجھے اچھے نام سے یاد کریں۔"

بیٹا بھی کفن چور ہی تھا لیکن باپ کے مرنے کے بعد اس نے کفن چوری کرنے کے ساتھ ساتھ مردے کی بے حرمتی بھی شروع کر دی۔ تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ اس سے تو وہ پہلے والا کفن چور ہی اچھا تھا کہ صرف کفن ہی چوری کرتا تھا۔ کم از کم مردے کی بے حرمتی تو نہیں کرتا تھا ناں۔

یہی حال زرداری اور نواز شریف کا ہے۔
 
Top