عورتیں اور بچوں کی غلامی

تفسیر

محفلین
عورتیں اور بچوں کی غلامی

بغیر انسان کی مرضی کے، اس سے بھیک منگوانا ، پیشہ کروانا ، جنسی غلامی میں بیچ دینا ، مرضی کے بغیر شادی کردینا ، بغیر تنخواہ دیے کام لینا ، انسانوں کی تجارت کہلاتا ہے۔ یہ انسان وہ بچے اور عورتیں ہیں جنہیں زبردستی اغوا کرکے، دھوکہ یا لالچ دے کر اور ملازمت کے بہانے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے ۔ اس کوhuman trafficking کہتے ہیں ۔
انسان کی تجارت میں، اسمگلر مظلوم سے اس کے انسانی حقوق چھین لیتا ہے۔ عموما ً منتقل کیے ہوئے انسان غریب ملکوں سے ہوتے جہاں بے روزگاری اور غربت ان کو دھوکہ دینا آسان کردیتی ہے۔ بعض جگہ غریب والدیں اپنے قرضے چکانے کےلیے بچوں کو بیچ دیتے ہیں۔
عورتوں کی تجارت ٹریفیکنگ کا بڑا حصہ ہے۔ کیونکہ اس میں سب سے زیادہ منافع ہے۔ عورت کو بار با ر بیچا جاسکتا ہے اور اسکی قیمت کم ہونے کے بجائے بڑھی رہتی ہےجنسی غلام بننے ميں اس کا سودا چھوٹی عمر سے تیس سال کی عمر تک آسانی سے بار بار کیا جاسکتا ہے۔ہر نئے مالک کے لیے وہ بےتعداد دولت پیدا کر سکتی ہے۔ لڑکیاں کو شادی کے بہانے یا کام دلانے کے بہانے ایک جگہ سے دوسری جگہ لےجاکر بیچ دیاجاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ " انسانوں کا بیوپار" کے مطابق ہرسال6 سے8 لاکھ عورتیں اور بچوں کا عالمی حدود کے آرپار بیوپارہوتا ہے۔ان میں سے 70 فی صد عورتیں اور 30 فی صد بچے ہوتےہیں زیادہ ترمظلوموں کو جنسی غلامی کےلیے بیچا اورخریداجاتا ہے۔
ہر سال عورتیں 14000 امریکہ کو بیچی جاتی ھیں۔ 2000 کے قریب کینیڈا میں ۔ رشیا سے عورتیں ، یورپ بیچی بھی جاتی ہیں اور رشیا میں خریدی بھی جاتی ہیں
ایشیا میں پاکستان عورتوں اور بچوں کوجنسی اور مزدوری کےغلام بنانے کی تجارت کا منبع اور نقل و حرکت کا مقام ہے۔نیپالی، بنگلہ دیشی ، ہندوستانی، ایرانی ، برمی، افغانی ، قازقستانی ، کرغزستانی ، ترکمانستانی ، ازبکستانی عورتوں کو پاکستان لایا جاتا ہے اورانہیں یہاں سے مشرق وسطٰی، یورپ اور امریکہ میں منتقل کیا جاتا ہے۔ جہاں یہ عورتیں جنسی غلامی میں بیچ دی جاتی ہیں ۔

ہم حیوانوں کی بستی میں رہتے ہیں۔
سید تفسیر احمد کا حقیقت پر مبنی ایک نیا ناول حیوانوں کی بستی


1. Victims of Trafficking and Violence Protection Act of 2000: Trafficking in Persons Report
http://www.state.gov/g/tip/rls/tiprpt/2006/

2. International Labour Organization
http://www.ilo.org/

3. Trafficking in Human Beings
http://www.unodc.org/unodc/trafficking_human_beings.html

4. Today’s fight for tomorrow’s freedom
http://www.antislavery.org/

5. Amnesty International UK trafficking/forced prostitution
http://www.amnesty.org.uk/content.asp?CategoryID=10314

6. Amnesty International - Council of Europe: Protect victims of people trafficking http://web.amnesty.org/library/Index/ENGIOR300032005

7. Asia Regional Cooperation to Prevent People Trafficking
http://www.arcppt.org/eng/index.htm

8. Ansar Burney Trust - Human and Civil Rights Organisation based in Pakistan
http://www.ansarburney.org/

9. Global Alliance Against Traffic in Women
http://www.gaatw.net/

10. 'Human Rights Watch - Trafficking
http://www.hrw.org/women/trafficking.html

11. Justice for Children International
http://www.jfci.org/pages/page.asp?page_id=7112

12. Stop human trafficking
http://www.eventsquarterly.com/blog/?page_id=872

13.Aglobal Alliance for forced labour
http://news.bbc.co.uk/1/shared/bsp/hi/pdfs/10_05_05_forcedlabour.pdf

14. Articles
Slavery in 21st Century
http://news.bbc.co.uk/1/hi/in_depth/world/slavery/default.stm
 
Top