ملائکہ
محفلین
جی بٹیا آپ نے بالکل درست لکھا ۔۔۔ ۔
عورت ! خدا کی بڑی بڑی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔
عورت ! دنیا کی آبادکاری اور دینداری میں مردوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔
عورت! مرد کے دل کا سکون ، روح کی راحت ، ذہن کا اطمینان ، بدن کا چین ہے۔
عورت ! دنیا کے خوبصورت چہرہ کی ایک آنکھ ہے ، اگر عورت نہ ہوتی تو دنیا کی صورت کانی ہوتی ۔
عورت ! آدم علیہ السلام و حضرت حوا علیہا السلام کے علاوہ تمام انسانوں کی ماں ہے ، اس لئے وہ سب کے لئے قابل احترام ہے۔
عورت ! کا وجود انسانی تمدن کے لئے بے حد ضروری ہے اگر عورت نہ ہوتی تو مردوں کی زندگی جنگلی جانوروں سے بدتر ہوتی ۔
عورت ! بچپن میں بھائی بہنوں سے محبت کرتی ہے ،شادی کے بعد شوہر سے محبت کرتی ہے ،ماں بن کر اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے ، اس لئے عورت دنیا میں پیار و محبت کا ایک ،، تاج محل ،، ہے ۔
بشکریہ
عورت تو خیر عموما اچھی ہی ہوتی ہیں جب تک کہ وہ ساس نہ بن جائے۔۔ لیکن مرد اکثر رشتوں کو اتنی اہمیت نہیں دیتے۔۔۔شادی کرنا تو مصیبت ہے لڑکیوں کے لئے ۔۔سسرال کے جھنجھٹ، پھر شوہر کی دس لاکھ خواہشیں ۔۔۔ اس سے بہتر ہیں انسان شادی نہ کرے سکون سے اور آزادی سے زندگی گزارے۔۔ اپنے فیصلے خود کرے