عیدالاضحی پر دہشتگردی کاخدشہ ، پولیس کی چھٹیاں منسوخ

عیدالاضحی پر دہشتگردی کاخدشہ ، پولیس کی چھٹیاں منسوخ
02 اکتوبر 2014 ۔ لاہور

  • news-1412242674-8712.jpg
  • news-1412242674-8712.jpg
  • news-1412242674-8712.jpg
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں عیدالاضحی کے موقع پر دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق عید الاضحی پر مساجد ، مزارات اور دیگر سرکاری املاک پر دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیاگیاہے اور اِس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس کو ایک مراسلہ جاری کیاہے جس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے ، داخلی و خارجی راستوں پرچیکنگ بڑھانے کی ہدایت کردی گئی ۔
وزارت داخلہ کی طرف سے دہشتگردی کے خدشے کے اظہار کے بعد پولیس اہلکاروں کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرانے بتایاکہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ، عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/02-Oct-2014/149388
 
آخری تدوین:
Top