مبارکباد عیدالفطر کی مبارک باد قبول کریں

اِس لڑی میں سب ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد دے سکتے ہیں
سب اپنے اپنے دوستوں کو ٹیگ کرکے اُن کے نام کے ساتھ عید کی مبارک باد دیں۔اِس سے اُن کو خوشی ملے گی۔
جب تک فطرہ ادا نہ کیا جائے روزہ آسمان اور زمین کے درمیان میں رہتا ہے ۔
اِس عید پر کوشش کریں اگر کسی سے کوئی ناراضگی ہے تو اُسے خاص اللہ کی رضا کی خاطر معاف کردیا جائے اور اللہ سے دُعا کی جائے کے یااللہ میں اِسے معاف کررہا ہوں آپ مجھے معاف فرمادیں۔
عید کے دنوں میں اپنے اپنے رشتے داروں سے ملنے کا اہتمام کیاجائے اور خاص اُن لوگوں کے گھروں پر ضرور جائیں جن کے اہلِ خانہ میں کسی عزیز کا انتقال ہوا ہو تعزیت کے لئے ۔
اِس سے اُن کے دل خوش ہوں گے کسی مسلمان کے دل میں خوشی کو داخل کرنا بھی صدقہ ہے
اور اپنے عزیزوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کا بھی ممکن ہوتو انتظام کیا جائے۔
غریبوں کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ اِس بار بھی آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ کورونا وبا کی باعث لوگوں کے روزگار پر فرق پڑاہے۔
اسی لئے اگر کسی مسلمان بھائی یا دوست پر آپ کا قرضہ ہے اور آپ کو معلوم ہے کہ اُس کی استطاعت نہیں ہے تو اللہ کی رضا کی خاطر معاف فرمادیا جائے۔
چھوٹے معصوم بچوں میں عیدی بانٹی جائے اُس سے بچوں کا دل بہت خوش ہوتا ہے
اور ممکن ہوتو عید کے دن نیا جوڑا پہنیں اور ساری چیزیں نئی پہنیں تاکہ معلوم ہوکہ عید ہے۔
اللہ پاک سے دُعا ہے کہ فلسطین کشمیری اور جہاں کہیں بھی ہمارے مسلمان ظلم کا شکار ہورہے ہیں اُن کی غیب سے مدد فرما کر مسلمانوں کو غلبہ عطا فرمائے آمین۔
اتنے لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں گھر میں بھی رشتے داروں میں اور دوستوں میں بھی کسی کے ذہن میں خیال آتا ہوگا کہ اِس سے کیا ہوتا ہے؟
مبارک باد کے معنی ہیں کہ اللہ برکت دے۔مطلب جو بھی آپ کو اللہ نے دیا ہے اُس میں آپ کو خوشی حاصل ہو۔
کیا پتا کس کی دعا سے کس کا بیڑا پار ہوجائے اِسی لئے اِس سلسلے کو رُکنے نہ دیا جائے
eid-mubarak.jpg
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
السلام علیکم
احباب کو باقاعدہ طور پر عید مبارک :)
کیونکہ میں ابھی ابھی عید نماز پڑھ کے فارغ ہوا ہوں
اللہ پاک سب دوستوں کو دونوں جہاں کی راحتیں عطاء فرمائے، آمین
اپنی دعاؤں میں مظلوم مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں، خاص طور پر مسجدِ اقصیٰ اور فلسطینی مسلمانوں کو
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے سب اراکین اور ان کے اہل خانہ کو میری طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
 
السلام علیکم
احباب کو باقاعدہ طور پر عید مبارک :)
کیونکہ میں ابھی ابھی عید نماز پڑھ کے فارغ ہوا ہوں
اللہ پاک سب دوستوں کو دونوں جہاں کی راحتیں عطاء فرمائے، آمین
اپنی دعاؤں میں مظلوم مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں، خاص طور پر مسجدِ اقصیٰ اور فلسطینی مسلمانوں کو
آمین اللہ پاک ہر مومن مرد مسلمان کی مدد فرمائے آپ کو بھی بہت بہت عید کی مبارک ہو
 
سیما علی

لائبریرین
اُردو محفل کے تمام محفلین اور اُنکے اہلِ خانہ کو عید کی دلی مبارکباد اللّہ آپ سب کو عید کی ہزاروں خوشیاں نصیب فرمائے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
اتنے لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں گھر میں بھی رشتے داروں میں بھی کسی کے ذہن میں خیال آتا ہوگا کہ اِس سے کیا ہوتا ہے؟
مبارک باد کے معنی ہیں کہ اللہ برکت دے

مطلب جو بھی آپ کو اللہ نے دیا ہے اُس میں آپ کو خوشی حاصل ہو

کیا پتا کس کی دعا سے کس کا بیڑا پار ہوجائے اِسی لئے اِس سلسلے کو رُکنے نہ دیا جائے
 
آخری تدوین:

السلام علیکم

میری طرف سے آپ کو اور آپ کی فیملی کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک ہو۔

اللہ تعالیٰ اس عظیم دن کے طفیل آپ سب کو سدا اپنی امان میں رکھے،

اللہ جلا جلالہ سے دعاگو ہیں کہ وہ اپنی خصوصی کرم اور رحمت سے ھماری رمضان المبارک کی عبادات اور رکھے گئے روزوں کو قبول و منظور فرمائے آمین
اللہ تعالیٰ ھمارے تمام بیماروں کو شفاء کامل عطا فرمائے آمین
مالک کون و مکاں مسلمان فوت شدگان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے
اے اللہ ھم تجھ سے تیری مغفرت اور رحمت کا سوال کرتے ہیں
بیشک تو رحیم و کریم آقا ھے تو ھماری دعاؤوں کو قبول و منظور فرما !
اے اللہ تو پاکستان،تمام امت مسلمہ،اور عالم انسانیت سے اس مصیبت کو دور فر ما دے آمین
اے اللہ کریم تو ھم سے را ضی ھو جا !بشک ھم تجھے راضی کرنے والے اعمال تو ادا نھیں کر سکے پھر بھی تیری رحمت اور رضا کے طلب گار ھیں
آمین
 
بھیا آپکو بھابھی اور بچوں کو ہماری طرف سے بہت بہت عید مبارک
 
Top