مبارکباد عید آئی ہے ۔۔۔

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

عید آئی ہے
فضا جی بھر کے مسکرائی ہے
گھٹا عیش و طرب کی چھائی ہے
صبا چپکے سے گنگنائی ہے

عید آئی ہے، عید آئی ہے

سب سے ملتے ہیں اور ملاتے ہیں
روٹھے یاروں کو بھی مناتے ہیں
کیسا جھگڑا ہے کیا لڑائی ہے

عید آئی ہے، عید آئی ہے

رنج خوشیوں میں ڈھل گئے آخر
چندا ماموں نکل گئے آخر
میڈیا نے خبر نے سنائی ہے

عید آئی ہے، عید آئی ہے

حال مہنگائی نے بگاڑا ہے
گاہکوں کا ہوا کباڑا ہے
تاجروں کی ہوئی کمائی ہے

عید آئی ہے، عید آئی ہے

لاکھ خوشیوں کا وہ کریں چرچہ
ہے بزرگوں کا تو فقط خرچا
عید اطفال نے منائی ہے

عید آئی ہے، عید آئی ہے

اس میں فقراء کو بھلا دینا
اس میں شہداء کو بھلا دینا
بے وفائی ہے، بے وفائی ہے

عید آئی ہے، عید آئی ہے
(نامعلوم )
بچوں کی نظم جو کہ بڑوں کو بھی خیر کی راہ دکھاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
eid13.gif
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
ماشاءاللہ بہت عمدہ کارڈ ہے نایاب بھائی - اللہ تعالٰی تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیاں عطا فرمائے اور سب کو اس انعام کی دن اپنی رحمتوں سے نوازے
 
رانا

محفلین
سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے تمام دوستوں کو بہت بہت عید مبارک۔:eid1:
پاکستانی دوست مبارک باد کے لئے کل تک انتظار فرمائیں کہ محفل میں کونسا موبائل کی طرح ایس ایم ایس ٹریفک جام کا خدشہ ہے۔:)
 
ظفری

لائبریرین
سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے تمام دوستوں کو بہت بہت عید مبارک۔:eid1:
پاکستانی دوست مبارک باد کے لئے کل تک انتظار فرمائیں کہ محفل میں کونسا موبائل کی طرح ایس ایم ایس ٹریفک جام کا خدشہ ہے۔:)
رانا صاحب ہم نے کیا قصور کیا ہے ۔ :thinking:
 
ظفری

لائبریرین
ارے کوئی بات نہیں رانا بھائی ۔۔۔۔ آپ کو تو پتا ہے کہ ہم تو کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ :)
یہاں کل یعنی جمعرات کو متوقع ہے ۔ لیکن ہم ابھی نایاب بھائی کی ارسال کردہ ایک نظم پر آنسو بہا کر آ رہے ہیں کہ انہوں نے ہمارا حال وہاں ہماری اجازت کے بغیر بیان کر دیا ہے ۔ ;)
 
زبیر مرزا

محفلین
ظفری بھائی وہ عید کے عاشقانہ اشعار پہ کوئی دھاگہ عطا ہو جیسے
عید کے روز بھی تقدیر سے مجبورتھے ہم ۔۔۔۔۔۔۔
یا وہ
ادھرسے ہم چاند دیکھیں اُدھرسے تم چاند دیکھو ۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے توکچھ ہی الفاظ یاد ہیں آپ کا حافظہ ماشاءاللہ اچھا ہے :p
 
رانا

محفلین
چلیں پھر ہم آپ کو کل تازہ بتازہ مبارک باد دیں گے۔:)
نایاب بھائی نے تو پردیسیوں کے حال کو زبان دے دی ہے۔ اپنوں سے دوری کا احساس ایسے خوشی کے مواقعے پر بہت شدت سے ہوتا ہے۔
ہم یہاں محفل میں کوشش کریں گے کہ آپ کو یہاں مصروف رکھیں۔:)
 
آپ پر سدا سلامتی ہو محترم رانا بھائی
محفل کسی حد تک اپنوں سے دوری کے احساس کو مدہم کرتی ہے بلا شبہ ۔۔۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی وہ عید کے عاشقانہ اشعار پہ کوئی دھاگہ عطا ہو جیسے
عید کے روز بھی تقدیر سے مجبورتھے ہم ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
یا وہ
ادھرسے ہم چاند دیکھیں اُدھرسے تم چاند دیکھو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
مجھے توکچھ ہی الفاظ یاد ہیں آپ کا حافظہ ماشاءاللہ اچھا ہے :p
عید کے روز بھی تقدیر سے مجبورتھے ہم
اُدھر کھوئے تم بھی ، ادھر دور تھے ہم

دوسرا ناموزوں مصرعہ خود ہی لگا دیا ہے کہ حافظہ اب عذاب بن چکا ہے ۔ :)
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
لیں جی ہماری تو ان شاءاللہ کل عید ہوگی خبر لایا ہمارا بھتیجا (بچے ہمارے عید کے زیادہ باخبرہیں)
نارتھ امریکہ میں بسنے والے تمام محفلین کو عید مبارک - یہ روز عید یہ انعام کا دن آپ کے لیے اور تمام اُمت مسلمہ کے لیے
صحت ، ترقی اور ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے
 
شاہد شاہنواز

آمین
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

بہت عمدہ نایاب بھائی

جہاں جہاں آج عید منائی جا رہی ہے وہاں سب کو عید مبارک!
وعلیکم السلام
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں محترم بہنا
عرصہ بعد آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔
ڈھیروں دعائیں اور خیر مبارک
 
کاشفی

محفلین
تمام عالمِ اسلام، بنی نوع انسان، تمام اہلِ وطن اور اہلِ محفل کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہو!
 
Top