وائٹ ہائوس
دفتر پریس سکریٹری
2013اگست 7
عید الفطر کے موقع پر صدر کا پیغام
میشل اور میں‘ امریکہ اور دنیا بھر میں عید الفطر کی خوشیاں منا رہے مسلمانوں کو پُر جوش مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران مسلمانوں نے عبادت اور خدمت گزاری کے ذریعہ اور روزے رکھ کر اپنے عقیدے کا احترام کیا اور اپنےعزیزوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس سال وائٹ ہائوس کی افطار میں مجھے متعدد امریکی مسلمانوں‘ جن کی شراکت ہماری جمہوریت کو مالامال اور ہماری معیشت کو مضبوط کرتی ہے‘ اُن میں سے چند کے ساتھ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اپنے مسلمان دوستوں اور رفقائے کار کے ساتھ افطار کرنے کا موقع ملا ہوگا۔ یہ روایت ہمیں رحمت خداوندی کے لئے شکر گزار ہونے اور ہمارے بیچ محروم لوگوں کے تئیں دردمندی ظاہر کرنے کی یاد دہانی کراتی ہے۔ ان میں وہ لاکھوں شامی باشندے شامل ہیں جنہوں نے اپنے گھروں‘ اپنے رشتہ داروں اوراپنے عزیزوں سے دور بے خانماں رہ کر رمضان گزارا۔ اس عید الفطر کے موقع پر بہت سے ضرورتمند شامی باشندوں کی مدد کے لئے امریکہ غذائی اور دیگر انسانی امداد کے لئے اضافی ۱۹۵ ملین ڈالر فراہم کر رہا ہے جس سے بحران شروع ہونے کے بعد شامیوں کے لئے ہماری انسانی امداد ایک ارب ڈالر سے متجاوز ہو گئی ہے۔ لاکھوں امریکیوں کے لئے‘ عید امریکہ کی متعدد روایات کے ایک عظیم منظر نامے کا جزو ہے‘ اور میں تمام مسلمانوں کے لئے ایک با برکت اور پُر مسرت جشن کی آرزو کرتا ہوں۔ عید مبارک۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s12.postimg.org/vfb6pryh9/eid_urdu.jpg