عید الفطر پر صدر اوباما کا پیغام

Fawad -

محفلین
وائٹ ہائوس
دفتر پریس سکریٹری
2013اگست 7

عید الفطر کے موقع پر صدر کا پیغام

میشل اور میں‘ امریکہ اور دنیا بھر میں عید الفطر کی خوشیاں منا رہے مسلمانوں کو پُر جوش مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران مسلمانوں نے عبادت اور خدمت گزاری کے ذریعہ اور روزے رکھ کر اپنے عقیدے کا احترام کیا اور اپنےعزیزوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس سال وائٹ ہائوس کی افطار میں مجھے متعدد امریکی مسلمانوں‘ جن کی شراکت ہماری جمہوریت کو مالامال اور ہماری معیشت کو مضبوط کرتی ہے‘ اُن میں سے چند کے ساتھ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اپنے مسلمان دوستوں اور رفقائے کار کے ساتھ افطار کرنے کا موقع ملا ہوگا۔ یہ روایت ہمیں رحمت خداوندی کے لئے شکر گزار ہونے اور ہمارے بیچ محروم لوگوں کے تئیں دردمندی ظاہر کرنے کی یاد دہانی کراتی ہے۔ ان میں وہ لاکھوں شامی باشندے شامل ہیں جنہوں نے اپنے گھروں‘ اپنے رشتہ داروں اوراپنے عزیزوں سے دور بے خانماں رہ کر رمضان گزارا۔ اس عید الفطر کے موقع پر بہت سے ضرورتمند شامی باشندوں کی مدد کے لئے امریکہ غذائی اور دیگر انسانی امداد کے لئے اضافی ۱۹۵ ملین ڈالر فراہم کر رہا ہے جس سے بحران شروع ہونے کے بعد شامیوں کے لئے ہماری انسانی امداد ایک ارب ڈالر سے متجاوز ہو گئی ہے۔ لاکھوں امریکیوں کے لئے‘ عید امریکہ کی متعدد روایات کے ایک عظیم منظر نامے کا جزو ہے‘ اور میں تمام مسلمانوں کے لئے ایک با برکت اور پُر مسرت جشن کی آرزو کرتا ہوں۔ عید مبارک۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu


http://s12.postimg.org/vfb6pryh9/eid_urdu.jpg
 

Fawad -

محفلین
عيد الفطر کے موقع پر امريکی سفير رچرڈ اولسن کا پيغام


ميں امريکہ کے عوام کی جانب سے پاکستان کے لوگوں کو عيدالفطر کے موقع پر گرم جوشی سے مبارک باد پيش کرتا ہوں۔ ميں آپ تمام لوگوں کو اس خاص موقع پر جو کہ تمام خاندان اور معاشرے کو باہم کرتا ہے، مبارک باد ديتا ہوں۔


جيسا کہ صدر اوبامہ نے کہا کہ "امريکہ ميں عيد الفطر اس سچائ کا اظہار ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ، جن ميں امريکی مسلمان بھی شامل ہيں، ہماری قومی زندگی کو مالا مال کرتے ہيں، ہماری جمہوريت کو تقويت بخشتے ہيں اور مذہبی آزادی سميت ہماری تمام آزاديوں کو برقرار رکھتے ہيں۔ يہی وجہ ہے کہ ہم امريکہ اور دنيا بھر ميں اس عالمگير انسانی حق کی حفاظت کرنے اور اسے فروغ دينے کے ليے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ کھڑے ہيں۔"


امسال يہ ماہ مقدس شديد گرمی اور موسم گرما کے طويل ايام ميں منائے جانے کے باعث اس والہانہ وابستگی کی طاقت نماياں ہے۔ اب جبکہ رمضان المبارک اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، ہم آپ کے ليے ايک خوشيوں بھری اور بابرکت تعطيل کے ليے دعا گو ہيں۔ عيد مبارک۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s12.postimg.org/vfb6pryh9/eid_urdu.jpg
 

کاشفی

محفلین
عید پُرمسرت موقع پر عالم اسلام کو چاہیئے کہ وہ امریکہ کی سلامتی کے لیئے دعائیں کریں۔
 
Top