عید اور پاکستانی ٹی وی

اظہرالحق

محفلین
کیا کہتے ہیں آپ؟

کیا عید پر آپ نے پاکستانی چینل دیکھے؟

جیو پر دی میسج (اردو میں)
پی ٹی وی پر زرقا (آزادیٰ فلسطین کی کہانی)
اے آر وایٰ پر لوز ٹاک میں بالا کوٹ کے استاد کا انٹرویو
ہم ٹی وی پر دو بچیوں کی کہانی
اسکی علاوہ آج ، اپنا ، مشرق ، ٹی وی ون وغیرہ کے پروگرامز ۔۔ ۔ ذرا اپنی را ءی تو دیں !
 

نبیل

تکنیکی معاون
اظہر، مجھے تو یہ سارے پروگرام دیکھنے کا موقعہ نہیں ملا۔۔ڈش پر تھوڑی دیر تک پی ٹی وی پرائم لگا رہا لیکن اس پر کوئی کام کا پروگرام نہیں لگا ہوا تھا اس لیے چینل سویچ کردیا۔ ذرا آپ ہی اپنی رائے کا ظہار کردیں۔۔

کچھ اس فورم کے اردو ویب پیڈ کے کی بورڈ کے استعمال کے بارے میں۔۔اگر آپ ہمزہ یے (ئے) ٹائپ کرنا چاہیں تو u+y ٹائپ کریں۔ ہمزہ واؤ کے لیے W یا shift+w استعمال کیا جائے۔

والسلام
 

اظہرالحق

محفلین
نبیل نے کہا:
اظہر، مجھے تو یہ سارے پروگرام دیکھنے کا موقعہ نہیں ملا۔۔ڈش پر تھوڑی دیر تک پی ٹی وی پرائم لگا رہا لیکن اس پر کوئی کام کا پروگرام نہیں لگا ہوا تھا اس لیے چینل سویچ کردیا۔ ذرا آپ ہی اپنی رائے کا ظہار کردیں۔۔
والسلام

نبیل ، شکریہ آپ کے جواب کا ۔ ۔ ۔ جی ہاں لوگ چینل سوئیچ کر دیتے ہیں مگر آپ نے یہ نہیں بتایا کہ کون سے چینل پر سویچ کیا تھا :twisted:

میرا تبصرا تو یہ ہی ہے کہ سب چینل نے کوشش کی کہ اس عید کو سادہ رکھا جائے اور اس میں وہ کافی کامیاب بھی رہے ہیں

جیو کی دی میسج کی ڈبنگ بہت اچھی تھی
اے آر وائ کے پروگرام مکس تھے
آج ٹی وی نے کچھ خاص پیش نہیں کیا
انڈس نے اپنے ایوارڈ پر توجہ دی
ہم ٹی وی so so ہی رہا
مشرق میں نیا پن نہیں تھا
ون ٹی وی اپنی جگہ بنا رہا ہے ابھی

پی ٹی وی نے زلزلہ زدگان پر توجہ رکھی اور ایک قومی چینل ہونے کا ثبوت دیا اسی لئے شاید کم لوگوں نے اسے دیکھا ہو گا :evil:

انڈین چینل بھی اس دفعہ عید پر کچھ پیش نہ کر پائے

یہ تھا میرا تبصرا ، اب آپ لوگ اپنی رائے دیں
 
عظمتِ رفتہ

پی ٹی وی پر عید کے روز عینک والا جن دیکھ کر مجھے جھلاہٹ طاری ہوگئی۔ یہ چینل اب صرف عظمتِ رفتہ (پڑھئے پرانے پروگراموں) سے زندہ ہے۔
 
Top