عید مبارک اہلِ محفل

ایم اے راجا

محفلین
عید کے اس سلسلہ میں آپ اہلِ محفل کو عید مبارک کہہ سکتے ہیں، اور ان لوگوں کو بھی کہہ سکتے ہیں جو اس محفل پر موجود نہیں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
میں سب سے پہلے استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کو بطور شاگرد عید مبارک کہتا ہوں اور پھر اپنے محسن وارث صاحب کو عید مبارک کہتا ہوں اور اپنے پیارے پیارے دوست خرم شہزاد خرم کو اور تمام دوستوں / اہلِ محفل کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک کہتا ہوں اور دعا کرتا ہوں یہ عید آپ اور آپ سے وابستہ تمام لوگوں کے لیئے لاتعداد خوشیوں کا پیغام لیکر آئے۔ آمین۔
 

خرم

محفلین
ہم تو اتنے پیارے احباب میں درجہ بندی نہیں کرسکتے سو تمام بھائی بہنوں کو عید مبارک۔
 

خرم

محفلین
ہمیں تو سب ہی عزیز ہیں۔ اور مقبول نام کے کسی صاحب سے تو محفل پر ملاقات ہی نہیں۔
 

مغزل

محفلین
محفل کی سب سے بڑی اور قابلِ تکریم نابغہ ِروزگار ہستی
ظلِ الہی عالی مرتب قبلہ و کعبہ ’’ م۔م۔مغل ‘‘ کو
حقیر فقیر پُر تقصیر ہیچ مندان خاکم بہ دہن خاکم بہ رسید
’’ م۔م۔مغل ‘‘ کی جناب سے
عید مبارک
:grin: :blush: :laugh:
ایم اے راجہ صاحب !!
ہُن خوش او ؟؟
:laugh: :laugh:
:laugh:
 

محمداحمد

لائبریرین
راجہ بھیا!

یہ تخصیص کچھ مناسب نہیں معلوم ہوتی۔ یہ ایسا ہی ہے کہ آپ کسی محفل میں جائیں اور کسی ایک یا دو کا نام لے کر سلام کریں۔ مثلاً میں محفل میں پہنچوں اور سب کو نظرانداز کر کے کہوں "السلام علیکم راجہ بھائی"۔ آپ کی بات بجا ہے کہ کچھ لوگوں سے خاص لگاؤ ضرور ہوتا ہے اور کچھ لوگوں سے واجبی دعا سلام ہوتی ہے لیکن اِس "اقربا پروری" کے لیے "ذاتی پیغام" بہت اچھا ذریعہ ہے۔

لیکن یہ میری ذاتی رائے ہے۔ آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اُمید ہے آپ میری بات کو محسوس نہیں کریں گے۔

رہی عید مبارک تو فی الحال سب کو عید مبارک۔ طبیعت اگر کسی ایک پر للچائی تو شاید پھر حاضر ہو جاؤں۔کہ

راستے بند نہیں‌ سوچنے والوں کے لیے
 

محمداحمد

لائبریرین
بات درجہ بندی کی نہیں لگاؤ کی ہے خرم صاحب، یہ تو ایک قسم کا سروے ہے، کون محفل کی سب سے مقبول شخصیتیں ہیں

راجا بھائی

:eid1:

اگر سروے ہی کروانا ہے تو تو پوشیدہ رائے شماری کروالیں تاکہ آپس کے تعلقات خراب نہ ہوں۔ :grin: اور اگر کوئی دو چار گُلابوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر بھی لے تو دل پر زیادہ بوجھ نہ محسوس کرے۔

ہاں اس لڑی میں یہ امتحان / اہتمام ہو سکتا ہے کہ لوگ اپنے من پسند لوگوں کو عید مبارک کہیں اور ایسے کہ جس کو کہیں وہ سمجھ جائے اور باقی لوگوں کے لئے وہ عام تہنیتی پیغام ہو۔ :mrgreen:

 

الف عین

لائبریرین
تخصیص کی بات مجھے بھی کچھ جچی نہیں۔۔
ویسے راجا، تمہارے خلوص کا شکریہ۔۔
راجا کو ہی نہیں، تمام ارکان کو میری جانب سے پیشگی عید مبارک۔ بلکہ فی الحال جمعۃ الوداع ۔۔ لیکن یہ تو غم کا موقع ہے کہ یہ برکتوں کا مہینہ رخصت ہو رہا ہے۔ نہیں میں پیشگی مبارکباد ابھی کسی کو نہیں کہتا۔
 

ایم اے راجا

محفلین
اہلیانِ محفل کے شدید اعتراضات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے اقربا پروری کی راہ فی الحال خیر باد کہہ دیا ہے اور تھریڈ کا نام تبدیل کردیا ہے، مگر اقربا پروری کو مکمل خیر باد نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ ناراض ہو رہی کہ تمہارے بڑے ( اوپر والے جو کرسیوں پر ہیں ) تو مجھے خیر باد نہیں کہتے تم کون ہو اور ویسے بھی میری تمہارے بڑوں کی ( جو گذر گئے) دوستی کی سے تاریخ بھری پڑی ہے، سو معذرت سب سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تمام اراکین محفل کو دل کی گہرائیوں سے پیشگی عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ عید اور اس کے بعد سب کے لیے باعثِ خیر و برکت ہو۔
 

تیشہ

محفلین
اسکا مطلب محفل پر آپ کسی کو پسند نہیں کرتیں!




نہیں ایسی بات نہیں ہے ، پسند جو مجھے ہیں ان سبکو میں کال کرکے عید مبارک دے لیا کرتی ہوں ،
پسند کی بات ہے تو مجھے شمشاد ص ، قیصرانی ، یہ دو نہایت ہی پسند ہیں ، :music:
،
 
Top