مبارکباد عید مبارک

الف عین

لائبریرین
لو میں بھی غلط تانے بانے میں پوسٹ کر گیا۔
تو اب پھر شروع وہی بات۔ بریک کے بعد

یعنی


عید مبارککککککککککک
 

سارہ خان

محفلین
باجو۔۔۔ماوراء ۔۔۔قیصرانی۔۔۔۔شمشاد بھائی۔۔۔۔۔نبیل۔۔۔۔زکریا۔۔۔۔اور جن جن کے ہاں آج عید ہے سب کو بہت بہت عید مبارک ۔۔۔۔۔

گلشن کو کر رہی ہے معطر ہوائے عید
آتا نہیں نظر کچھ بھی سوائے عید
میری طرف سے عید مبارک ہو آپ کو
بس میرے پاس ہے یہی تحفہ برائے عید



8515-001-31-1042.gif
 

جیہ

لائبریرین
[marq=right:328b239e3d]عی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دمب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ارک[/marq:328b239e3d]
 

تفسیر

محفلین
آپ سب کی عید مبارک قبول ۔

اب میری طرف سے ایک تازہ عید مبارک قبول کریں -

Angeles کے شہر میں صبح ہورہی ہے ۔اس وقت صبح کے 4 بج کر 38 منٹ ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا کہ وہ آج آپ سب کی مانگیں دُعائیں قبول فرمائے۔ آمین

تفسیر
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری طرف سے بھی تمام اراکینِ محفل کو بہت بہت عید مبارک۔
دعا ہے اللہ کریم سب کو ڈھیروں ڈھیر خوشیاں عطا فرمائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
باجو۔۔۔ماوراء ۔۔۔قیصرانی۔۔۔۔شمشاد بھائی۔۔۔۔۔نبیل۔۔۔۔زکریا۔۔۔۔اور جن جن کے ہاں آج عید ہے سب کو بہت بہت عید مبارک ۔۔۔۔۔

گلشن کو کر رہی ہے معطر ہوائے عید
آتا نہیں نظر کچھ بھی سوائے عید
میری طرف سے عید مبارک ہو آپ کو
بس میرے پاس ہے یہی تحفہ برائے عید



8515-001-31-1042.gif

بہت شکریہ سارہ خان۔ آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک
 

سارہ خان

محفلین
عید مبارک پر شکریہ نہیں ۔۔۔۔۔خیر مبارک کہتے ہیں ۔۔۔۔ :)
اور ہماری عید تو پرسوں ہے ۔۔۔۔۔لیکن کوئی بات نہیں ۔۔خیر مبارک ۔۔۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
عید مبارک پر شکریہ نہیں ۔۔۔۔۔خیر مبارک کہتے ہیں ۔۔۔۔ :)
اور ہماری عید تو پرسوں ہے ۔۔۔۔۔لیکن کوئی بات نہیں ۔۔خیر مبارک ۔۔۔ :p

وہ میں نے دل میں خیر مبارک کہہ دیا تھا، لیکن واقعی لکھنا بھی بہتر ہے

بےبی ہاتھی
 

الف عین

لائبریرین
کیا خبریں ہیں پاکستان کی؟ یہاں تو کیرالا میں آج عید منا لی گئ جیسا کہ وہ لوگ سعودی کا ساتھ دیتے ہیں۔ لیکن یہاں حیدرآباد اور مضافات میں تو اب تک اعلان نہیں ہوا ہے بلکہ تراویحیں ہو چکی ہیں۔
سب کو بہر حال عید مبارک، کچھ کو پیشگی، کچھ کو وقت سے، اور کچھ کو دیر سے سہی۔
 

جیہ

لائبریرین
استاد محترم پاکستان میں پرسوں عید ہے۔ البتہ کچھ شہروں میں آج عید منائ گئ
 

دوست

محفلین
اور وہ شہر یقینًا قبائلی علاقہ جات اور سرحد کے شہر ہونگے۔
مجھے سمجھ نہیں آتی اگر پورے پاکستان میں کہیں چاند نظر نہیں آتا تو ان علاقوں میں کیسے نظر آجاتا ہے۔
اگر ادھر نظر آجاتا ہے تو مرکز میں بیٹھے عقل کے اندھے کیوں شہادتوں پر اعتبار نہیں کرتے۔
 

جیہ

لائبریرین
رمضان اور سوال کا چاند دیکھنے کے لیے شہادتوں کا الگ الگ معیار ہے حنفی فقہ میں۔

رمضان کے لیے تو دو شہادتیں بھی کافی ہیں کہ یہ شہادت عبادت کے لیے ہوتی ہے

مگر شوال کا چاند دیکھنے کے لیے جم غفیر کی شہادت ضروری ہوتی ہے۔ اور جم غفیر فقہ کی اصطلاح میں لوگوں کی ایسی بڑی تعداد کو کہتے ہیں ۔ جن کا جھوٹ پر صلاح کردینا عقلاً محال ہو۔ اور یہ سب صالح بھی ہوں۔

تو میری سمجھ میں نہیں آتا کہ جن علاقوں میں آج عید منائ گئ، اخبار میں تھا کہ صرف 7 شہادتوں پر فیصلہ کیا گیا عید کا۔ تو کیسے عالم ہیں کہ صرف 7 شہادتوں پر ساری قوم کا روزہ خراب کردیا
 

قیصرانی

لائبریرین
کافی معلوماتی پوسٹ ہے۔ ویسے ہو سکتا ہے کہ وہ کسی اور فقہ کے لوگ ہوں جنہوں نے چاند دیکھنے کا اپنا معیار مقرر کیا ہو :(
 
Top