مبارکباد عید مبارک

ربیع م

محفلین
السلام علیکم!!!

ماہی پھر سے حاضر ہے ایک مبارکبادی لڑی کے ساتھ
ImBack.gif

سب سے پہلے تو
تمام محفلین کو
ان کے اہل خانہ کو

جن کے ہاں آج عید ہے
یا
جن کے ہاں کل عید ہے

ماہی کی جانب سے

وڈی عید مبارک

eid-mubarak1-gif.21981


images


اللہ پاک سے دعا ہے کہ یہ عید سب کے گھروں میں خوشیوں کا پیام لائے... سب پریشانیاں ختم ہوں، رنجشیں دور ہوں اور ڈھیروں ڈھیر محبتیں پھیلیں... وہ تمام لوگ جو قربانی کا فریضہ ادا کریں گے اللہ پاک ان کی یہ عبادت قبول فرمائے، جنہوں نے حج کی سعادت حاصل کی اللہ پاک ان کا حج قبول فرمائیں. آمین
graphics-floaties-hearts-403397.gif

اب آتے ہیں ذرا گپ شپ کی طرف
ویسے تو دونوں عیدیں ہی سپیشل ہوتی ہیں، دونوں کا اپنا اپنا الگ مزہ
لیکن یہ عید قربانی کی وجہ سے شاید روایات کے معاملے میں ذرا سی زیادہ اہم ہے
تو آج آپ لوگ، یا کل یا جب بھی فراغت ملے، اپنے گھروں کی اس عید سے متعلق روایات ہمارے ساتھ یہاں شئیر کیجیے.... اور جتنی بھی کڑیاں چڑیاں ہیں اگر وہ کوئی سپیشل پکوان بناتی ہیں تو ترکیب کے ساتھ وہ بھی شئیر کریں :)
smileys-koch-670245.gif

آخر میں ایک بار پھر سے
عید مبارک :)
graphics-floaties-hearts-930131.gif


مرد حضرات کیلئے کھانے کی ترکیب شئیر پر پابندی تو نہیں!؟
 

ماہی احمد

لائبریرین
جن کی آج عید ہے ان کو عید مبارک.
جن کی کل یا پرسوں ہے. ان کو ایڈوانس عید مبارک.
اس وقت چھترے کو کھانا کھلا رہا ہوں
ویسے یہ بنی آدم بھی کتنا خود غرض واقع ہوا ہے نا، چھترے "کو" کھانا کھلا رہے ہیں کیوں کے کل چھترے "کا" کھانا کھانا ہے :p:LOL:
 

ماہی احمد

لائبریرین
آپ کو عید مبارک ہو ماہی بہنا.. :) ہمارے یہاں تو کل ہے عید
آج خاصی مصروفیت ہے۔ جو تھوڑی بہت صفائی ستھرائی رہ گئی تھی وہ کر رہے ہیں۔ اور اس کے بعد ہمیں اپنی بہنا کے ساتھ مارکیٹ جانا ہے۔ پھر بھائیوں کے کپڑے استری کرنے ہیں۔ :whistle:
کل جو مصروفیت ہو گی وہ الگ ہے۔ :)
آپ بتائیں، کیسی گزر رہی ہے عید؟؟ :)
بورنگ!!!!
 

ماہی احمد

لائبریرین
آپ کو بھی عید مبارک ہو امین بھائی :)
ہمارا تو بالکل ٹھیک اندازہ لگایا آپ نے، ہم خاصے محنتی ہیں۔ :p
لیکن ماہی بہنا کے بارے میں ایسی غلط فہمی کیسے ہو گئی آپ کو؟؟ :D
ایسی غلط فہمیوں کی سزا بڑی سخت ہوتی یے.... یہ میں نے آپ کو بولا لاریب مرزا :p
خیرمبارک لاریب بہن،
ہاہاہا،، یہ ایک سہو کی بناُ پرمابدولت سے سرزد ہوگئی ہے۔دراصل مابدولت ہادیہ بہن والے مراسلے کا حوالہ دینا چاہ رہےتھے، لیکن ماہی احمد بہنا والا مراسلہ زدانگشت آگیا جس کے لئے مابدولت معذرت خواہ ہیں!:):)
معذرت قبول کی جاتی ہے!!! :p
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک بار پھر سب کو عید مبارک!
دعا ہے کہ آج کا دن اور آنے والے تمام دن سب کے لیے خوشیوں کا پیغام لائیں، آمین۔
 
Top