عید ملن کے بعد اب بقر عید ملن بھی

میر انیس

لائبریرین
جسے آپ گنتے تھے آشنا ، جسے آپ کہتے تھے باوفا
میں وہی ہوں مومن مبتلا(زحال) تمھیں یاد ہو کہ نا یاد ہو :(
ارے بھائی کراچی آئے بھی اور ہم کو پتہ بھی نہیں چلا۔ چلو پہلے توہمارے ساتھ کھانا کھالو باقی دیکھتے ہیں کہ بقر عید ملن کو کیسے سیٹ کیا جائے
 

باباجی

محفلین
السلام و علیکم

بہت اچھی بات ہے
انشاءاللہ ضرور شرکت کریں گے ہم سب
اور سب کی مشاورت سے پارٹی کا وقت مقرر کیا جائے گا
 

زبیر مرزا

محفلین
ہماری طرف سے بھی شکوہ تیار ہے بھائی
آپ پنجاب آئے اور ہم سے نہیں ملے :mad:
پنجابی ڈھڈے ہُندے نیں تے میں ماڑا بندا، گوجرانوالے والیا نے گوشت تو ڈرایا تے وزیرآباد والیا چھریا چاقو توں
انیے وچ ای میں بیمار پے گیا تے فیر
ماڑے دا کی زورمحمد نس جانا یا رونا
 

ابوشامل

محفلین
اگر کوئی پروگرام طے ہوتا ہے تو ضرور شریک ہوں گا، ان شاء اللہ۔ لیکن چند ذمہ دار احباب جلد اس جلد اس معاملے کو طے کریں کیونکہ دو ہفتوں کے بعد محرم الحرام شروع ہو جائے گا اور اس موقع پر کوئی پروگرام طے کر پانا بڑا مشکل ہوگا۔
 

محمد امین

لائبریرین
حجاز ایس ایم ایس کا جواب نہ دے پانے کی معذرت۔ مجھے دن کے وقت سر کھجانے کی فرصت نہیں ملتی اور ابھی یہاں دیکھ کر یاد آیا کہ تم نے پیغام بھیجا تھا :)
 

میر انیس

لائبریرین
حجاز ایس ایم ایس کا جواب نہ دے پانے کی معذرت۔ مجھے دن کے وقت سر کھجانے کی فرصت نہیں ملتی اور ابھی یہاں دیکھ کر یاد آیا کہ تم نے پیغام بھیجا تھا :)
تو یار ایک آدمی رکھ لو جو سر کھجا دیا کرے ۔ اب مہدی کو کیا بتائیں کہ ایک ایس ایم ایس کی بات تو دور ہے ہم تو پیغام دے دے کر تھک گئے پر امین کا جواب نہیں آیا
 

میر انیس

لائبریرین
اس مرتبہ بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آتی میاں!
ویسے ہم اپنی آمد کی ضمانت آپ کرتے ہیں۔۔
اگر تمہاری طرف سے ضمانت ہے تو کوئی بات نہیں تم تو اپنی جگہ آپ لشکر ہو۔ ہم اس پر ہی اکتفا کرلیں گے پر عید ملن ضرور کریں گے۔ چلو اس اتوار کو نہیں پر آئیندہ اتوار کو تو یقینی ہے چاہے دو افراد ہوں ویسے امین فہیم حسان اور انیس کو تو میں کان سے پکڑ لاؤں گا۔ محمود سے بھی بات کرتا ہوں اور خلیل بھائی سے بھی اور فہد نے بھی وعدہ کیا ہے ہاں شعیب اور احمد نے اب تک رابطہ نہیں کیا بہر حال مجھ کو تو اچھی امید ہے۔
 
Top