یونس عارف

محفلین
عید نوروز کے بارے میں
50308-13833.JPG

نوروز

فارسی کے اس لفظ کا لغوی معنی ہے ‘‘نیا دن‘‘ ۔ نوروز سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال ہے اور یہ دن مغربی چین سے ترکی تک کروڑوں لوگ 20 مارچ کو مناتے ہیں۔ نوروز شمسی سال کے آغاز اور بہار کی آمد کا جشن بھی ہے اور پورا ایران، افغانستان، تاجکستان،ازبکستان، پاکستان، بھارت کے کچھ حصوں اور شمالی عراق اور ترکی کے کچھ علاقوں میں کیلنڈر سال کا نقطہ آغاز بھی-

http://up.iranblog.com/37262/1268530654.jpg

لوگ جشن کے اس وقت پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے اور زور شور سے گاتے بجاتے ہیں اور اسے عید کے تہوار کی طرح منایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ آنے والے نئے سال میں سلامتی اور ترقی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔
http://sites.google.com/site/ahadpop2/ya-mogaleb.jpg
66384821MxiVbD_ph.jpg

نوروز

ماہر فلکیات کے لیے اب نوروز کے بالکل صحیح وقت کا تعین کرنا بھی ممکن ہوگیا ہے
اہل تشیع کے ہاں روایت ہے کہ اسی نوروز کے دن بارہویں امام حضرت مہدی ابن العسکری دنیا میں ظہور فرمائیں گے
http://libre.ir/blog/wp-content/2008/03/eidnorooz.jpg
اور اسی طرح اسلامی تاریخ میں تقویم کے اعتبار سے نوروز ہی کا دن ہے جب پہلی بار دنیا میں سورج طلوع ہوا،درختوں پر شگوفے پھوٹے،حضرت نوح کی کشتی کوہ جودی ہر اتری اور طوفان نوح ختم ہوا، نبی آخرالزمان پر نزول وحی کا آغاز ہوا،حضرت ابراہیم نے بتوں کو توڑا

کئی مسالک میں اس روز کی مخصوص عبادات بھی ہیں جن کا بنیادی وصف آنے والے سال کے لیئے خوش بختی،امن وسلامتی اور ترقی کی دعائیں مانگنا اور گزرے ہوئے وقت کے لیئے رب العزت کا شکر ادا کرنا ہے۔
nowrooz-2.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران میں چونکہ نوروز کا تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں عالم تعطیل ہوتی ہے،حکومتی دفاتر پانچ دن کے لئے بند رہتے ہیں اور لوگ دو ہفتے تک خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ تفریح کرتے ہیں اور دعوتیں اڑاتے ہیں-

ایران میں نئے سال یا نو روز کا جشن تیرہ دن تک منایا جاتا ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ ان چھٹیوں کا تیرہواں دن منحوس گردانا جاتا ہے اور خاندان کے افراد اس دن گھر چھوڑ کر باہرنکل جاتے ہیں اور پورا دن گھر سے باہر کھانے پینے اور کھیلنے کودنے میں گزار دیتے ہیں اور اس طرح وہ اپنی تعطیلات کا اختتام مناتے ہیں۔

normal_003-HNY.jpg
 

ابوشامل

محفلین
بہت خوب یونس صاحب۔ آپ کے ذریعے ہمیں ایران کی تہذیب و ثقافت اور تہواروں کے بارے میں پڑھنے کا بھی موقع مل رہا ہے۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ یونس صاحب، علمی ادبی و ثقافتی ترجمانی اور اردو محفل کو رونق بخشنے پر بندہ سراپاسپاس ہے ، ۔ جزاک اللہ فی الدارین۔
 

یونس عارف

محفلین
دعائے خاص نوروز

یا مقلب القلوب و الابصار، یا مدبر اللیل و النہار۔ یا محول الحول و الاحوال حول حالنا الی احسن الحال


3jokes_happy_new_year_17.jpg


نیا سال شروع ہوتے ہی تحویل سال کی مخصوص دعا بھی پورے جوش و خلوص سے پڑھی جاتی ہے اور وہ دعا یہ ہے۔ یا مقلب القلوب و الابصار، یا مدبر اللیل و النہار۔ یا محول الحول و الاحوال حول حالنا الی احسن الحال۔

اس دعا میں خداوند عالم سے یہ دعا کی جاتی ہے کہ اے قلوب اور بصارتوں کو منقلب کرنے والے، یا رات و دن بنانے والے، اے حال و احوال کو تبدیل کرنے والے ہماری حالت کو بھی بہترین حالت میں تبدیل کردے۔
اس موقع پر بہت سے لوگ مذہبی مقامات، زیارتگاہوں اور مسجدوں و غیرہ میں جاتے ہیں یا مشہد و قم جیسے زیارتی شہروں کا سفر کرتے ہیں۔

npicture_norooz86.jpg


تحویل سال یا نیا سال شروع ہونے کے بعد ملاقاتوں اور صلہ رحم کا سلسلہ بھی شروع ہوتا ہے۔ دین اسلام میں ملاقات اور صلہ رحم پر کافی تاکید کی گئي ہے۔ ان ملاقاتوں میں عام طور سے چھوٹے اپنے بڑوں سے ملنے جاتے ہیں ۔ جشن نوروز کے موقع پر عیدی دینے کا بھی خوب رواج ہے، نئے سال کے تحفے سے عزیزوں اور قرابتداروں نیز دوستوں میں خلوص و محبت پیدا ہوتی ہے ۔ تحفے کی اہمیت اس کی مالی مقدار کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی معنوی حیثیت کی وجہ سے ہے۔ تحفہ دینے سے انسانوں کے قلوب ایک دوسرے سے نزدیک ہوتے ہیں اور آپس میں محبت پیدا ہوتی ہے۔


0000099.jpg
 
اسلامی جمہوریہ ایران میں چونکہ نوروز کا تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں عالم تعطیل ہوتی ہے،حکومتی دفاتر پانچ دن کے لئے بند رہتے ہیں اور لوگ دو ہفتے تک خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ تفریح کرتے ہیں اور دعوتیں اڑاتے ہیں-
:sad2::sad2::sad2::sad2::sad2::pak:
 

x boy

محفلین
اررے وا۔۔۔
آپ بھی مناتے ہیں ؟
شکر اللہ کا کہ اس نے مجھے اپنی پناہ میں رکھا،
نوروز کو مغل مناتے تھے کسی نے داستان شئر کی ہے
جہان مغل کو بدنام کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مغلوں نے کیا کیا،، اب دیکھ لیں کہ مغلوں نے کیا کیا۔
http://islamqa.info/ur/101404
 
شکر اللہ کا کہ اس نے مجھے اپنی پناہ میں رکھا،
نوروز کو مغل مناتے تھے کسی نے داستان شئر کی ہے
جہان مغل کو بدنام کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مغلوں نے کیا کیا،، اب دیکھ لیں کہ مغلوں نے کیا کیا۔
http://islamqa.info/ur/101404
کیا نوروز منانا باعثِ بدنامی ہے ؟
 
Top