مہ جبین
محفلین
جیہ تمہارے بارے میں ایک تھریڈ میں پڑھا تھا ، تو تمہیں تسلی دینے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں تھے اس لئے وہاں پر کچھ نہ لکھ سکی ، ہم کسی کا دکھ بانٹ ہی نہیں سکتے ، بس جس پر غم کے پہاڑ ٹوٹتے ہیں وہی اس کی شدت کو جان سکتا ہے ، یہی کہوں گی کہ اللہ تم کو ہمت ، حوصلہ اور صبر عطا فرمائے تاکہ تم اپنے بیٹے کی احسن انداز میں تعلیم و تربیت کر سکو اور اسکو ایک مفید شہری بنا سکو آمین ۔ہوئی یہ کثرتِ غم سے تلف کیفیّتِ شادی
کہ صبحِ عید مجھ کو بدتر از چاکِ گریباں ہے
غالب
تم یقیناؐ مجھے نہیں جانتی ہو لیکن میں تم کو غائبانہ طور پر جانتی ہوں ۔ تم ماشاءاللہ بہت باذوق اور زندہ دل ہو ۔ اللہ کرے تم ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہو اور کوئی غم یا دکھ تمہاری زندگی میں کبھی نہ آئے آمین
ہماری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔
تمہیں اور تمہارے پیارے سے بیٹے کو میری طرف سے دلی عید مبارک ہو ۔