عید کا فیصلہ فواد چوہدری نہیں بلکہ رویت کمیٹی کرے گی، وزیر مذہبی امور

جاسم محمد

محفلین
وزارت سائنس وزارت مذہبی امور میں مداخلت نہ کرے البتہ وزارت مذہبی امور ہر وزارت اور شعبہ زندگی میں مداخلت کر سکتی ہے۔
 
افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارا اتفاق بھی اتفاق نہیں بن پاتا۔ بجائے یہ کہ اکٹھی عید پر اللہ کا شکر ادا کیا جائے اور اس کٹھن وقت میں ایسے اتفاق کو نعمت سمجھا جائے۔
یہ عید اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، کسی مفتی پوپلزئی، مفتی منیب یا فواد چودھری کا نہیں۔
کہ ان میں سے کسی کی جیت یا ہار کا فیصلہ کرنے اور دوسروں کو نیچا دکھانے کا موقع بنایا جائے۔ ہر ایک نے اپنے طریقۂ کار کے مطابق اپنی رائے دی، اور معاملہ بغیر کسی مزید انتشار کے خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔
اس پر اللہ کا شکر ادا کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی۔
 

جاسم محمد

محفلین
افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارا اتفاق بھی اتفاق نہیں بن پاتا۔ بجائے یہ کہ اکٹھی عید پر اللہ کا شکر ادا کیا جائے اور اس کٹھن وقت میں ایسے اتفاق کو نعمت سمجھا جائے۔
برف کچھ پگھلی تو ہے۔ دعا کریں اگلے سال پھر یہ تماشہ نہ شروع ہو جائے۔
 
Top