عید کی خریداری کے دوران کوئٹہ میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق ،10زخمی

عید کی خریداری کے دوران کوئٹہ میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق ،10زخمی

28 جولائی 2014

کوئٹہ(اے این این) عید کی خریداری کے دوران قندھاری بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ٗ 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔دھماکہ سڑک کنارے نصب آدھ کلو بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی مصروف ترین شاہراہ شارع اقبال پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہو گئے ۔ دھما کے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،قریبی دکانوں اور ہوٹلوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگڈر مچ گئی۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیر میں لیکر کارروائی شروع کردی، شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ایک غیر انسانی ، غیر اسلا می عمل ہے، ایسے وقت میں جب روز ہ دار عید کی خرید اریوں میں مصر وف تھے ، با زار بچوں ، خو اتین سے بھرا ہو ا تھا، انسا نیت کے دشمنوں نے دھما کہ کر کے روز ہ داروں سے روز ے اور عید کی خو شیاں چھین لیں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دھماکہ کے بعد شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور زخمیوں ہونے والے افراد کو تمام طبی امداد سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔عینی شاہدین کے مطابق اتوار کو شارع اقبال پر کافی رش ہو تا ہے، لوگ خریداری میں مصروف تھے، ہرطرف چیخ و پکار تھی انسانیت کے دشمنوں نے دھما کہ کر کے روز ہ داروں سے روز ے اور عید کی خو شیاں چھین لیں

http://dailypakistan.com.pk/front-page/28-Jul-2014/127408
 
خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے. کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ دہشتگرد ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں. ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔القائدہ،طالبان،لشکر جھنگوی اور بی ایل اے ملک میں دہشت گردی پیھلا رہے ہیں اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔انتہا پسند و دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنے اور اپنا ملک تباہ کرنے اور اپنے لوگوں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔
……………………………………………………………
پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت
https://awazepakistan.wordpress.com/
 
Top