عید کی خوشیوں کو ماتم میں بدلنے والے ۔۔۔۔۔۔

سید زبیر

محفلین
10-16-2013_12404_1.gif

اب بہت جلد پولیس جان پرکھیل کر ،ایجنسیاں جانفشانی سے اپنے فرائض کی بجاوری کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ماسٹر مائینڈ کو گرفتار کرکے بغلیں بجائیں گے ۔دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلے گا ۔۔۔ سزائے موت تو دی نہیں جاسکتی ' قید کی سزا دی جائے گی جیل میں مجرم ، ماسٹر مائینڈ قیدیوں میں سے اپنے دست و بازو تلاش کرے گا ' جب اُس کا مشن مکمل ہو جائے گا تو ایک دن پھر کالا ریچھ سیٹی بجائے گا اور اس ماسٹر مائینڈ مجرم کو جیل سے رہا کردیا جائے گا تاکہ وہ اپنے ہم وطنوں کی لاشوں کی مزید قیمت وصول کرے اور مذمت کرنے والے اس فیصلے کی خاموش تائید کریں گے ۔اور اپنی بقا کی خیرات مانگیں گے ۔
شیطانوں کا یہ گندا کھیل اسی طرح چلتا رہے گا
 
نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
اللہ کی پناہ ۔۔۔۔۔۔۔ عید کی خوشیاں بھی غارت کر دیں ۔ ان سفاک درندوں نے ۔۔
سچ کہا سید بھائی ۔ یہ مجرم کچھ عرصے بعد باہر ہوں گے اگر پکڑے بھی گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
صرف علی

محفلین
بھائی آپ بھی کیا بات کرتے ہیں ابھی اسلام کے ٹھیکدار آئے گے اور بولے گئے یہ اسلام کے خلاف سازش ہے طالبان ایسا نہیں کرسکتے ہیں اگر امن چاہیے تو ظالمان سے بات چیت کرنی ہوگی ویسے اگر یہ کام ظالمان نہیں کرتے تو ان سے بات کرکے امن کیسا ہوگا ان سے بات کیوں نہیں کرے جو یہ کام کرتے ہیں ۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ہم آج ڈیرہ اسماعيل خان میں ہونے والے غیر انسانی اور ناقابل فہم خودکش حملے اور اس کے نتيجے ميں ہلاک شددگان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہيں جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سميت دیگرلوگ شامل ہيں اور ہم ہر قسم کے تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہيں۔

شہریوں کے خلاف عدم رواداری اور تشدد پاکستان کی عوام اور تمام شہریوں کے خوشحال مستقبل کے لئے خطرہ اور ان کی اقدار پر ایک حملہ ہے

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
تلمیذ

لائبریرین
کیا سوہنا جوان تھا، لوگو! جو ظلم کا نشان بن گیا۔
اللہ پاک اسے اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین۔
 
سید زبیر

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ہم آج ڈیرہ اسماعيل خان میں ہونے والے غیر انسانی اور ناقابل فہم خودکش حملے اور اس کے نتيجے ميں ہلاک شددگان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہيں جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سميت دیگرلوگ شامل ہيں اور ہم ہر قسم کے تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہيں۔

شہریوں کے خلاف عدم رواداری اور تشدد پاکستان کی عوام اور تمام شہریوں کے خوشحال مستقبل کے لئے خطرہ اور ان کی اقدار پر ایک حملہ ہے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

ارے یہ سارا گل ہی امریکی حکومت کاکھلایا ہوا ہے ، تم ہی بعد میں ان کو رہائی کا کہتے ہو ، تمہارے منحوس ریمنڈ ڈیوس کے پاس اسی قبیل کے رابطہ نمبر تھے ۔جب تک امریکی یہاں سے چلے نہیں جاتے یہ خطہ ایسا ہی رہے گا ۔ امریکہ نے شام ، مصر ، لبیا ، عراق ، افغانستان ، پاکستان میں اصلا حات کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے کیا ۔
یہ طالبان نما دہشت گرد تمہاری مدد سے چل رہے ہیں ، نیٹو کے کنٹینرس میں تم ہی ان کے لیے اسلحہ بھیجتے ہو ۔
 
صرف علی

محفلین
بھائی آپ لوگ کی مثال ایسی ہے کھسیانی بلی کھمبانوچے یہ طالبان ہر کام اسلام کے نام پر کرتے ہیں مگر کسی کی جرت نہیں ان کو کچھ بولے سب یہ بول کر کندھے چھاڑتے ہیں کہ ایسا کوئی مسلمان نہیں کرسکتا مگر یہ نہیں بتاتے کون سا اسلام جب کہ وہابی فرقہ میں ان کے علاوہ سب کافر ہے اور ان کی فقہ کے مطابق یہ سب جائز ہے
 
سید ذیشان

محفلین
انا للہ و ان الیہ راجعون

انتہائی افسوسناک واقعہ :(

بھائی آپ لوگ کی مثال ایسی ہے کھسیانی بلی کھمبانوچے یہ طالبان ہر کام اسلام کے نام پر کرتے ہیں مگر کسی کی جرت نہیں ان کو کچھ بولے سب یہ بول کر کندھے چھاڑتے ہیں کہ ایسا کوئی مسلمان نہیں کرسکتا مگر یہ نہیں بتاتے کون سا اسلام جب کہ وہابی فرقہ میں ان کے علاوہ سب کافر ہے اور ان کی فقہ کے مطابق یہ سب جائز ہے

چند دہشت گردوں کے کرتوتوں کی وجہ سے پورے فرقے کو مطعون نہیں ٹہرایا جا سکتا۔ مفتی اعظم سعودی عرب کے بیان کے مطابق دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
 
صرف علی

محفلین
بھائی آپ لوگ کی مثال ایسی ہے کھسیانی بلی کھمبانوچے یہ طالبان ہر کام اسلام کے نام پر کرتے ہیں مگر کسی کی جرت نہیں ان کو کچھ بولے سب یہ بول کر کندھے چھاڑتے ہیں کہ ایسا کوئی مسلمان نہیں کرسکتا مگر یہ نہیں بتاتے کون سا اسلام جب کہ وہابی فرقہ میں ان کے علاوہ سب کافر ہے اور ان کی فقہ کے مطابق یہ سب جائز ہے
 
صرف علی

محفلین
ھھم شاید آپ ٹھیک بول رہے ہوں مگر ایک قاعدہ ہے کہ علامت سکوت علامت رضا ہے اگر ہم دیکھتے کہ ان کے علمائ اس چیز کے مذمت کرتے تو آپ کی بات ٹھیک ہوتی مگر وہ سب اس کام کا دفاع کرتے ہوئے نظر آتے ہیں
 
شائد وہ ڈرتے ہوں۔ مفتی حسن جان کو بھی تو اسی بات پر شہید کیا تھا کہ انہوں نے خودکش حملوں کو اسلام کے خلاف قرار دیا تھا۔
 
Fawad -

محفلین
یہ طالبان نما دہشت گرد تمہاری مدد سے چل رہے ہیں ، نیٹو کے کنٹینرس میں تم ہی ان کے لیے اسلحہ بھیجتے ہو ۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ نہيں بھولنا چاہيے کہ خود ہمارے اپنے فوجی بھی انھی دہشت گردوں اور عسکريت پسندوں کے خلاف برسر پيکار ہيں۔ اس تناظر ميں ان کنٹينرز سے اسلحے اور سازوسامان کی چوری سے ہماری کاوشوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہيں کيونکہ افغانستان ميں امريکی اور نيٹو افواج کی زندگيوں کو خطرات لاحق ہو جاتے ہيں۔

ميں نہيں سمجھ سکا کہ آپ نيٹو کے کنٹينرز کی چوری اور اس کے نتيجے ميں اسلحے اور سازوسامان کی دہشت گردوں تک منتقلی کے ليے امريکہ کو کيوں الزام دے رہے ہیں؟ يہ تو ايسے ہی ہے کہ جس کی چوری ہو جائے، الٹا اسے ہی قصوروار قرار ديا جائے۔ يہ معاملہ مقامی پوليس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ اختيار میں آتا ہے۔ ہم پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ ايسے واقعات کی روک تھام کے ليے ہر ممکن تعاون اور باہم مشاورت کرتے رہتے ہيں۔

جہاں تک آپ کا يہ بے سروپا الزام ہے کہ کالعدم تنظيموں کو نيٹو کنٹينرز کے ذريعے اسلحہ فراہم کيا جاتا ہے تو اس ضمن ميں چاہوں گا کہ آپ ان اہم سياسی قائدين اور سينير پاکستانی فوجی افسران کے ناموں پر غور کريں جو ان دہشت گردوں کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہيں۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ پاکستان کی سياسی اور فوجی قيادت نيٹو کنٹينرز کو پاکستان سے گزارنے کی اجازت ديتی اگر يہ عمل دہشت گردی کے اس عفريت کا موجب ہوتا جس نے گزشتہ ايک دہائ سے ملک ميں کہرام مچا رکھا ہے؟

آپ کی منطق کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی حکمران سياسی جماعت اور مسلح افواج دانستہ اور جان بوجھتے ہوئے ان دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں ميں ہتھيار کيونکر جانے ديں گے جو مسلسل پاکستان کی سياسی اور فوجی قيادت کو نشانہ بنا رہے ہيں۔

اسی منطق کے دوسرے پہلو کو بھی مدنظر رکھيں اور ان سرکردہ دہشت گردوں کی فہرست ديکھيں جو امريکی، پاکستانی اور ہمارے نيٹو اتحاديوں کی مشترکہ کاوشوں کے نتيجے ميں گرفتار يا ہلاک کيے جا چکے ہيں۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ دہشت گرد ان ذرائع سے ہتھيار قبول کر ليں گے جو نا صرف يہ کہ ان کی اہم قائدين کو کيفر کردار تک پہنچانے کا سبب بنے بلکہ روزانہ کی بنياد پر انھيں ٹارگٹ بھی کر رہے ہيں؟

انٹرنيٹ فورمز پر ناقابل فہم الزامات لگا دينا بہت آسان ہے ليکن جب آپ ايک سوچ کا اظہار کرتے ہيں تو پھر قابل قبول منطق اور شواہد کی بنياد پر اپنے دعوؤں کی صداقت ميں دليل پيش کرنے کی ذمہ داری بھی آپ ہی پر عائد ہوتی ہے۔

دہشت گردوں کو اسلحے کی فراہمی کے حوالے سے آپ يو – ٹيوب پر کچھ ويڈيوز ديکھ سکتے ہيں۔ یاد رہے کہ يہ ويڈيوز امريکی حکومت نے نہيں بلکہ لوگوں نے اپنی ذاتی حيثيت ميں پوسٹ کی ہيں۔ آپ ديکھ سکتے ہيں کہ پاکستان ميں غير قانونی اسلحے کی فراہمی کتنا آسان ہے۔

http://www.youtube.com/results?search_query=terrorist+ammo+pakistan+gun+market&search_type=&aq=f

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
سید زبیر

محفلین
Fawad -
آپ نے کہا
يہ نہيں بھولنا چاہيے کہ خود ہمارے اپنے فوجی بھی انھی دہشت گردوں اور عسکريت پسندوں کے خلاف برسر پيکار ہيں۔ اس تناظر ميں ان کنٹينرز سے اسلحے اور سازوسامان کی چوری سے ہماری کاوشوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہيں کيونکہ افغانستان ميں امريکی اور نيٹو افواج کی زندگيوں کو خطرات لاحق ہو جاتے ہيں۔

جواب ! کسی ملک کے وسائل پر قبضہ اتنی آسانی سے تو نہیں ملتا ۔ اور ایسے ملک پر ، جس پر برطانیہ اور روس جیسے ملک قابض نہیں ہوسکے ، بارہ سال سے دنیا کی بہترین فوج ، جدید ٹیکنالوجی ،جدید ترین جنگی سازوسامان سے نہتے افغان مجاہدین سے شکست در شکست کا سامنا ہورہا ہے ۔ اور انشا اللہ یہاں سے بھی امریکہ ایسے بھاگے گا جیسے ویت نام سے بھاگا تھا ۔
ميں نہيں سمجھ سکا کہ آپ نيٹو کے کنٹينرز کی چوری اور اس کے نتيجے ميں اسلحے اور سازوسامان کی دہشت گردوں تک منتقلی کے ليے امريکہ کو کيوں الزام دے رہے ہیں؟ يہ تو ايسے ہی ہے کہ جس کی چوری ہو جائے، الٹا اسے ہی قصوروار قرار ديا جائے۔ يہ معاملہ مقامی پوليس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ اختيار میں آتا ہے۔ ہم پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ ايسے واقعات کی روک تھام کے ليے ہر ممکن تعاون اور باہم مشاورت کرتے رہتے ہيں۔

جواب ہا ہا ہا ۔۔۔۔ جب سپریم کورٹ پاکستان نے تحقیقات کے لیے کہا تو فوراً امریکی سفیر نے اپنے پالتو گماشتوں کو بچانے کے لئیے انکار کر دیا کہ کسی قسم کی چوری ہوئی ہی نہیں ۔مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سپریم کورٹ میں بیان دے دیا تھا ۔ مگر جس نے مال تقسیم کیا تھا اور افواہ پھیلائی کہ چوری ہوگیا ، وہی ڈھیٹ بن کر مکر جائے تو عدالت کیا کرے ۔ یہی کنٹینرز تھے جن کا گولہ بارود پاکستان میں امریکی اشاروں پر ہونے والی دہشت گردی میں استعمال ہوا یہ بیان پڑھ لیں
http://tribune.com.pk/story/600628/...e-no-arms-shipments-made-via-karachi-says-us/

جہاں تک آپ کا يہ بے سروپا الزام ہے کہ کالعدم تنظيموں کو نيٹو کنٹينرز کے ذريعے اسلحہ فراہم کيا جاتا ہے تو اس ضمن ميں چاہوں گا کہ آپ ان اہم سياسی قائدين اور سينير پاکستانی فوجی افسران کے ناموں پر غور کريں جو ان دہشت گردوں کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہيں۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ پاکستان کی سياسی اور فوجی قيادت نيٹو کنٹينرز کو پاکستان سے گزارنے کی اجازت ديتی اگر يہ عمل دہشت گردی کے اس عفريت کا موجب ہوتا جس نے گزشتہ ايک دہائ سے ملک ميں کہرام مچا رکھا ہے؟
آپ کی منطق کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی حکمران سياسی جماعت اور مسلح افواج دانستہ اور جان بوجھتے ہوئے ان دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں ميں ہتھيار کيونکر جانے ديں گے جو مسلسل پاکستان کی سياسی اور فوجی قيادت کو نشانہ بنا رہے ہيں۔

اسی منطق کے دوسرے پہلو کو بھی مدنظر رکھيں اور ان سرکردہ دہشت گردوں کی فہرست ديکھيں جو امريکی، پاکستانی اور ہمارے نيٹو اتحاديوں کی مشترکہ کاوشوں کے نتيجے ميں گرفتار يا ہلاک کيے جا چکے ہيں۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ دہشت گرد ان ذرائع سے ہتھيار قبول کر ليں گے جو نا صرف يہ کہ ان کی اہم قائدين کو کيفر کردار تک پہنچانے کا سبب بنے بلکہ روزانہ کی بنياد پر انھيں ٹارگٹ بھی کر رہے ہيں؟

جواب اُن ہی غاصب قائدین سے تو ہمیں گلہ ہے جو امریکی اشاروں پر اپنے ذاتی مفاد کی خاطر قوم کو بیچ رہے ہیں ۔ اور ادھر ادھر کی ہانکتے ہیں اُن سے تو ہم یہی کہہ سکتے ہیں
اِدھر اُدھر کی نہ بات کر،یہ بتا کہ قافلہ کیوں لُٹا؟
مجھے راہزنوں سے گلہ نہیں تیری رہبری کا سوال ہے۔

ن کا انجام بھی یا تو صدام ، قذافی ، شہنشاہ ایران جیسا ہوگا یا پھر ان کا مقدر میں ابو غریب ،بگرام ،گونتا نامو بے جیسی کوئی عقوبت گاہ ہوگی ۔
انٹرنيٹ فورمز پر ناقابل فہم الزامات لگا دينا بہت آسان ہے ليکن جب آپ ايک سوچ کا اظہار کرتے ہيں تو پھر قابل قبول منطق اور شواہد کی بنياد پر اپنے دعوؤں کی صداقت ميں دليل پيش کرنے کی ذمہ داری بھی آپ ہی پر عائد ہوتی ہے۔
دہشت گردوں کو اسلحے کی فراہمی کے حوالے سے آپ يو – ٹيوب پر کچھ ويڈيوز ديکھ سکتے ہيں۔ یاد رہے کہ يہ ويڈيوز امريکی حکومت نے نہيں بلکہ لوگوں نے اپنی ذاتی حيثيت ميں پوسٹ کی ہيں۔ آپ ديکھ سکتے ہيں کہ پاکستان ميں غير قانونی اسلحے کی فراہمی کتنا آسان ہے۔

جواب یہ سب نیٹو کے ٹرکوں کے ذریعے امریکہ سپلائی کرتا ہے
یہ سب کچھ اس لیے لکھ رہا ہوں کہ آپ اپنے آقاوں کو بتا سکیں کہ پاکستان کی عوام اُن کی حکومت اور اُن کے پاکستانی گماشتوں سے سے نفرت کرتی ہے ۔ اور اُن کا ایمان ہے کہ جب تک امریکی اس خطے سے نکالے نہیں جاتے اس خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔
 
ہم میں انصاف نہیں ہے قومیت ہے۔ کیا ہم سب پاک ہیں ÷ کیا ۔آپ جانتے ہیں کتنے لوگ نیٹو کنٹینر کے کاروبا ر سے مستفیض ہورہے ہیں اور وہ بھی صرف صوبہ کے پی کے ۔ کے؟۔۔غور کریں۔پھر غور کریں۔ آج امریکی پاکستانیوں کو ویزہ کی سیل لگادیں دیکھئے گا کتنی لائین لگ جائے گی÷ ماضی میں ویزہ لاٹری یاد ھے نا۔

1385114_376615089138921_2018909603_n.jpg
 
آخری تدوین:

سید زبیر

محفلین
احتشام محمود صدیقی ، اٹھانوے فیصد اتفاق مگر صر ف کے پی کے ہی نہیں حمام میں سب ہی ننگے ہیں ،
الطاف بھائی نے کس خوبصورت انداز میں کہا تھا
پردے میں رہنے دو پردہ نہ اٹھاو
اور جب پردے کھُلنے لگے تو امریکہ ہی مُکر گیا کہ یرا تو کوئی مال ہی چوری نہیں ہوا
اپنے طوطوں کو چُوری کھلا گیا
 
میں متفق نہیں ہوں ۔ ننگ ملت افراد کی نشاندہی ہونا چائیے ؟ میں نے عرض کیا ہے نہ ہر بات تعصب کی عینک سے ہے ۔۔ کل تک کرش انڈیا کی باتیں کرنے والے آج من موہن سنگھ کے آگے پیچھے ہورہے ہین۔ کیوں÷؟؟؟؟

آخری تدوین:

شمشاد

احتشام صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

جناب عالی اپنا تعارف تو دیں۔

امید ہے کہ آپ سے خوب مراسلت رہے گی۔
 
Top