شمشاد
لائبریرین
سید بادشاہ عنوان درست کر لیں، یہ 1443 ہجری ہے، 1444 نہیں۔
واہ۔۔۔ بہت عمدہ غزل ۔۔۔دل کی دنیا کا کر دیا سودا
بیچنے کو بچا دکان میں کیا
آداب و تشکر محمد احمد بھائی ۔اچھی غزل ہے عاطف بھائی!
بہت شکریہ اور آداب ۔ نین جی۔ لیکن عید سے عید تک غیر حاضری کا خدشہ کیوں اور کس حساب سے ؟۔ پر پھر یہ دھڑکا لگا کہ یہ نہ ہو اس عید کی طرح اگلی عید پر بھی حاضری نہ دے سکوں
بس ایسے ہی۔۔۔ بغیر کسی خدشے اور حساب کے۔۔۔بہت شکریہ اور آداب ۔ نین جی۔ لیکن عید سے عید تک غیر حاضری کا خدشہ کیوں اور کس حساب سے ؟
کہیں تو آپ کی حاضری کے لیے ایک قصیدہ لکھ ڈالیں ؟
یا اللہ خیر ۔مجھ پر اور نین جی کے قلم پر رحم ہو ۔ہوہوہوہوہو۔۔۔ میں صرف قصیدہ گوئی پر یقین رکھتا ہوں۔ آپ کا خاکہ لکھوں گا اگر قلم کبھی رواں ہوا۔۔۔
بہت عمدہہاں یا نا، کچھ نہ کہہ سکا عاطف
عشق نے پوچھا امتحان میں کیا!
واہ۔گہہ ترنم ، گہے تبسم ہے
یہ قصیدہ ہے اس کی شان میں کیا
خوب۔پہلے مصرع کوکچھ مزید چست کرنے کی ایک ترکیب:کوئلہ ایک بس سلگتا ہے
اور باقی ہے خاکدان میں کیا
گو ردیف بدل گئی۔شعر خوب ہے ۔عید کے دن تو خود گلے لگ جاؤ
ہم کہیں اپنی اب زبان سے کیا ؟
واہ واہخم ابرو جو گھاؤ ڈالے ہیں
اتنا دم ہے کڑی کمان میں کیا
ہاں یا نا، کچھ نہ کہہ سکا عاطف
عشق نے پوچھا امتحان میں کیا
ظہیر بھائی مع شکر ،،،ویسے یہ بدعت اب عام ہی ہورہی ہے ۔ سو ممکن ہے قبولِ عام پاجائے ۔
بہت خوب سید عاطف علی بھائی ۔ ۔ خوبصورت اشعار ۔ ۔ ڈھیروں دادچند ایک روز قبل ایک ،مشاعرے میں پڑھ ڈالی تو دو ایک اشعار اور شامل ہو گئے ۔
آن میں کیا ہے اور آن میں کیا
اس نے میرے کہا یہ کان میں کیا
سسکیوں کی صدا ہے اک، دل میں
کوئی بستا ہے اس مکان میں کیا
اڑ گئیں حسرتیں دھواں بن کے
کچھ بچا بھی ہے نیم جان میں کیا
دل کی دنیا کا کر دیا سودا
بیچنے کو بچا دکان میں کیا
گہہ ترنم ، گہے تبسم ہے
یہ قصیدہ ہے اس کی شان میں کیا
خالی ترکش ہے سامنے ہے غزال
آخری تیر تھا کمان میں کیا
کوئلہ اک پڑا سلگتا ہے
اور باقی ہے خاکدان میں کیا
کہہ دے آخر ، نہ بڑبڑا اتنا
پھر وہی بات آئی دھیان میں کیا
تیرے آگے ہوئے ہیں صف آراء
شرم ہے آزری بتان میں کیا
خم ابرو جو گھاؤ ڈالے ہیں
اتنا دم ہے کڑی کمان میں کیا
ہاں یا نا، کچھ نہ کہہ سکا عاطف
عشق نے پوچھا امتحان میں کیا
بہت اعلیٰ !!!!خالی دیواریں پوچھتی ہیں شکیل
گھر بنا تھا کبھی مکان میں کیا
دل پہ زخم کھاتے ہیں جان سے گزرتے ہیںسسکیوں کی صدا ہے اک، دل میں
کوئی بستا ہے اس مکان میں کیا
واہ واہ !!!تیرے آگے ہوئے ہیں صف آراء
شرم ہے آزری بتان میں کیا
بہترین !!!!خم ابرو جو گھاؤ ڈالے ہے
اتنا دم ہے کڑی کمان میں کیا