زکریا نے کہا:عیشل سے کہیں کہ مجھ سے رابطہ کریں۔
عیشل کو بین نہیں کیا گیا۔
لگ ایسے رہا ہے کہ جیسے عیشل کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہو۔ مگر ہم اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کرتے۔
مزید تفتیش کے بعد۔
کوئی بات نہیں میں نہیں کرتا تو اور کس نے کرنا تھا۔ اب دیکھتے ہیں کب تک یہ مسئلہ ٹھیک ہوتا ہے۔عیشل نے کہا:میں یہاں کی انتظامیہ سے اتنا پوچھنا چاہتی ہوں کہ بغیر کسی وجہ کے میری رجسٹریشن کیوں ختم کی گئی،کیا اس فورم پر ان ممبران کی کوئی جگہ نہیں یا انکی رکنیت ختم کی جاتی ہے جو کسی سے بے تکلف نہ ہونا چاہیں یا اپنے کام سے کام رکھیں،جبکہ یہاں کے ممبر جانتے ہی ہونگے کہ میں صرف شاعری کے یہاں کسی چیز میں دلچسپی نہیں لیتی اور نہ ہی کبھی کسی کی دل آزاری کی نہ کوئی قابلِ گرفت بات لکھی پھر مرے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا مجھے اس بات کا جواب چاہیئے اسی وجہ سے میں نے دوبارہ آئی ڈی بنائی ہے اگر میرا لکھنا یہاں پر لوگوں کو پسند نہیں آ رہا تھا تو بتا دینا تھا میں خود لکھنا چھوڑ دیتی پر مجھے بینڈ کیوں کیا گیا مجھے اس بات کا جواب چاہیے۔اور شکریہ ضبط یہاں لکھنے کا۔
اگر اپ ڈیلٹ کرنا چاہیںتو کردیںمجھے تو کوئی اعتراض نہ ہوگا۔ جب اپ نے حوالہ دیا ہے تو یہ بھی بتادیں کی کن وجوہات کی بنا پر میں ایسا کہا تھا کس بےوقوفانہ طریقہ سے میری پوسٹ سسنسر کی جاتی رہیں جب کہ میں نے کوئی غیر اخلاقی بات کی نہ الفاظ استعمال کیے۔محب علوی نے کہا:میرا خیال ہے عیشل کہ ایسا کسی تکنیکی وجہ سے یا غلطی سے ہوگیا ہے اور جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا گیا ہے۔ آپ کسی غلط فہمی کا شکار مت ہوں اور تھوڑا انتظار کر لیں۔ یہاں تو روٹھے ہوئے لوگوں کو باقاعدہ منا کر واپس لایا جاتا ہے کجا ایک ممبر شاعری کے دھاگے میں فعال ہو اور اسے بغیر کسی وجہ سے بین کر دیا جائے ، ایسا کبھی نہیں حتی کہ بہت سخت بحث و غصہ کے بعد بھی کسی کی آئی ڈی ڈیلیٹ نہیں کی گئی۔
ہمت علی تو خود کہہ گئے تھے کہ میں جا رہا ہوں اور آئیندہ نہیں آؤں گا محفل پر ان کی بھی آئی ڈی ڈیلیٹ نہیں کی گئی تو آپ کی آئی ڈی ڈیلیٹ کرنے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ فرزانہ کی آئی ڈی کے ساتھ بھی مسئلہ ہوا تھا اور بعد میں بحال ہوگئی تھی آپ کی بھی ہو جائے گی۔ بس آپ اطمینان رکھیں۔