تاسف عینک والا جن۔اداکار نشیلا انتقال کر گئے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
90 کی دہائی کے مشہور ڈرامہ سیریز عینک والا جن کے مرکزی کردار اداکار نشیلا لاہور میں انتقال کر گئے۔

لنک

19165174561466.jpg

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
80 کی دہائی میں پیدا ہونے والے بچوں کا بچپن شام پانچ بجنے کے انتظار میں گزرتا تھا۔اللہ کی کی مغفرت فرمائے آمین۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
اناللہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔۔اللہ ان کی بخشش فرمائے
زکوٹاےکے بارے میں بھی پتہ چلا تھا شاید فالج ہو گیا۔۔۔۔۔۔تھا۔۔۔۔ نستور انکل بھی بیمار تھے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
یہ وہ ڈرامہ تھا جس کے دیکھنے کے لیے بہت مار بھی کھائی تھی مگر کبھی مس نہیں کیا تھا۔ والد محترم (اللہ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے) ٹی وی گھر میں رکھنے کے قائل نہیں تھے اور ہم محلے کے ایک گھر میں یہ ڈرامہ دیکھا کرتے تھے۔ اب 5بجے پدر بزرگوار کی چھٹی کا وقت بھی ہوتا تھا مگر پھر بھی ہم رسک ضرور لیتے تھے بہت مزے کے دن تھے اور اگلے دن تک پچھلی قسط کے سحر میں جکڑے رہتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔:)

اناللہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالے ان کی مغفرت فرمائے، آمین۔
 

سید ذیشان

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون​

یہ ڈرامہ تو میں بہت شوق سے دیکھتا تھا اور کبھی مس نہیں کرتا تھا۔​
 

وجی

لائبریرین
بھائیو، بزرگوں اور بہنوں پہلے اس بات کی تصدیق کر لیں کہ آیا انتقال کی خبر درست ہے یا نہیں ۔

یہ ڈرامہ تو ہمیں بہت اچھی طرح یاد ہے زبردست تھا ہم اتنا مگن ہو کر دیکھتے تھے
کہ ایک دفعہ ڈرامہ کے دوران گھر والوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے مگر ہم بچوں میں سے کسی نےجھٹکے محسوس نہیں کئے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top