[ع پ ک ا] تبصرے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایسا کرتے ہیں مقدمہ چلنے دیں صفحات کو تو الگ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ (قیصرانی صاحب توجہ فرمائیے گا۔۔)

ہاں تو جج صاحب کیا عُسرت کا مقام ہے چائے تک آپ کو خود بنانا پڑتی ہے :)

صورت حال ابھی تک واضح نہیں ہے :

جج کا کردار مشکوک ہے !

مدعی کون ہے یہاں پر ؟
مدعا الیہ ؟
وکیلِ صفائی ؟
وکیلِ استغاثہ ؟
الزامات اگر باقی ہیں تو بیان کر دئے جائیں !
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:

مقدمہ اور صفحات ساتھ ساتھ چلیں گے اس طرح کتاب کے ساتھ ساتھ مقدمہ بھی تیار ہوجائے گا :lol:

عسرت کا مقام نہیں بلکہ انصاف کے حصول میں حائل غیر ضروری اخراجات دور کرنے کے لیے ایسے عوام دوست کام انجام دیے جارہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔افسوس کہ اسے عسرت کا مقام گردانا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔قوم کی سخت تربیت کی ضرورت ہے :)

جج بقول شمشاد ایک صاحب کردار اور معصوم شخص ہے اور صرف انصاف کے تقاضوں کو سامنے رکھے ہوئے ہے۔

مدعا الیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شگفتہ
وکیلِ صفائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قیصرانی
وکیلِ استغاثہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زکریا کو بنا لیا جائے کیا

عدالت کی آسانی کے لیے ان اصطلاحات کی تشریح بھی کر دی جائے کیونکہ ان کا استعال تو کر دیا عدالت نے پر صحیح سے یاد نہیں آرہی اور گڈ مڈ ہونے کی صورت میں انصاف کو سنگین خطرہ لاحق ہے
:lol:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
عدالت کی آسانی کے لیے ان اصطلاحات کی تشریح بھی کر دی جائے کیونکہ ان کا استعال تو کر دیا عدالت نے پر صحیح سے یاد نہیں آرہی اور گڈ مڈ ہونے کی صورت میں انصاف کو سنگین خطرہ لاحق ہے
:lol:

جج صاحب !

اب تو آپ کی قابلیت بھی مشکوک ہو گئی ہے :) آپ انصاف کے تقاضے کیسے اور کیونکر نبھا پائیں گے :)

مدعی کون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
وکیلِ استغاثہ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ہاں تو جج صاحب کیا عُسرت کا مقام ہے چائے تک آپ کو خود بنانا پڑتی ہے :)

صورت حال ابھی تک واضح نہیں ہے :

جج کا کردار مشکوک ہے !

مدعی کون ہے یہاں پر ؟
مدعا الیہ ؟
وکیلِ صفائی ؟
وکیلِ استغاثہ ؟
الزامات اگر باقی ہیں تو بیان کر دئے جائیں !
جی باس صاحبہ توجہ فرما لی۔

جج کے چائے خود بنانے کی بات اصل میں یہ ہے کہ جج صاحب جی نوم پراجیکٹ کے تحت اپنی مدد آپ کر کے اس فارمولے کو مقامیا رہے ہیں۔ کیسے جج صاحب؟
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
مدعی کون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
وکیلِ استغاثہ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟

[/color]
میرا خیال ہے کہ عہدے بڑھ گئے ہیں اور بندے کم ہیں۔ تو ایسا کرتے ہیں کہ باری باری کھیل لیتے ہیں۔ ایک بندہ مدعی اور پھر اگلی باری پر مدعا الیہ بن جائے گا۔ جج ایک بار جج دوسری بار کُک بن جائے گا(جس کا مطلب باورچی ہوتا ہےاور اس کا نصف “بہتر“باورچن ہوتی ہے)۔ اور تیسرا بندہ باری باری وکیل صفائی اور وکیل استغاثہ کا کام دے دے گا
کیسا؟
قیصرانی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جی باس صاحبہ توجہ فرما لی۔

شکریہ قیصرانی صاحب

قیصرانی نے کہا:
میرا خیال ہے کہ عہدے بڑھ گئے ہیں اور بندے کم ہیں۔ تو ایسا کرتے ہیں کہ باری باری کھیل لیتے ہیں۔ ایک بندہ مدعی اور پھر اگلی باری پر مدعا الیہ بن جائے گا۔ جج ایک بار جج دوسری بار کُک بن جائے گا(جس کا مطلب باورچی ہوتا ہےاور اس کا نصف “بہتر“باورچن ہوتی ہے)۔ اور تیسرا بندہ باری باری وکیل صفائی اور وکیل استغاثہ کا کام دے دے گا
کیسا؟
قیصرانی

اس کا فیصلہ تو جج صاحب ہی کریں گے !

اور یہ جج صاحب کدھر تشریف لے گئے ۔ ضرور اپنی اسناد نہ ڈھونڈ رہے ہوں کہیں :)
 
Top