ساتویں سالگرہ غائب محفلین

فرحت کیانی

لائبریرین
حالانکہ میں خود بھی محفل پر اکثر غیر فعال ہی رہی ہوں لیکن اس کے باوجود محفل کی سالگرہ پر مجھے بہت سے لوگ یاد آ رہے ہیں۔
تیشہ : جتنا میں ان کو جان پائی ہوں مجھے ان کی بظاہر چلبلی شخصیت کے پیچھے ایک حساس اور بہت خیال رکھنے والی انسان نظر آئی ہیں۔ باقی سب خوبیوں سے قطع نظر سیدہ شگفتہ مجھ سے اتفاق کریں گی کہ شازیہ جی کا بھی لائبریری پراجیکٹ میں بلواسطہ حصہ ہے ۔ یاد ہے شگفتہ جب آپ کام کرتے کرتے سو جاتی تھیں تو وہ کیسے آپ کو جگایا کرتی تھیں :)

ماوراء : میں جب جب محفل پر آتی ہوں مجھے ماوراء کا خیال آتا ہے۔ she's a gem of person

سارا : جب سارا محفل پر ایکٹو تھیں تو میں غیر فعال تھی لیکن پھر بھی ان کی پوسٹس پڑھنا میں نہیں بھولتی تھی۔

زیک : مجھے معلوم ہی نہیں ہوا اور زکریا نے یہاں آنا ختم کر دیا :( ۔ چاہے زیک چیزوں کو ایک مختلف نظر سے دیکھتے ہیں لیکن ان کی ہر پوسٹ پڑھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

امن ایمان : امن کی شخصیت بہت دلچسپ تھی اور پوسٹس دلچسپ تر۔ اسی لئے وہ محفلین کو اکثر یاد آتی ہیں۔

قیصرانی : جب قیصرانی باقاعدگی سے آیا کرتے تھے تو ادھر آپ کو مدد کی ضرورت ، ادھر وہ موجود۔ اب کم کم آتے ہیں کیوں یہ مجھے معلوم نہیں۔ لیکن ان کو زیادہ آنا چاہئیے۔

بدتمیز : میں نے محفل پر تو ان کی زیادہ پوسٹس نہیں دیکھیں۔ میرے آنے سے پہلے شاید ایکٹو ہوتے ہوں لیکن محفل کے ہی حوالے سے انہوں نے ہمیشہ بہت مدد کی۔ مجھ سمیت بہت سے لوگوں کا بلاگ اپنی ویب سائٹ پر سیٹ کیا اور پھر جب جب مدد کی ضرورت پڑی فوراً سے پیشتر مسئلہ حل کیا۔

بلال : بلال کا نام تو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ماشاءاللہ بلال بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں جو انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ میں اپنا اپنا حصہ بہ احسن ڈال رہے ہیں۔ ذاتی طور پر میں بدتمیز کے ساتھ ساتھ بلال کی بھی قرضدار ہوں جنہوں نے صرف اردو محفل کے حوالے سے جانتے ہوئے میری اور مجھ سمیت نہ جانے کتنے لوگوں کی مدد کی۔

جہانزیب : جہانزیب کا نام پڑھتے ہی 'اردو جہاں والے' ذہن میں آتا ہے۔ جہانزیب اردو کی دنیا میں میرے پہلے باقاعدہ والے استاد ہیں۔ اگرچہ ان کو معلوم ہی نہیں کہ میں ان کی شاگرد ہوں۔ :openmouthed: یہ ان دنوں کی بات ہے جب مجھے بھی دوسروں کی طرح ورڈ پریس تھیم کو اردوانے کا شوق ہوا تھا جو کہ میرے جیسی ہائیلی نان ٹیکنیکل بندی کے لئے ایسا ہی ناممکن اور مشکل کام تھا جیسے پاکستانی عوام کے لئے قابل اور مخلص قیادت کا انتخاب کرنا :idontknow2: ۔ بہرحال جہانزیب کی لکھی ہوئی ہدایات پر عمل کر کے میں نے بھی یہ معرکہ سر کر ہی لیا :) ۔ اردو محفل کے ٹیوٹوریل سیکشن میں جہانزیب کے لکھے ہوئے کتنے ہی ٹیوٹوریل موجود ہیں جو مجھ جیسے کتنے ہی لوگوں کے لئے سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور جہانزیب کے لئے بہت سی دعاؤں کا باعث بھی۔ کہ میرا ماننا ہے آپ اگر کسی کو ایک لفظ بھی سکھا رہے ہیں تو وہ آپ کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے گا۔

ان سب لوگوں کے بہت سی دعائیں اور یقیناَ دیگر محفلین بھی کسی نہ کسی رکن کو کسی نہ کسی حوالے سے ضرور یاد اور مس کرتے ہوں گے۔ تو چلیں سب مل کر ان کو یاد بھی کرتے ہیں، ان کے لئے دعائیں بھی کرتے ہیں بشمول اس دعا کے کہ انہیں اتنی فرصت مل جایا کرے کہ کبھی کبھی محفل کا چکر لگا لیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فینٹاسٹک فرحت آپی۔۔۔

میں کب سے چاہ رہی تھی کہ کوئی اس پر لکھے۔۔
شکریہ :) بس مجھ تک آپ کی آواز پہنچ گئی :smile2:۔ مقدس میں اصل میں لکھنے میں بالکل بھی اچھی نہیں ہوں تو میں بھی یہی انتظار کر رہی تھی کہ شاید کوئی اور لکھ دے۔ یہ تو بیٹھے بیٹھے برین ویو آئی اور چند جملے پوسٹ کر دیئے۔
اب آپ سب سے کہیں پلیز کہ اس میں مزید ایڈ کر دیں۔ کیونکہ میں نے تو ابھی حاضر محفلین کا شکریہ بھی ادا کرنا ہے۔ اس کے لئے بھی کچھ دن چاہئیے ہوں گے۔ بندہ اتنا بھی کند ذہن نہ ہو ویسے :openmouthed:
 

مقدس

لائبریرین
شکریہ :) بس مجھ تک آپ کی آواز پہنچ گئی :smile2:۔ مقدس میں اصل میں لکھنے میں بالکل بھی اچھی نہیں ہوں تو میں بھی یہی انتظار کر رہی تھی کہ شاید کوئی اور لکھ دے۔ یہ تو بیٹھے بیٹھے برین ویو آئی اور چند جملے پوسٹ کر دیئے۔
اب آپ سب سے کہیں پلیز کہ اس میں مزید ایڈ کر دیں۔ کیونکہ میں نے تو ابھی حاضر محفلین کا شکریہ بھی ادا کرنا ہے۔ اس کے لئے بھی کچھ دن چاہئیے ہوں گے۔ بندہ اتنا بھی کند ذہن نہ ہو ویسے :openmouthed:

اصل میں آپی۔۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ لوگ جو اب کسی نا کسی وجہ سے محفل میں نہیں آ پا رہے۔۔ ان کا محفل پر بہت زیادہ حق ہے۔۔ ان کو اس موقعے پر یاد رکھنا بہت ضروری ہے۔۔ تاکہ اگر کبھی وہ بغیر لاگ کیے یہاں جھانکیں تو اپنے بارے میں کچھ پڑھ کر ان کے لبوں پر ایک لمحے کے لیے مسکراہٹ ضرور آئے۔۔

:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اصل میں آپی۔۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ لوگ جو اب کسی نا کسی وجہ سے محفل میں نہیں آ پا رہے۔۔ ان کا محفل پر بہت زیادہ حق ہے۔۔ ان کو اس موقعے پر یاد رکھنا بہت ضروری ہے۔۔ تاکہ اگر کبھی وہ بغیر لاگ کیے یہاں جھانکیں تو اپنے بارے میں کچھ پڑھ کر ان کے لبوں پر ایک لمحے کے لیے مسکراہٹ ضرور آئے۔۔

:)
بہت اچھی بات کہی مقدس۔ :) بہت اچھا لگتا ہے جب کوئی آپ کو اچھے الفاظ میں اور اچھے طریقے سے یاد کرتا ہے۔ اس سے یاد آیا ایک اہم شخصیت تو رہ ہی گئی۔ میں ابھی شامل کرتی ہوں۔
 
گیا وقت اور گئے لوگوں کو اکثر لوگ بھول جاتے ہیں نئے دور میں مخلوط ہو کر . .
اس دوران اگر کوئی انہیں یاد رکھے جو جا چکے یا کسی وجہ سے نظروں سے دور ہوے تو یقیناً اعلی اور عمدہ طبیعت اور فطرت کی نشانی ہے. بہت خوب ہے جی.
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے فرحت آپ نے۔

میں خود بھی بہت زیادہ ریگولر نہیں رہتا لیکن جب سب سے تنگ آجاتا ہوں تو پھر محفل میں آجاتا ہوں۔

باذوق بھائی کو بھی یاد کیجے کہ اُنہوں نے محفل اور اردو ادب کے لئے بے حد محنت کی۔
نوید صادق صاحب کہ اردو ادب اور شاعری کے انتہائی معتبر رکن رہے آج کل محفل میں نہیں آرہے۔
آصف شفیع صاحب کہ بہت اچھے شاعر ہیں اور کافی دنوں سے غیر حاضر ہیں۔
مغزل ۔ ًمغل بھیا کہ بہت کم کم آرہے ہیں آج کل
ش زاد کہ اردو محفل کے شعراء میں جانے پہچانے جاتے ہیں لیکن وہ بھی غائب ہیں۔

اور بھی ہیں ۔ ابھی یاد کرتا ہوں۔
 

محمد امین

لائبریرین
شاکر القادری بھائی بھی کم کم آتے ہیں۔۔
دوست بھی بہت کم آتے ہیں ۔۔
@بے باک بھائی آتے ہی نہیں۔۔
ظفری بھائی کبھی کبھار جھلک دکھلا جاتے ہیں۔۔
mfdarvesh بھائی نے آنا چھوڑ دیا ہے، کچھ دنوں پہلے دکھے تھے۔۔
حافظ سمیع اللہ آفاقی بھی نہیں آتے اب شاید کوئی ناراضگی ہے محفل سے۔۔
نازنین ناز بھی نہیں آئیں دسمبر کے بعد سے۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
امر شہزاد کہ بہت اچھے شعر کہتے تھے پتہ نہیں کیوں غائب ہوگئے۔
جیا راؤ کہ اصلاحِ سخن کی ہونہار رکن تھیں اور اچھی شاعری کیا کرتی تھیں۔
پیاسا صحرا کہ پسندیدہ کلام میں بہت اچھا انتخاب پیش کیا۔
خاورچودھری کہ بہت اچھے ادیب ہیں۔
سلیمان جاذب اچھے شاعر ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جہانزیب کو بھی یاد کرنا تھا۔ پہلی پوسٹ میں ان کا ذکر شامل کر دیا ہے۔

واقعی جہانزیب اور @ایم بلال کے بلاگ سے ہمشہ بہت سپورٹ ملی خاص طور پر اس وقت جب میں اس بات سے بھی واقف نہیں تھا کہ نیٹ پر اردو بھی لکھی جاسکتی ہے۔ باقی مجموعی حیثیت میں اردو محفل سے اتنا کچھ سیکھا ہے کہ شکریہ تو کجا کیا کیا سیکھا اس کا اعادہ بھی ممکن نہیں ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
بہت خوب ۔ پہلے تو میںنے دھاگہ کے عنوان کو ”غالب محفلین“ پڑھا :D اور جب چشمہ کا زاویہ درست کیا تو پتہ چلا کہ یہ وہ محفلین ہیں، جو کبھی اس محفل کی جان تھے اور اب بوجوہ غائب ہیں۔ انہیں یاد کرنے اور ان کی خدمات کو یاد کرنے کا یہ اچھا موقع ہے۔ شاید انہیں اس کی خبر مل جائے اور وہ یہ کہتے ہوئے آن لوٹیں کہ :
مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقت
میں گیا وقت نہیں کہ پھر آ بھی نہ سکوں :D
 

مہ جبین

محفلین
اتنے سارے فعال اور متحرک ارکان اس پیاری محفل سے غیر حاضر کیوں ہوگئے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے ، سوچیں ، غور و فکر کریں اور ان ناراض اور کسی بھی وجہ سے غیر حاضر ارکان کو منا کر واپس محفل میں لیکر آئیں تو محفل پر سالگرہ کا لطف دوبالا ہوجائے گا ، میں نے آپ سب پرانے ممبران کو ایک کھلا چیلنج دیا ہے اب دیکھتے ہیں کون یہ چیلنج قبول کرکے کارنامہ سر انجام دیتا ہے ؟؟؟؟؟
آپ سب کا ٹائم شروع ہوتا ہے



اب


تو ہوجائیں شروع

:hurryup:

:daydreaming:
 
Top