مصطفیٰ زیدی غازی بنے رہے سبھی عالی بیان لوگ مصطفی زیدی

علی فاروقی

محفلین
غازی بنے رہے سبھی عالی بیان لوگ
پہنچے سرِ صلیب فقط بے نشان لوگ
اخلاقیاتِ عشق میں شامل ہے یہ نیاز
ہم ورنہ عادتا" ہیں بہت خود گمان لوگ
چھوٹی سی اک شراب کی دکان کی طرف
گھر سے چلے ہیں سن کے عشاء کی اذان لوگ
دل اک دیارِ رونق وَرم ہے لٹا ہوا
گزرے اس طرف سے کئ مہربان لوگ
اے دل انہی کے طرزِ تکلم سے ہوشیار
اس شہر میں ملیں گے کئ بے زبان لوگ
آیا تھا کوئ شام سے واپس نہیں گیا
مُڑ مُڑ کے دیکھتے ہیں ہمارا مکان لوگ
ان سے جنہیں کنوئیں کے سوا کچھ خبر نہیں
مغرب کاطنز سنتے ہیں ہم نوجوان لوگ
 
طالوت

محفلین
ان سے جنہیں کنوئیں کے سوا کچھ خبر نہیں
مغرب کاطنز سنتے ہیں ہم نوجوان لوگ
----------------------------
واہ کیا کہنے !
وسلام
 
فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ علی فاروقی صاحب! امید ہے مصطفیٰ زیدی کا مزید کلام بھی عنایت کریں گے۔ ہمارے شاہ صاحب دوبارہ مصطفیٰ زیدی کے کلام کے ساتھ نظر ہی نہیں آئے۔ :)
 
علی فاروقی

محفلین
جی مصطفی زیدی میرے پسندیدہ شاعر ہیں،اور ان کا تقریبا" تمام کلام میرے پاس موجود ہے۔انشااللہ پوسٹ کرتا رہوں گا۔پسند کرنے کا شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
بھائی علی فاروقی تو جلدی سے ای میل کر دیں کہ مصطفیٰ زیدی کی ای بک بنا دی جائے!! ٹائپ کیا ہوا مواد ہی اگر موجود ہو تو۔۔۔۔
اور یہ تنوین کی جگہ کوٹس نہ لگایا کریں۔ بہت تدوین کرنی پڑتی ہے۔
 
علی فاروقی

محفلین
بھائی علی فاروقی تو جلدی سے ای میل کر دیں کہ مصطفیٰ زیدی کی ای بک بنا دی جائے!! ٹائپ کیا ہوا مواد ہی اگر موجود ہو تو۔۔۔۔
اور یہ تنوین کی جگہ کوٹس نہ لگایا کریں۔ بہت تدوین کرنی پڑتی ہے۔
جی ابھی کچھ زیادہ مواد نہیں ہے ٹائپ کیا ہوا،کوشش کر رہا ہوں کہ پوری پوری کتاب ٹائپ کر لوں۔اسکینر میرے پاس ہے نہیں ،ورنہ میں خود ہی کم از کم پی،ڈی ،ایف بنا کر ہی اپ لوڈ کردیتا۔بہر حال بندہ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہا ہے۔
 
شاہ حسین

محفلین
بہت خوب ! جناب علی فاروقی صاحب عمدہ انتخاب ہے ۔ شامل محفل کرنے کا بہت شکریہ ۔
جناب علی فاروقی صاحب ہمیں انتطار رہے گا مزید کلام کا ۔

جناب سخنور صاحب یاد رکھنے کا بہت شکریہ ۔
انشاءاللہ جلد ہی اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے ۔
 
شاہ حسین

محفلین
شکریہ علی فاروقی صاحب! امید ہے مصطفیٰ زیدی کا مزید کلام بھی عنایت کریں گے۔ ہمارے شاہ صاحب دوبارہ مصطفیٰ زیدی کے کلام کے ساتھ نظر ہی نہیں آئے۔ :)

جی مصطفی زیدی میرے پسندیدہ شاعر ہیں،اور ان کا تقریبا" تمام کلام میرے پاس موجود ہے۔انشااللہ پوسٹ کرتا رہوں گا۔پسند کرنے کا شکریہ

جناب فاروقی صاحب آپ کا ذوق دیکھ کر اچھا لگا ۔
مصطفیٰ زیدی کے کلام پر کچھ کام کرنا سخنور صاحب بھی چاہتے ہیں جتنا کے میرے علم کے مطابق حضرت کے پاس ''روشی'' ہے اس پر وہ کام کرسکتے ہیں۔ اور ارادہ بھی ظاہر کیا تھا ایک جگہ جناب نے ۔
مرے پاس بھی کلیات مصطفیٰ زیدی موجود ہے ابھی کچھ کلام ''شہر آذر '' سے شامل محفل کر چکا ہوں ۔
اس تمہید کی ضرورت اس لئے محسوس کی کے جو کلام بھی پوسٹ ہو اول تو مکرر پیش نہ ساتھ سرچ کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے اسی سبب سے سوچا کہ آپ میں اور سخنور صاحب آپس میں کتابوں کی تقسیم کرلیں تو بہتر رہے گا ۔
اس پر جناب سخنور صاحب اور جناب علی فاروقی صاحب آپ دونوں حضرات کی آرا کا انتظار رہے گا ۔
 
Top