خاور بلال
محفلین
ہمارے ایک عزیز دوست جن کا محفل پر ارتقائ سفر کالاپانی سے شروع ہوا تھا، جو موجودہ مرحلے میں غازی عثمان ہیں اب گریجویٹ ہوگئے ہیں۔ سوچا کہ محفل پر مبارکباد کی پوسٹ کردوں کہ اب یہ بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تو پاکستان میں گریجویٹ ہونے یا نہ ہونے میں کوئ خاص فرق نہیں۔ کیونکہ ایک بغیر پڑھے لکھے بے روزگار ہوتا ہے اور دوسرے نے بے روزگار ہونے کے لیے اتنی محنت کی۔