مرزا غالب کے بہت ہی قریبی دوست مرحوم حکیم ریاض الدین خان کو آم بالکل پسند نہیں تھے۔ ایک دن وہ مرزا غالب کے ساتھ برآمدے میں تشریف فرماتھےکہ ایک گدھےگاڑی والا اپنےگدھے کے ساتھ گلی میں سےگزرا۔ سڑک پر کچھ آم کے چھلکے پڑے تھے۔ گدھے نےان کوسونگھا اور بغیر چکھے چل دیا۔
حکیم صاحب نے کہا “ دیکھیں آم ، کیسی چیز ہے کہ گدھا نہیں کھاتا“۔
مرزا نے کہا“ اس میں شک نہیں۔ کہ گدھا اُسے نہیں کھاتا“ ۔
.
تو ان کو یہ شعر پسند آیا۔ انہوں نے اس شعر کی بہت تعریف کی اور کہا کہ کاش مومن نے میرا سارا دیوان لے لیا ہوتا اور اس لے کے بدلے مجھے صرف یہ ایک شعر دیا ہوتا۔ غالب نے اپنے کئی خطوط میں اس شعر کا ذکر کیا ہے۔
.