غالب کی زمین اور ہماری قافیہ پیمائی

محمداحمد

لائبریرین
اچھا پرانی مجالس برخاست کر رہے ہیں۔۔۔۔ اس پر تو ایک مضمون لکھا جا سکتا ہے۔۔۔ ایک شاعر پرانی نشستیں برخاست کرتے ہوئے کے عنوان سے۔۔۔
:) :) :)
شعر کی حد تو اجازت ہے۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہوہو
اس کے علاوہ تو اجازت کی فی الحال ضرورت بھی نہیں ہے۔ :)


ہاہاہاہاہا۔۔۔۔چیمہ صاب کی وجہ سے ہم کیا کیا برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

وہ بے چارے تو آج کل ترکیہ گئے ہوئے ہیں۔ اُن کے تو فرشتوں کو بھی خبر نہ ہوگی آپ کی حرکتوں کی۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت عمدہ غزل
سلامت رہیے بہت ساری دعائیں
بہت ہی خوبصورت شعر ماشاء اللہ کیا بات ہے ۔
ڈھیر وں داد و تحسین ۔
بہت شکریہ ! بہت حوصلہ ملا آپ کے تبصرے سے۔

عمدہ بہت عمدہ نبھایا احمد بھائ ۔۔۔
غزل کے بیچ نہیں آپ نے تو ہر شعر میں اپنی بات کر دی۔۔۔ :)
بہت شکریہ اکمل بھائی! آج کے دور میں نبھ جائے یہی بڑی بات ہے۔ :)


بہت خوب ، احمد صاحب ! نہایت عمدہ غزل ہے . داد پیش ہے .
بہت شکریہ محترم!

بے حد ممنون ہون۔

بہت خوب احمد بھائی! اچھے اشعار ہیں۔
بہت شکریہ تابش بھائی!

آپ کی حوصلہ افزائی ہمیشہ میرے کام آتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب @محمداحمد
اتنی اچھی غزل اب تک کسی نے قبول نہیں کی؟ حالانکہ خیرات میں دینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا!
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ استادِ محترم!

بے حد ممنون ہوں۔ ❤️

اتنی اچھی غزل اب تک کسی نے قبول نہیں کی؟ حالانکہ خیرات میں دینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا!

:) :) :)

دراصل میں نے غزل محفل کے اُن دوستوں کے نام کی ہے، جو غزلیات کی من مانی تشریح کرکے باقی محفلین کی تفریحِ طبع کا بندوبست کیا کرتے ہیں۔ :) :)
 

جاسمن

لائبریرین
بہت شکریہ استادِ محترم!

بے حد ممنون ہوں۔ ❤️



:) :) :)

دراصل میں نے غزل محفل کے اُن دوستوں کے نام کی ہے، جو غزلیات کی من مانی تشریح کرکے باقی محفلین کی تفریحِ طبع کا بندوبست کیا کرتے ہیں۔ :) :)
حالانکہ اس پہ غمزدہ کی ریٹنگ بنتی تھی۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
کیونکہ ہمارے بچوں کو بھی شعر وشاعری سننے کا بہت شوق ہے اور وہ داد دینے میں بھی کنجوسی نہیں کرتے۔ :)
اللہ! پیارے پیارے بچے! ماشاءاللہ ۔ اللہ پاک نصیب اچھے کرے۔ بہاریں لگائے۔ آپ کے گھرانے کو شاد و آباد رکھے۔ ہر بری گھڑی سے پناہ دے۔ آمین!
ثم آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل۔
مشکل زمین پہ آپ نے بھی مشکل سی غزل تعمیر کر ہی لی۔ :)
بہت پیارے اشعار ہیں۔
خاص کر چائے والا اور آخری اور پہلا اور آخری سے پہلا اور تیسرا اور۔۔۔۔۔ ہاہاہا۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہ چائے والا شعر کون سا ہے؟ :thinking:
میں سوچتا ہوں جاؤں کسی سبزہ زار کو
لے کر کوئی کتاب، کسی سہ پہر کو میں
ساتھ میں چائے کا تھرماس تو ضرور ہی ہو گا۔
یہ ہے چائے والا شعر۔ کمال ہے، اب ہمیں شاعر کو سمجھانا پڑے گا۔ خیال آپ کا، سوچ آپ کی اور ہم نے پورا تصور بھی کر لیا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں سوچتا ہوں جاؤں کسی سبزہ زار کو
لے کر کوئی کتاب، کسی سہ پہر کو میں
ساتھ میں چائے کا تھرماس تو ضرور ہی ہو گا۔
یہ ہے چائے والا شعر۔ کمال ہے، اب ہمیں شاعر کو سمجھانا پڑے گا۔ خیال آپ کا، سوچ آپ کی اور ہم نے پورا تصور بھی کر لیا۔
حالانکہ خود احمد بھائی نے کہہ بھی رکھا ہے کہ

گرم چائے، کتاب، تنہائی
اور ہوتے ہیں کیا مزے صاحب

اور خود ہی کہہ کر بھول بھی گئے 🙂
 

جاسمن

لائبریرین
حالانکہ خود احمد بھائی نے کہہ بھی رکھا ہے کہ

گرم چائے، کتاب، تنہائی
اور ہوتے ہیں کیا مزے صاحب

اور خود ہی کہہ کر بھول بھی گئے 🙂
رؤف بھائی! آپ تو خود شاعر ہیں۔۔ اب ہم سورج کو کیا چراغ دکھائیں۔ شاعر اور نسیان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کان میں قلم اٹکا ہے، ماتھے پہ عینک اور خوب خوب بیگم سمیت سب کی شامت کی جی یہیں چشمہ رکھا تھا۔۔۔ ہو نہ ہو، قلم تو برخوردار لے گئے۔۔۔۔ :):):)
 
Top