غبارِ خاطر

جیہ

لائبریرین
غبار خاطر ۔۔۔ واہ جی کیا ذوق ہے آپ کا۔۔۔۔ زندان خانے کے خطوط اپنے دوست کے نام ۔ جن کو بھیجنے کی اجازت نہیں ملی تو آذاد ہونے کے بعد شائع کرکے اس دوست کو کتاب ہی دے دی۔ جہاں تک مجھے یاد ہے اکثر خطوط کا آغاز صَدیق محترم سے ہوتا ہے ۔ اردو فارسی بلکہ عربی کے بے شمار اشعار سے سجے ہیں یہ خطوط۔ مجھے چائے اور چڑیا والے خطوط بہت پسند ہیں۔ دو مرتبہ پڑھ چکی ہوں یہ کتاب۔۔۔۔
 
ابوشامل

محفلین
اس ناچیز کی یہ حیثیت کہاں کہ غبار خاطر پر تبصرہ کی جرات کرے، البتہ کچھ اقتباسات پیش کرسکتا ہوں۔ ویسے تبصرے تو بہت ساری کتابوں کے بطور قرض چڑھ گئے ہیں لیکن ناسازی طبیعت کے باعث اس جانب مائل نہیں ہو پارہا۔
 
محمد وارث

لائبریرین

غبار خاطر ۔۔۔ واہ جی کیا ذوق ہے آپ کا۔۔۔۔ زندان خانے کے خطوط اپنے دوست کے نام ۔ جن کو بھیجنے کی اجازت نہیں ملی تو آذاد ہونے کے بعد شائع کرکے اس دوست کو کتاب ہی دے دی۔ جہاں تک مجھے یاد ہے اکثر خطوط کا آغاز صَدیق محترم سے ہوتا ہے ۔ اردو فارسی بلکہ عربی کے بے شمار اشعار سے سجے ہیں یہ خطوط۔ مجھے چائے اور چڑیا والے خطوط بہت پسند ہیں۔ دو مرتبہ پڑھ چکی ہوں یہ کتاب۔۔۔۔

واہ واہ، لا جواب، کس کتاب کا ذکر کر دیا، کہ یہ خاکسار بھی "اسیرِ آزاد" ہے۔

غبارِ خاطر ایک لاجواب کتاب ہے اور میری پسندیدہ ترین کتابوں میں سے، مولانا کی اس سے بہتر کتاب شاید ہی کوئی اور ہو، کتاب کاہے کو ہے ایک ادبی شاہکار ہے۔

مالک رام دھلوی کے مطابق اس کتاب میں کوئی سات سو کے قریب فارسی، اردو اور عربی کے اشعار ہیں، مالک رام کے حواشی بھی لا جواب ہیں، سب سے بڑا کام ان کا یہ ہے کہ شعروں کی تخریج کر کے شاعروں کے نام لکھ دیے ہیں گو ترجمہ نہ مولانا نے دیا ہے نہ مالک رام نے۔

اس کتاب میں سے جو فارسی اشعار مجھے پسند آئے (یا جن کی سمجھ آئی :)) انکا ترجمہ میں یہاں محفل پر "خوبصورت فارسی اشعار" میں پوسٹ کر رہا ہوں۔

بہرحال، مولانا آزاد کی کتابیں اس سال فروری میں کاپی رائٹ فری ہو گئی ہیں، "غبارِ خاطر" کو برقیانا ایک نیک کام ثابت ہو سکتا ہے :)
 
ابوشامل

محفلین
شکریہ وارث صاحب، اگر اس کتاب کو برقیانے کا کام شروع کیا جائے تو اس کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہوں۔ تو کیا کہتے ہیں، شروع کیا جائے اس نیک کام کو؟
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فہد صاحب، میں سوچ رہا ہوں اس موضوع پر، انشاءاللہ شروع کرتے ہیں، اگر پانچ چھ احباب ہوجائیں تو کام آسان ہو جائے گا :)
 
ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں محفل کی تیسری سالگرہ پر اس منصوبے کے آغاز سے اچھا تحفہ کوئی نہیں ہوگا، لیکن اس منصوبے کے لیے یا تو غبار خاطر کا کوئی تصویری نسخہ مل جائے یا پھر ایسے افراد تلاش کیے جائیں جن کے پاس یہ کتاب موجود ہو اور وہ اس کام میں دلچسپی بھی رکھتے ہوں، تو شاید یہ کام باآسانی ہو جائے، فی الحال تو میرے پاس تو اس کا نسخہ موجود ہے یعنی ایک فرد تو ٹیم میں شامل ہو گیا
 
ابوشامل

محفلین
چلیں جی پروف کی عظیم ذمہ داری تو حاصل کر لی ایک عظیم شخصیت نے اب چراغ لے کر ڈھونڈتے ہیں ان لوگوں کو جو اس کام کا بیڑہ اٹھائیں۔
 
ابوشامل

محفلین
کیا غبار خاطر کے حوالے سے یہاں پیش کردہ پوسٹس کو ایک دھاگے میں منتقل نہ کر دیا جائے، "غبار خاطر برقیانے کا منصوبہ" کے نام سے؟
 
جیہ

لائبریرین
ضرور۔۔ نیکی اور پوچھ پوچھ

شمشاد بھائی یہ پوسٹ نئے دھاگے میں منتقل؛ کردیں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ابوشامل

محفلین
غبار خاطر کو برقیانے کی بات آئی گئی ہو گئی۔ اب تو حقوق سے آزاد بھی ہے تو اس مبارک کام میں دیر کیوں؟؟ (کوئی منتظم یہاں غبار خاطر والے پیغامات "غبار خاطر برقیانہ منصوبہ" کے نام سے نئے دھاگے میں منتقل نہیں کر سکتا؟)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فہد بھائی ، اگر آپ غبار خاطر اسکین صفحات مہیا کر سکیں تو اس پر کام شروع کیا جا سکتا ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پہلے تو ان سب دوستوں کو خراج تحسین جنہوں نے نہ صرف غبارخاطر کو پڑھا ہے بلکہ انہیں اس کی سمجھ بھی لگی ہے؟ :)
ماشاءاللہ بہت اچھا ارادہ ہے۔ میرے پاس بھی ابوالکلام آزاد کی چند کتب ہیں جنہیں میں وقت ملنے پر سکین کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ یہ سائز میں زیادہ بڑی بھی نہیں ہیں۔
 
ضرور ضرور جناب، مولانا آزاد کی کتب کو برقیانے کیلیئے میں بھی ہر وقت حاضر ہوں۔
 
Top