بچے بچے نے ساتھ نبھا لیا ھے
عشق کو مذاق ھی بنا لیا ھے
محبت کے میم سے ڈرتے تھےلوگ
جوانان حال نےمحبت کو کما لیا ھے
کل کا ھیر رانجا کو نہ بچا سکا
آج مجنوں نے لیلی کو بھگا لیا ھے
لوگ چاہت میں محبت کرتے تھے
آج محبت کو خاطرمطلب اپنا لیا ھے شاعر بچھڑ نے پرکرتےتھے شاعری
فوق نے تو یوںہی کمند پا لیا ہے
 
اساتذہ ضرور رہنمائی فرمائیں گے۔ شاعری کے لیے عروض کی سمجھ بوجھ ضروری ہے۔
کل کا ھیر رانجا کو نہ بچا سکا
ہیر غالباً عورت تھی۔
شاعر بچھڑ نے پرکرتےتھے شاعری
فوق نے تو یوںہی کمند پا لیا ہے
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں :)
 

عاطف ملک

محفلین
بچے بچے نے ساتھ نبھا لیا ھے
عشق کو مذاق ھی بنا لیا ھے
محبت کے میم سے ڈرتے تھےلوگ
جوانان حال نےمحبت کو کما لیا ھے
کل کا ھیر رانجا کو نہ بچا سکا
آج مجنوں نے لیلی کو بھگا لیا ھے
لوگ چاہت میں محبت کرتے تھے
آج محبت کو خاطرمطلب اپنا لیا ھے شاعر بچھڑ نے پرکرتےتھے شاعری
فوق نے تو یوںہی کمند پا لیا ہے

ماشااللہ حماد سعیدی فوقؔ!
بہت اچھا لکھا ہے۔
لیکن جیسے انگریزی لکھنے کیلیے پہلے انگریزی پڑھنا اور اس کو سمجھنا،گرامر کے اصول سمجھنا،ان کو یاد کرنا اور بار بار مشق کرنا ضروری ہے،بالکل اسی طرح شاعری کرنے کیلیے بار بار اچھی شاعری پڑھنا اور "علم العروض" سیکھنا ضروری ہے۔
آپ ماشااللہ اس کم عمری میں شاعری کی کوشش کر رہے ہیں جب ہمیں ٹھیک سے اردو لکھنا بھی نہیں آتی تھی۔اگر ہماری گذارش مانیں تو فی الحال اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔
اور اگر ضرور ہی شاعری کرنی ہے تو حمد اور نعت سے شروع کریں۔
کوئی سی حمد یا نعت سنیں اور اسے پڑھتے ہوئے اسی طرز یا "لے" میں لکھنے کی کوشش کریں۔
سلامت رہیں۔:)
ویسے یہ شہباز شریف کو ٹیگ کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟؟؟
یہ تو آپ کی خوبصورت سی غزل اس لڑی کی طرف لے آئی ورنہ ہمیں تو ان کے نام سے بہت خوف آتا ہے بھئی :)
 
آخری تدوین:
اصلاح کے لیے ہی ارسل کی تھی صاحب۔ہمیں کیا معلوم تھا استاد ہی نقاد ملیں گے۔
ابھی استاد ملے کہاں۔
خاطر جمع رکھیے۔ بہت محبت اور محنت کرنے والے اساتذہ ہیں۔ :)
وہ تو آپ کے شعر پر ایک لطیف تبصرہ تھا۔ برا لگا تو دل سے معذرت۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
خوب پڑھو بیٹا فی الحال۔ لکھنے کے لیے عمر پڑی ہے۔ اچھا لکھ سکتے ہو ماشاء اللہ۔ اپنی تعلیم بھی اشد ضروری ہے، اس کے بعد فرصت ملے تو اچھی شاعری پڑھنا اور اس مے بعد لکھنا۔
 
Top