غزل: آگئے ہیں تنگ اب، اے آسماں، آلام سے ۔۔۔

عاطف ملک

محفلین
راستہ مشکل تو ہے، لیکن مزا بھی آئے گا
حوصلہ مت چھوڑیئے اندیشۂِ انجام سے

اڑ رہا ہے دل ہواؤں میں مسرت کے سبب
ان کو دیکھا چپکے چپکے جھانکتے کل بام سے

اس کی تصویروں کے لوٹانے پر افسردہ نہیں
حیف! مدت بعد بھی آیا، تو وہ اک کام سے!
بہت خوب۔۔۔۔۔عمدہ غزل۔
داد قبول کیجیے:)
 
Top