غزل: ایک پتھر کہ دست یار میں ہے ۔ ۔۔ قمر جمیل

محمداحمد

لائبریرین
ایک دھاگے میں پھول پتھر پر ایک مصرع دیکھ کر یہ غزل یاد آئی۔

غزل

ایک پتھر کہ دست یار میں ہے
پھول بننے کے انتظار میں ہے

اپنی ناکامیوں پہ آخر کار
مسکرانا تو اختیار میں ہے

ہم ستاروں کی طرح ڈوب گئے
دن قیامت کے انتظار میں ہے

اپنی تصویر کھینچتا ہوں میں
اور آئینہ انتظار میں ہے

کچھ ستارے ہیں اور ہم ہیں جمیلؔ
روشنی جن سے رہ گزار میں ہے

قمر جمیل
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج کل گلِ یاسمین کہاں ہیں؟

محفل کا مراسلہ میٹر تو کافی سست ہو گیا ہوگا۔ :) :)

سیما علی
السلام علیکم احمد بھائی۔۔۔۔ ہم ہیں تو یہیں ۔۔۔ مگر کچھ اس طرح کہ اپنی بھی خبر نہیں۔ اپنی ننھی سی جان کو بہت ساری مصروفیات میں ڈال لیا ہے۔
مراسلہ میٹر تو سست ہوا نہیں لگ رہا۔
درست کہا ناسیما علی آپا
 
محمداحمد

لائبریرین
ارے واہ آپ تو موجود ہیں! واقعی لگتا نہیں کہ آپ محفل میں موجود ہیں۔
ایسی کیا مصروفیات ہیں؟ کبھی کبھی سلام دعا ، کہنی سنی اور ہنسی مذاق تو ہونا چاہیے۔ :)

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے واہ آپ تو موجود ہیں! واقعی لگتا نہیں کہ آپ محفل میں موجود ہیں۔
ایسی کیا مصروفیات ہیں؟ کبھی کبھی سلام دعا ، کہنی سنی اور ہنسی مذاق تو ہونا چاہیے۔ :)

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
ہاں نا موجود ہیں۔۔۔ مگر چاہ کر بھی زندگی پہلے جیسی نہیں ہو پا رہی۔
ہماری مصروفیات میں ایکٹیویٹی سینٹر کے ساتھ ساتھ ریڈ کراس کا بھی اضافہ ہو گیا ہے اور بہت سارا وقت انھی کاموں میں گزر جاتا ہے۔
واقعی ہنسی مذاق اور سلام دعا تو ہونا چاہئیے۔۔۔ کوشش کریں گے کہ ایکٹیو رہ سکیں محفل پر کام کے ساتھ ساتھ۔ وقت کی کمی نہیں مگر مزاج تھوڑا بدل گیا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
ہاں نا موجود ہیں۔۔۔ مگر چاہ کر بھی زندگی پہلے جیسی نہیں ہو پا رہی۔
چلیے موجودگی تو اچھی بات ہے۔

اور یہ کہ ہر روز ایک نیا دن ہوتا ہے سو پہلے جیسی زندگی کا کرنا بھی کیا ہے۔ :)
ہماری مصروفیات میں ایکٹیویٹی سینٹر کے ساتھ ساتھ ریڈ کراس کا بھی اضافہ ہو گیا ہے اور بہت سارا وقت انھی کاموں میں گزر جاتا ہے۔
مصروفیت اچھی چیز ہے اور مثبت سرگرمیاں اس سے بھی اچھی چیز ہیں۔ :)
واقعی ہنسی مذاق اور سلام دعا تو ہونا چاہئیے۔۔۔
بالکل! :)
کوشش کریں گے کہ ایکٹیو رہ سکیں محفل پر کام کے ساتھ ساتھ۔
زبردست (y)
وقت کی کمی نہیں مگر مزاج تھوڑا بدل گیا ہے

:)

بقول شاعر:

کیا ہے جو بدل گئی ہے دنیا
میں بھی تو بہت بدل گیا ہوں :)

ویسے مزاج کا اتار چڑھاؤ فطری چیز ہے ۔ اگر ہر دن میلہ ہو تو میلے کا بھی لطف جاتا رہے۔ :) :) :)
 
Top